Tag: وادی تیراہ

  • وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 25 خوارج ہلاک ،11 زخمی

    وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 25 خوارج ہلاک ،11 زخمی

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام سمیت 25 خوارج مارے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر کے ضلع وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

    ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام سمیت پچیس خوارج مارے گئے جبکہ گیارہ خوارج زخمی ہوگئے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز سے ان تنظیموں سے وابستہ افراد کو بڑے دھچکے لگے ہیں۔

    ترجمان نے کہا 20 اگست سے کئے جانے والے ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب آپریشنز کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔

    ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک   فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    راولپنڈی : وادی تیراہ میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک آبائی علاقے اٹک میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    شہید کے نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں بھی ادا کی گئی تھی ، جس میں کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی تھی۔

    لیفٹیننٹ عزیر نو اگست کو خوارج کیخلاف آپریشن میں شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی شہادت آج سی ایم ایچ پشاورمیں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    یاد رہے 9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں خوارج کے 4 دہشتگردوں بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے شہید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، وزیراعظم نے کہا ہمارےشہدا اوران کےاہلخانہ پوری قوم کا فخر ہے، پاک فوج پاکستان کوفتنہ الخوارج سےپاک کررہی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • صدر  اور وزیراعظم  کا وادی تیراہ میں شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش

    صدر اور وزیراعظم کا وادی تیراہ میں شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ میں شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید جوانون کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    آصف زرداری نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھینکنےکیلئےپرعزم،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

    صدر مملکت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ میں 4خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر فوجی افسران اور جوانوں کی پذیرائی کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فوجی افسران،جوان فتنہ خوارج کےدہشت گردوں سےپاکستان کی مٹی کوپاک کررہےہیں۔

    وزیر اعظم نے شہیدحوالدارانعام گل،سپاہی محمدعمران اورسپاہی الطاف خان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکی بلندی درجات اورانکےاہل خانہ کیلئےصبرجمیل کی دعا کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان کےافسران،جوانوں نےہمیشہ فرض کی ادائیگی کوجانوں پرفوقیت دی، پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے، دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی وادی تیرہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہیدسیکیورٹی اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ، جس میں چار خوارج جہنم واصل کر دئیے گئے تھے جبکہ بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کے تین بہادرسپوت وطن پر قربان ہوئے۔

  • وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسور کن بنا دیا

    وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسور کن بنا دیا

    خیبر : طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے وادی تیراہ میں برف کی سفید چادر ڈال اوڑھ لی، برفباری سے سیاحوں کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سال کی پہلی برفباری نے ماحول محسورکن بنادیا، بدلتے موسم کے ساتھ سیاحوں نے بھی وادی کا رخ کر لیا ہے۔

    طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے وادی تیراہ میں برف کی سفید چادر ڈال اوڑھ لی ، وادی تیراہ کی قدرتی خوبصورتی اور دلفریب نظارے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

    سیاحت کے حوالے سے وادی تیراہ بڑی تیزی سے سیاحوں کو مرکز بن رہا ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کےمختلف علاقوں میں برفباری نے زورپکڑلیا، جس کے باعث کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

    ملکہ کوہسار مری میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا جبکہ سوات،مالم جبہ اورکالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے چار فروری تک ملک بھرمیں مزید بارشیں اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواوں کا سلسلہ آج سے اتوار تک اثر انداز رہے گا، جمعے اور ہفتے کے روز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طفیانی کاخدشہ ہے۔

    جمعے سے ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • وادی تیراہ کی عوام پاک فوج،  ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج، ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج اور فرئینٹرکور کی جانب سے کی جانے والی شجرکاری کے احسن اقدامات کی معترف ہوگئی۔

    صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دوران 2022 میں 18  ہزار پھل دار پودے اور ایک لاکھ 72 ہزار  پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔

    پاک فوج اور ایف سی نے 36 پھلوں کے باغات لگائے، 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے تقسیم کئے۔

    میاوکی کی جدید تکنیک کے ذریعے نئے جنگلات لگائےگئے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے مل کر شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔

  • وزیر اعظم عمران خان وادی تیراہ پہنچ گئے، اسپورٹس گالا میں شرکت

    وزیر اعظم عمران خان وادی تیراہ پہنچ گئے، اسپورٹس گالا میں شرکت

    خیبر: وزیر اعظم عمران خان خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ پہنچے جہاں انہوں نے اسپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخواہ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی تقریب میں شریک تھے۔

    وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے نے انہیں سلامی دی۔ باغ امن میلے میں پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی کیا۔

    وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

    اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان تاریخ ساز منصوبے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی شریک ہوں گے۔

    مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔

  • خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    راولپنڈی: پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی  نماز جنازہ ادا کر کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرایجنسی میں شہید ہونے والے شہداء کی نمازِ جنازہ  کورہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے ک ہ ’’شہید ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق سندھ سے تھا جن کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں اُن کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی جس میں متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے‘‘۔

    پڑھیں :  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    واضح رہے خیبرایجنسی میں افغان سرحد سے متصل وادی راجگل میں پاکستان آرمی کی جانب سے منگل کی صبح سے زمینی و فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں شدت پسندوں کی خفیہ گزرگاہوں اور اُن کی کمین گاہوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے نیتجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور 14 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی جوان وادی تیراہ میں آگے کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے اس آپریشن کا مقصد بلند و بالا پہاڑی علاقوں شدت پسندوں کی نقل و حرکت محدود کرنا بتایا گیا ہے۔

  • وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ : جی اوسی تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کودہشت گردوں سےخالی کرالیا ہے۔افغانستان سے ملحقہ سرحد سیل کر دی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آروائی نیوز کے اینکر ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جنرل آفیسر کمانڈنگ تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ تیراہ میں شروع میں دہشت گردوں کے تین گروہ تھے جو بعد میں ایک ہو گئے۔

    منگل باغ کا گروپ سب سے بڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں آپریشن کے دوران افغانستان سے ملحق سرحد کو سیل کر دیا گیا۔

    میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ علاقے میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی نے زور پکڑا۔ میجرجنرل عابد ممتاز نے کہا کہ دہشت گرد منشیات کی اسمگلنگ سے اپنی کارروائیوں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتے تھے۔

  • وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران اٹھائیس دہشت گردہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ۔

    دتہ خیل میں فضائی آپریشن میں میں سولہ غیرملکی دہشت گردہلاک ہوئے شمالی وزیرستان کےمغربی علاقوں سوئی خیل منڈی اور وانا میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں آٹھ دہشت گرد ہلا ک ہو ئے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے  ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں تیزی لاتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

      یاد رہے کہ دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

  • وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20  دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی میں بیس دہشت گردہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش بمباربھی شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں فضائی کارروائی میں تین خودکش بمباروں سمیت بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔

     کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے،اسلحہ اورگولہ بارود تباہ کردیا گیا،گذشتہ روز دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بائیس دہشت گرد مارے گئے تھے اوراسلحہ اورگولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

     جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پرراکٹ حملہ کیا جس میں سات اہلکارزخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئےتھے۔