Tag: وادی تیراہ

  • وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    تیراہ: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں مارے گئے، جبکہ تین اہکار زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کار روائی کی،کمین گاہ میں چھپے شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہکاروں پر حملہ کردیا۔

     جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیاہے۔

  • وادی تیراہ:  زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ: زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ :پاک فوج نے وادی تیراہ میں زمینی کارروائی کے دوران پندرہ دہشتگرد مار دیئے ہیں جبکہ  آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ہر گزرتے دن کیساتھ پاک فوج نے پاک سرزمین کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، پاک فوج کو وادی تیرہ کے علاقے مستک میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی، جس پر بھرپور ایکشن کا فیصلہ ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیس سے پینتیس شدت پسندوں نے وادی تیراہ کے سب سیکٹر مستک میں اکٹھے ہوکر ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، جس پر سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی۔

    جس کے نتیجے میں دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ نکلے، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک افراد کی لاشیں اور بھاگنے والے دہشت گردوں کا اسلحہ قبضے میں لے لیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا ، جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت تیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسزکی شدت پسندوں کو زیر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تیس دہشتگرد مارے گئے، وادی تیراہ کے علاقے صحابہ میں گاڑی پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی میں اسلحے کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،48 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،48 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اڑتالیس دہشت گرد مارے گئے اور انکے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا

    خیبرایجنسی میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے، علی الصباح سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی کے دوران وادی تیراہ میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    کارروائی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    دہشتگروں کے گرد گھیرا تنگ اور فرار کے تمام راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے، فورسز کی مختلف کارروائیوں میں اب تک درجنوں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے 14 جون2014 سے آپریشن ضربِ عضب شروع کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 7دہشت ہلاک

    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 7دہشت ہلاک

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں سات دہشت گرد مارے گئے۔

    دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بمباری کے دوران دہشتگردوں کے سات ٹھکانے راکھ کا ڈھیر بنا دیئے گئے، جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں رات گئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکوک ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی، پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کا 14 جون سے آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

  • وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ کےعلاقےنری بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امن لشکر کے چھ رضاکارجاں بحق ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکا توحید الاسلام امن کمیٹی کے ایک مظاہرے کے دوران نرے بابا کے قریب ہوا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین امن رضاکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • وادی تیراہ میں بمباری، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    وادی تیراہ میں بمباری، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا، پاک فضائیہ کو اس کارروائی میں افغان فورسز کا زمینی تعاون حاصل تھا۔

    ملا فضل اللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے،  پاک فوج کے ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں پاک فضائیہ نے افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کیا، فضائیہ کو اس کارروائی کے دوران افغان فورسز کا زمینی تعاون حاصل رہا۔

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کےجذبےکوسراہا۔

    آرمی چیف کا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خیبرایجنسی میں ستاون کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران دو روز میں 62دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں، انہیں نشانہ بنایا جائے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • وادی تیراہ میں فورسزکی زمینی کارروائی،  32دہشتگرد ہلاک

    وادی تیراہ میں فورسزکی زمینی کارروائی، 32دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : وادی تیراہ میں فورسز کی زمینی کارروائی کے دوران بتیس دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی، جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اور سپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگرد مارے گئے۔

  • وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے آپریشن خیبر ون کامیابی سےجاری ہے۔

    وادی تیراہ میں ایک بار پھر پھر پور فضائی کارروائی کی گئی، جیٹ طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔

    جبکہ اُن کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

  • خیبرایجنسی: فوجی کارروائی میں  5دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: فوجی کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ، خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کےعلاقےسپاہ میں بھاری توپ خانےسے گولہ باری کی، فوج کی بھرپور کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرِ اسلام سے ہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارود بھی تباہ ہوا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ خیبر ایجنسی کے علاقوں میں خیبر ون اور خیبر ٹوکےنام سے آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیروں کا تباہ کیا جاچکا ہے۔