Tag: وادی نیلم

  • وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    مظفرآباد : وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈیودار کی لاکھوں مالیت کی لکڑی کٹھہ پیراں سے اٹھ مقام اسمگل کی جا رہی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے پاس لکڑی کی مد میں کوئی قانونی دستاویز موجود نہ تھی۔

    یاد رہے مارچ میں کشمیر کے محکمہ جنگلات نے مظفرآباد ضلع میں پٹیکا فارسٹ چیک پوسٹ پر لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا تھا

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹرک کے خفیہ ڈبوں میں چھپائی گئی قیمتی لکڑی کی بھاری مقدار وادی نیلم سے مظفرآباد سمگل کر رہے تھے، گاڑی کو پٹیکا میں فارسٹ چیک پوسٹ پر روکا گیا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ ڈبے ملے، جہاں لکڑی چھپائی گئی تھی۔

  • وادی نیلم کار حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

    وادی نیلم کار حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

    آج مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج مظفر آباد میں دریائے نیلم میں سیاحوں کی کار جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

    ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے تھا اور وہ تفریح کے لیے سیاحتی مقام پر جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں جیپ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/neelum-river-accident-6-dead-one-missing-4-june-2025/

  • وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، 6 جاں بحق، بچہ لاپتہ

    وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، 6 جاں بحق، بچہ لاپتہ

    مظفرآباد: چلہانہ کے مقام پر وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، افسوسناک حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچہ لاپتہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

    ڈی سی نیلم کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، دشوار گزار راستے، کھائی کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں جیپ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا تھا کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے، چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    ویڈیو: وادی نیلم میں نالہ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹی پانی میں بہہ گئے

    حکام کے مطابق حادثے میں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔

    آپریشن میں ماہرغوطہ خور، ریسکیواہلکار شریک رہے، تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    کراچی : وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے  نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    جعفر طیار ملیر میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو سپردخاک کیا گیا۔

    یاد رہے کراچی سے ہنی مون پر جانے والا جوڑا آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں میں دم گھٹنے سے انتقال کرگیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ کمرے میں سلنڈر کی وجہ سے گیس بھرگئی تھی، جاں بحق سید طحہٰ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

    دونوں رواں ماہ شادی کے بعد گیارہ فروری کوکراچی سےٹرین کےذریعےاسلام آبادپہنچے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعہ کی رات ہوئی تھی، دونوں کو ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی روانہ ہونا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے تھے۔

  • وادی نیلم میں سیاحوں  کی جیپ کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق ، 8 افراد لاپتہ

    وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق ، 8 افراد لاپتہ

    مظفر آباد : وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں جا گری ، حادثے میں ڈوبنے والے 8 سیاحوں کی تلاش جاری ہے تاہم ایک شخص کی لاش نکال کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے بالائی علاقے گریس ویلی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری۔

    حادثہ میں گزشتہ رات پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد ، پولیس ، پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔

    ڈپٹی کمشنر نیلم طاہر محمود نے بتایا کہ حادثے میں لاپتہ 8 سیاحوں کی تلاش جاری ہے تاحال ایک شخص کی لاش ملی ہے،دریا میں تیز بہاؤ ، بارش کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات ہیں۔

    طاہر محمود کا کہنا تھا کہ حادثے کے 5 زخمی مظفرآبادکے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، حادثے کا شکارہونے والے افراد کا تعلق لاہورسے ہے۔

    سیاحوں کے ورثااورلواحقین سےرابطہ کرلیاگیا اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نیلم پہنچ چکی ہے،ڈپٹی کمشنر نیلم طاہر محم

    ق جیپ پر 14 افراد سوار تھے، جن میں 12 سیاح اور ڈرائیور سمیت 2 مقامی افراد شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے حادثے پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا واقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بے حد دکھ ہے۔

  • آزاد کشمیر کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

    آزاد کشمیر کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔

    قدرتی آفات ایکٹ 1976 کے تحت کمشنر مظفرآباد کو ریلیف کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ امدادی کاروائیوں کی منصوبہ بندی موسمی حالات مدنظر رکھ کر کی جائے، شدید برفباری سے لیپہ ویلی اور بھیڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 سے 24 جنوری تک مزید برفباری کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے پچنے کے لیے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی۔

  • برف باری، سیلاب، مکانات اور تودے گرنے سے 28 افراد جاں بحق

    برف باری، سیلاب، مکانات اور تودے گرنے سے 28 افراد جاں بحق

    چمن/مظفر آباد: برف باری، بارش اور سیلابی صورت حال نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، تودے گرنے سمیت مختلف واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تودے، چھتیں، دیواریں گرنے، اور کرنٹ لگنے سے کم از کم اٹھائیس افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، وادیٔ نیلم میں تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔

    آزاد کشمیر میں متعدد مکانات، دکانیں اور مسجد بھی تباہ ہو گئی، سرگن بکولی میں برف باری میں پھنسے 10 افراد لا پتا ہو گئے ہیں، بلوچستان کے شہر ژوب میں 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جان سے گئے، چمن میں منگنی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوئے جب کہ راولا کوٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شہری جان سے گیا۔

    آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری نے تباہی مچا دی ہے، بھاری جانی و مالی نقصان ہوا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بارش اور برف باری سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ ارسال کر دی گئی، یہ رپورٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تیار کی، رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے 12 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوئے، 16مکانات مکمل، 14 جزوی متاثر ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں 4 دکانوں کو نقصان پہنچا، ایک مسجد شہید اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں، وادی نیلم میں 14 مکانات مکمل، 6 جزوی تباہ، 4 دکانیں متاثر ہوئیں، راولا کوٹ میں ایک مکان تباہ جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہوئی، سدھنوتی میں ایک شخص جاں بحق، ایک مکان مکمل، دو جزوی تباہ ہوئے، مظفر آباد کے علاقے اپر طارق آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 مکانات کو نقصان پہنچا۔

  • فیصل آباد مدرسے کے پانچ طلبہ وادیٔ نیلم حادثے میں لا پتا

    فیصل آباد مدرسے کے پانچ طلبہ وادیٔ نیلم حادثے میں لا پتا

    مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادیٔ نیلم میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں فیصل آباد مدرسے کے پانچ طلبہ بھی لا پتا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم حادثے میں فیصل آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم 5 طلبہ بھی لا پتا ہو گئے ہیں، پانچوں طالب عالم چھٹیوں کے دوران تبلیغی جماعت کے ساتھ گئے تھے۔

    متاثرہ علاقے میں فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لا پتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لا پتا طلبہ میں ہارون، سلیمان، عفان، عمران عزیز اور عمر ناصر شامل ہیں، پانچوں طلبہ کا سراغ نہیں مل سکا ہے، جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ نیلم وادی میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، دوسری طرف علاقے میں جاری ریسکیو آپریشن میں 52 افراد کو بہ ذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن: آئی ایس پی آر

    علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید بارشوں، بجلی کڑکنے اور سیلابی ریلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ چوبیس افراد کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ڈیڑھ سو گھر اور ایک مسجد بھی بہہ چکے ہیں۔

    سیلابی ریلے میں بہنے والوں میں سے گیارہ افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جا رہا ہے، جب کہ باقی مقامی لوگ ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسیکو آپریشن جاری ہے تاہم انھوں نے اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن: آئی ایس پی آر

    وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ، فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ علاقے میں فوجی دستے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں فوجی دستے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ایس آئی پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرعلاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے.

    لینڈ سلائیڈنگ میں‌ پھنسے 52 افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے.

    پاک فوج کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، امدادی سرگرمیوں میں خوراک، طبی امداد کی فراہمی شامل ہے.

    مزید پڑھیں: چترال میں سیلاب، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا تھا.

    چترال کے علاقے گولین میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی، جس کی امداد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ، وادی نیلم کے جنگلات میں آتشزدگی

    بھارتی فوج کی فائرنگ، وادی نیلم کے جنگلات میں آتشزدگی

    مظفر آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلا ف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ، گولہ باری سے وادی نیلم کے جنگلات میں آگ لگ گئی، فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔


    یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی


    نمائندہ مظفر آباد سردار رضا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، وادی نیلم کے دودنھیاں، کیل اور تیجیاں سیکٹرز پر وقفے وقفے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کا پاکستانی فوج موثر جواب دے رہی ہٰں۔

    رپورٹر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے وادی نیلم کے جنگلا ت میں آگ لگ گئی ہے جس سے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹر نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کی رہائشی آبادی پر بھی فائرنگ کی تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔