Tag: وادی چترال

  • شندور کی خوبصورت وادی تک پہچنے کے کٹھن راستے

    شندور کی خوبصورت وادی تک پہچنے کے کٹھن راستے

    چترال : گلگت بلتستان اور چترال ملک کے خوبصورت ترین خطوں میں شامل ہے، دنیا کا بلند ترین شندور پولو  گراؤنڈ بھی اس وادی کی خاص پہچان ہے۔

    جہاں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان جنت نظیر وادیوں کی سیر کرنے کیلیے یہاں کا رخ کرتے ہیں وہیں شندور پولو فیسٹیول بھی اپنی مثال آپ ہے۔

     polo festival

     

    چترال کے بلند ترین مقام شندور سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں دنیا کا سب سے اونچا پولو گراؤنڈ واقع ہے لیکن یہ مقام جتنا حسین اور دلفریب ہے اس کا راستہ بھی انتہائی کٹھن ہے جس سے گزر کر یہاں آنا پڑتا ہے۔ بقول شاعر:

     !! ان ہی پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
    مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

    اے آر وائی نیوز چترال کے نمائندے نذیر حسین شاہ کی رپورٹ کے مطابق یہاں پر آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے تک دشوار گزار پہاڑی راستوں کا سفر انسان کو بری طرح تھکن سے چُور کر دیتا دیتا ہے لیکن یہاں کے خوبصورت نطارے دیکھنے کے بعد ساری تھکن دور ہوجاتی ہے۔

    ایک سیاح کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کیلیے فور بائی فور گاڑی کا ہونا ضروری ہے حکومت کو چاہیے کہ ہم جیسے لوگ جو اتنی مہنگی گاڑی نہیں رکھتے ان کیلیے سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد کیا جائے۔

    polo tournament

    یاد رہے کہ گلگت بلتستان اور چترال کا صدیوں پرانا کھیل پولو جس کو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل بھی کہا جاتا ہے، پولو فیسٹول ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرایا جاتا ہے جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ بھی دیکھنے آتے ہیں۔

  • ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    چترال : دو ہزار سالہ تاریخ پر مشتمل جشن قاقلشٹ فیسٹول اپنے روایتی انداز سے ہرسال منایا جاتا ہے، اپریل کے مہینے میں منائے جانے والےاس قدیم فیسٹیول میں  وادی چترال کے مقامی رنگوں کو نمایاں کر دے دکھایا جاتا ہے۔

     اس کے ساتھ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی رنگ بھی نظر آتے ہیں، جسے جشن بہاراں یا جشن قاقلشٹ کے نام سے منایا جاتا ہے، اس بار یہ چار روزہ فیسٹیول12سے15اپریل تک منایا جائے گا،جس کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں۔

    قاقلشٹ فیسٹول میں ہاکی، فٹ بال، پولو، ریس، شوٹنگ سمیت متعدد کھیل بھی شامل کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ فیسٹیول میں ثقافتی شوز، کوئز مقابلے جیسی دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ چترالی ستار کی موسیقی اور لوک رقص کے پروگرام بھی شامل ہیں، جشن قاقلشٹ میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر صوبوں کے عوام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

    فیسٹیول منانے کا مقصد عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ یہاں کے کلچر کو فروغ بھی دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں کا رخ کریں اور سیاحوں سے کمائی ہوئی آمدنی سے یہاں غریب کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ نے اپر چترال میں قاقلشٹ کے مقام پر جاری تین روزہ جشن قاقلشٹ کو چترال میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وقت سے قبل ہی بند کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وادی چترال میں 5لاکھ سے زائدشہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا

    وادی چترال میں 5لاکھ سے زائدشہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا

    چترال : وادی چترال کا زمینی رابطہ تاحال ملک کے دیگر حصوں سے بحال نہ ہوسکا، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وادی چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے اب تک بحال نہ ہوسکا ہے اور پانچ لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، مون سون بارشوں کے بعد چترال کو سیلابی پانی نے چاروں سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

    سیلاب کی منہ زور موجوں نے گرم چشمہ، کیلاش، بمبورت، رمبور، حسن آباد اور مستونج سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، اب تک تین درجن سے زائد پُل،متعدد رابطہ سڑکیں اور کئی مکانات سلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چترال کے چھبیس سے زائد دیہات میں تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چترال میں مون سون بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت کی ہدایت کی ہے۔