Tag: وارث بیگ

  • مہیش بھٹ نے کس پاکستانی گلوکار کا گانا چرانے پر معافی مانگی؟

    مہیش بھٹ نے کس پاکستانی گلوکار کا گانا چرانے پر معافی مانگی؟

    بالی ووڈ کے نامور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار کا مشہور گانا چرانے پر لائیو شو کے دوران ان نے معافی مانگی تھی۔

    پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ ان سے معافی مانگ چکے ہیں، مہیش نے وارث کے مقبول گانے ’کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں‘ کی دھن کاپی کرنے پر ان سے معافی مانگی تھی۔

    گلوکار وارث بیگ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نادیہ خان کے ساتھ شریک تھے، اس دوران میزبان نے مجھے اور مہیش بھٹ کو ایک ساتھ لائیو کال پرلیا۔

    پاکستانی سنگر نے بتایا کہ اس دوران مہیش بھٹ نے میرے گانےکی دھن کاپی کرنے پر مجھ سے معافی مانگی، بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا گانا آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں۔

    وارث بیگ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بھارت گئے اور وہاں جاکر وہاں کے فنکاروں ک کو کام دیا اور اس کے لیے انھیں ادائیگی بھی کی، انھوں نے بھارت جاکر دو ویڈیوز بنائی تھیں، دونوں‌ ویڈیوز ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ بنائیں.

    وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام دیا اور اس کا معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا۔

    ملائیکا اور امریتا کے ساتھ میوزک ویڈیوز کے تجربے کے حوالے سے گلوکار وارث نے بتایا کہ بھارت میں لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، وہاں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے۔

  • بھارت جاکر وہاں کے اداکاروں کو کام اور معاوضہ دینے والا پاکستانی فنکار کون ہے؟

    بھارت جاکر وہاں کے اداکاروں کو کام اور معاوضہ دینے والا پاکستانی فنکار کون ہے؟

    پاکستان کا ایک فنکار ایسا بھی ہے جو بھارت کام لینے نہیں گیا بلکہ وہاں کے اداکاروں کو کام اور معاوضہ دینے جاچکا ہے۔

    مشہور و معروف پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت گئے اور وہاں جاکر وہاں کے فنکاروں ک کو کام دیا اور اس کے لیے انھیں ادائیگی بھی کی، انھوں نے بھارت جاکر دو ویڈیوز بنائی تھیں۔

    حالیہ انٹروی کے دوران بھارت سے ہونے والی آفر کے سوال پر پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے بتایا کہ انھوں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ 2 ویڈیوز بنائیں،

    وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام دیا اور اس کا معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارت کا ویزا ملنا اس وقت بہت مشکل تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکر ان سے کام اور معاوضہ مانگوں۔

    ملائیکا اور امریتا کے ساتھ میوزک ویڈیوز کے تجربے کے حوالے سے گلوکار وارث نے بتایا کہ بھارت میں لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، وہاں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے۔

  • کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں: وارث بیگ کا بیٹا والد کے نقش قدم پر

    کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں: وارث بیگ کا بیٹا والد کے نقش قدم پر

    ماضی کے معروف گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے، اپنی جادوئی آواز میں گانا سنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    90 کی دہائی کے معروف گلوکار وارث بیگ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کے مہمان بنے، میزبان فضہ شعیب سے ملاقات میں انہوں نے اپنے بیٹوں سے بھی ملوایا۔

    وارث نے بتایا کہ ان کا بیٹا عمار بھی گاتا ہے اور اس کی آواز نہایت خوبصورت ہے۔

    ان کے کہنے پر عمار نے اپنے والد کا مشہور گانا کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں گا کر سنایا، اس کے بعد انہوں نے اپنی مسحور کن آواز میں آج جانے کی ضد نہ کرو غزل بھی سنائی۔

    وارث بیگ نے بتایا کہ عمار اس سے قبل امریکا میں تعلیم مکمل کر رہا تھا اور اس دوران گائیکی کی مشق بھی کرتا رہتا تھا۔ تعلیم مکمل ہوجانے کے بعد وہ مکمل طور پر اس فن کو اپنانے کی خواہش رکھتا ہے۔