Tag: وارداتوں

  • کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں بے لگام ڈاکو  دکاندار سے رات گئے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب شہری سے پندرہ لاکھ روپے چھین لئے گئے، ڈاکو جاتے جاتے شہری کو مزاحمت پر ٹانگ پر گولی بھی مار گئے۔

    پولیس کے مطابق واردات ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے کی، شہری کمیونیکیشن کی دکان کا مالک ہے وہ رات دکان بند کر کے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 12 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے 11 افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی 17 وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 7 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے، تھانہ ترنول اور کھنہ کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لئے گئے۔

  • 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالجلیل عرف ’منشی‘ گرفتار

    150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالجلیل عرف ’منشی‘ گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اختر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالجلیل عرف منشی کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے دو دریا سی ویو پر فیملی سے لوٹ مار کی تھی فیملی سے گن پوائنٹ پر لاکھوں مالیت کا سامان لوٹا گیا چھینی گئی اشیاء میں 3 آئی فونز ایک سمارٹ واچ اورنقد رقم شامل تھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم نے 150سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ملزم دوران ڈکیتی مزاحمت پر لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کچے کے علاقوں میں ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    کچے کے علاقوں میں ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    صادق آباد: پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی کچے میں امن قائم نہ کر سکا، کچے کے علاقوں میں ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقوں میں ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، صادق آباد کے رہائشی نوجوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوا کر ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔

    اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو مغوی کی رہائی کیلئے 40 لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں، تاوان نہ دینے پر ڈاکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حدود میں ہنی ٹریپ کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے، سندھ کے کچے کے ڈاکو لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر رہے ہیں۔