Tag: وارداتیں

  • کراچی: کار لفٹر 30 سیکنڈ میں گھر کے باہر سے گاڑی لے اڑے

    کراچی: کار لفٹر 30 سیکنڈ میں گھر کے باہر سے گاڑی لے اڑے

    کراچی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں مزید بڑھ گئیں، ڈیفنس خیابان سحر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان 30 سیکنڈ میں گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارلفٹنگ کی وارداتیں رک نہ سکی، کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں شہری اپنی قیمتی گاڑی سے محروم ہوگیا، شہری اپنی گاڑی اسلام آباد سے خرید کر کراچی لایا تھا۔

    کار چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر پارکنگ میں پہنچے، ایک ملزم نے اتر کر سیکنڈوں میں دروازہ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے چلتا بنا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، لیکن پولیس کئی روز بعد بھی ملزمان کا سراغ نا لگا سکی۔

    دوسری جانب گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پیڑول پمپ پر کیشئر سے اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، یہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی۔

    اس کے عالاوہ کراچی کے علاقے سعید آباد مختار گھمن چوک پر بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری لٹ گیا، مویشیوں کا تاجر بینک سے تین لاکھ روپے لے کر نکلا تھا۔

  • شہری ہوشیار، ڈکیتوں نے آن لائن رائڈرز کے روپ میں وارداتیں شروع کردیں

    شہری ہوشیار، ڈکیتوں نے آن لائن رائڈرز کے روپ میں وارداتیں شروع کردیں

    کراچی: ڈکیتوں نے آن لائن رائڈرز کے روپ میں بھی وارداتیں شروع کردیں، پولیس نے ایسے ہی ایک موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرلیا۔

    نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے ہی آن لائن موٹرسائیکل رائڈر کو حراست میں لے لیا ہے، مذکورہ ڈاکو پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل رائڈر کے روپ میں شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکو شہریوں کے ساتھ واردات کرنے کے بعد اپنا اسلحہ بیگ میں چھپا کر موٹرسائیکل رائیڈرکا ہیلمٹ پہن لیتا تھا۔

    ڈاکو امجد خان نے کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا تھا، ڈاکو شہری سے موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بنا کر وارداتیں کرنے کا انکشاف

    کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بنا کر وارداتیں کرنے کا انکشاف

    کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بنا کر وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ملزمان انتہائی مطلوب نکلے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں مارے گئے ملزمان شیر علی عرف پیارو اور زولفقار عرف زلفی کا تعلق اندرون سندھ کے کچے کے گروپ سے تھا ملزمان نے گزشتہ دنوں ڈیفنس میں صنعت کار آصف بلوانی کو بھی قتل کیا تھا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تاجر کے قتل میں دونوں ملزمان اور ان کے ساتھی ملوث تھے اہم شواہد ملے ہیں مارے گئے ملزمان کی وارداتیں کرتے وقت کی ویڈیوز بھی پولیس کو مل گئیں جن میں ان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان اندرون سندھ سے کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے ملزمان کا گروہ دس سے پندرہ افراد پر مشتمل ہے ملزمان پر اندرون سندھ اور کراچی میں مقدمات درج ہیں ملزمان ہاؤس روبری بینکوں سے رقم لیکر جانے والے افراد موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    گوجرانوالہ: ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈاکو نے 100 تولے سے زائد سونا، قیمتی گھڑیاں اور 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈاکو 2 گھروں سے ڈھائی کروڑ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو کاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکو کمسن بچوں کی کن پٹی پر پستول تان کر خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے۔

  • کراچی مجرموں کے لیے جنت بن گیا، 2023 کے جرائم کی ہوش اڑا دینے والی تفصیلات

    کراچی مجرموں کے لیے جنت بن گیا، 2023 کے جرائم کی ہوش اڑا دینے والی تفصیلات

    کراچی : شہر قائد مجرموں کے لیے جنت بن گیا، گزشتہ سال 2023 میں مجموعی طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا جس کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں مختلف واقعات میں 100 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا، شہری گاڑیوں،  موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں  90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 134 شہریوں کو بے دردی سے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں 28 ہزار سے زائد شہریوں کے موبائل اور 59 ہزار 305 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اس کے علاوہ 12 ماہ میں 2 ہزار 336 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں 2 بینک لٹے، 17 اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتے کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 411 شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے، سینکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے، 2023 میں اغوا اور بھتہ خوری کے کیسز بھی بڑھے۔

  • ایک ہی مارکیٹ میں لگاتار وارادتیں کرنے والا لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا (ویڈیوز)

    ایک ہی مارکیٹ میں لگاتار وارادتیں کرنے والا لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا (ویڈیوز)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے موسمیات میں ایک لٹیرا تاجروں کے لیے خوف کی علامت بن گیا، پولیس تاحال واقعاتی شواہد جمع کرنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکی۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے موسمیات میں لگاتار وارداتیں کرنے والا تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا، چند روز میں ایک ہی ملزم نے ایک ہی علاقے کی کئی دکانیں لوٹ لیں، جس سے تاجر خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔

    اے آ ر وائی نیوز کے مطابق اس لٹیرے کے ہاتھوں کی گئی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں، مگر پولیس ملزم تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

    فوٹیجز کے مطابق اسلحہ بردار ملزم مختلف وارداتوں کے دوران ایک جیسے حلیے میں نظر آیا، ملزم نے ایک ہفتے میں ایک ہی مارکیٹ کی 6 دکانوں میں وارداتیں کیں، اس دوران اس نے حلیہ بھی بدلنے کی کوشش نہیں کی۔

    اس ملزم کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ اس نے ایک ہی دن میں ایک ہی دکان کو دن میں 2 بار بھی لوٹنے کی واردات کی۔ کچھ وارداتوں میں ملزم اکیلا نظر آیا اور کچھ میں ساتھی کے ساتھ بھی، جب کہ ملزم کو مارکیٹ میں دیدہ دلیری کے ساتھ گھومتے بھی دیکھا گیا۔

    ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم کی موٹر سائیکل پر پولیس نمبر پلیٹ لگی تھی، اور ملزم نے پولیس وردی کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

    ادھر تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس تمام وارداتوں سے آگاہ ہو چکی ہے، لیکن وہ واقعاتی شواہد جمع کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، متاثرہ دکان داروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران فرحان حسین عرف کالا اورمحمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکیا، ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی، ملزمان یکم اپریل کو نیو کراچی میں ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا تھا

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔