Tag: وارم اپ میچز

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، شیڈول میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔

    پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل وارم اپ میچز میں شریک نہیں ہوگی، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باعث پاکستان ورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا۔

    انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

    ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

    ٹنڈولکر کے سیکورٹی گارڈ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

    یکم جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوجائے گی، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسو سینتالیس رنز کا ہدف دیدیا

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسو سینتالیس رنز کا ہدف دیدیا

    سڈنی : ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچز جاری ہیں۔ عالمی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں  بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ اوور ز سے صرف ایک گیند قبل دو سو چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلہ دیشی اوپنر کھیل کا اچھا آغاز نہ کر سکے اور پاکستان کے سہیل خان نے اپنے دوسرے اوور میں انعام الحق کو پویلین بھیج دیا جبکہ محمد عرفان نے مومن الحق کا کیچ پکڑ کر چلتا کیا ۔انعام الحق صفر جبکہ مومن الحق صرف سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    محمود اللہ نے 83 اور تمیم اقبال نے 81 رنز بنا ئے، اور شکیب الحسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی اہم کارکر دگی نہ دکھا سکا۔

    محمد عرفان نے  اکیاون رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاسر نے دو وکٹیں ، جبکہ سہیل خان اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    علاوہ ازیں  ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا مقابلہ جاری ہے۔ سڈنی میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو قابو کرلیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈین بیٹسمین انگلش بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور پوری ٹیم تیسویں اوور میں ایک سو بائیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ کرس ووکس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

  • وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلا وارم اپ میچ بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر نے ٹیم کو باسٹھ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کی۔

    وارنر ایک سو چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی قائد جارج بیلی نے فارم میں نظر آئے اور چوالیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    گلین میکسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چونتیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔آسٹریلیا نے 48.02اوورز میں تین سو اکہتر رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔