Tag: وارننگ

  • وزیراعظم کا دورہ امریکہ:اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

    وزیراعظم کا دورہ امریکہ:اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

    لاہور: وزیراعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پرلاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو سزا کی وارننگ دے دی۔ جسٹس منصور نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں سے متعلق کیس کی سماعت کی،حکم کے باوجود دورہ امریکا کی تفصیل پیش نہ کرنےپرعدالت نےبرہمی کااظہارکیا۔

    فاضل جج نے استفسار کیاکہ کیا بیرون ملک دوروں اوراس پراخرجات سے متعلق قانون موجود ہے،کیا اخراجات کی کوئی حد متعین ہے یا سارا بجٹ بیرون ملک دوروں پر اڑایا جاسکتا ہے۔

    سرکاری وکیل نے بتایاکہ دورہ امریکاکےاخراجات کی تفصیل وزیراعظم کے پروٹوکول افسر کے پاس ہیں جوبیرون ملک ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اگر پروٹوکول افسر چھٹی پر ہوں تو کیا وفاق کو تفصیلات نہیں مل سکتیں۔

    عدالت نے اگرانیس نومبر کو وزارت خارجہ کاافسر دورہ امریکاکے ریکارڈ سمیت پیش نہ ہوا تو وفاق کو جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے یہ وارننگ دیتے ہوئےسماعت ملتوی کردی

  • سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی وارننگ

    سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی وارننگ

    سندھ : فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے سندھ میں بڑے سیلاب کے خدشہ کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، گڈو کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبر کے درمیان بڑا سیلابی ریلہ داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ پندرہ ستمبر کو سکھر کا رخ کرے گا۔

    سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے ہیوی فلڈ کی پیش گوئی کردی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہیں، فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سکھر بیراج میں پانی کی سطح اپ اسٹریم میں ستتر ہزار نو سو ساٹھ  جبکہ ڈاﺅن اسٹریم میں پچیس ہزار آٹھ سو پچیس ہے، دوسری جانب گڈو بیراج میں اپ اسٹریم ایک لاکھ ستتر ہزار سات سو سولہ جبکہ ڈاﺅن اسٹریم میں آٹھانوے ہزار نو سو آٓٹھ اور کوٹری بیراج میں پانی کی سطح انتیس ہزار ہے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی اسلم انصاری نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے انتہائی حساس مقامات متاثر ہوسکتے ہیں، کچے کے علاقے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں لیکن ممکنہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خطرہ نہیں۔ سندھ بھر میں متعلقہ محکموں کی تعطیلات موخر کردی گئی ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق کچے کی آبادی آٹھ لاکھ ہے، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے، انکا کہنا ہے کہ چناب اور جہلم سے ساڑھے چھ لاکھ کا ریلہ سندھ میں داخل ہوگا، انتظامی عملے کے پاس ساڑھے چھ لاکھ کیوسک ریلے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ راوی اور ستلج سے آنے والے پانی سے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اگلے چند دنوں میں تھرپارکر، مٹیاری، ٹھٹھہ کےعلاقوں میں بارش کا امکان ہے، بارشیں زیادہ ہوئیں تو ریلے کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جہاں بارشوں سے نقصان کا اندیشہ وہیں تھر میں قحط سالی کے اثرات کم ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈپٹی کمشنرعبدالعلیم لاشاری نے دریائے سندھ کے بندوں کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ انتظامیہ سے ہنگامی بنیاد پر ملاقات کی اور صوبے میں سیلابی پانی کے داخلے کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ حکومت نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اریگیشن ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان نیشنل ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ تمام ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔