Tag: وارنٹ گرفتاری جاری

  • بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی : عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

    بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی حاضری سے استثنا کی درخواست مستردکر دی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کےضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور کہا بانی کی اہلیہ پیش نہیں ہوتی توکیوں نہ شورٹی بانڈ ضبط کر لیے جائیں۔

    اس سے قبل اسلام آبادہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

    عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانی کی اہلیہ کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا تھا۔

  • ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    اسلام آباد : ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین سمیت 96 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔

    اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج پربانی پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے اور بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانےوارنٹ گرفتاری جاری کیے ، کوہسارپولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں96 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری حاصل کئے

    جن رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ہوئے ، ان میں عمر ایوب، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان، پیر مصور، خلیق الرحمان ، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن شامل ہیں۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن کےمقدمے میں بھی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  • خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور 17اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور خدیجہ شاہ کو 17 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی 2023 کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، وہ کئی ماہ تک جیل میں قید رہیں اور سماعت کے لیے عدالت میں بھی پیش ہوتی رہیں تاہم دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔

    علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

    خیال رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا تھا۔

  • توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس:  چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈکیس میں نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ا جیل سپرنٹنڈنٹ کووارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

    احتساب عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نےاس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں دے رکھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سےبھی این اوسی لےلیاگیا ہے۔

    ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی تحویل میں ہیں، جسمانی ریمانڈ چاہیئے ہوا تو الگ درخواست دی جائے گی.

  • توشہ خانہ کیس:  چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار،  وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی ، جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت نااہل قرار دے دیا ، الیکشن ایکٹ کے تحت 5سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔

    سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ جاری کئے۔

    عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم دے دیا۔

    جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے اور زمان پارک جانے والے تمام راستےبندکردیے۔

    ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی بھی زمان پارک میں موجود ہے، زمان پارک کے اطراف لاہور پولیس کی غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے۔

    پولیس نے مال روڈسےدھرم پورہ جانے والے کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آبادنے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما  اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کےخلاف متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    اعظم سواتی کےوکیل سہیم خان اورپراسیکیوٹررضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل سہیل خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت کےباہرگرفتاریاں جاری ہیں، اعظم سواتی نے آج پیش ہوناتھا،اس وقت زمان پارک میں موجودہیں،کل شام 8 بجے کے بعد سے اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہوا۔

    پراسیکیوٹررضوان عباسی نے سوال کیا کہ اعظم سواتی نےکیاعدالت سےحفاظتی ضمانت لی ہے؟ اعظم سواتی کو متعدد بار فرد جرم عائد کرنے کیلئےعدالت نے بلایا لیکن نہیں آئے۔

    رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویسےطبیعت ٹھیک ہےلیکن عدالت کےسامنےآنےپر طبیعت خراب ہوجاتی ہے، اعظم سواتی کی متعدد بارحاضری سےاستثناکی درخواستیں منظورکی گئیں۔

    حلف نامےکےباوجود اعظم سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کا زمان پارک میں رہائش پذیر ہونے کا ہی کوئی ثبوت دےدیں، عدالت سے استدعا ہے اعظم سواتی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں۔

    عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سےاستثناکی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپےکےضمانتی مچلکے جمع کروانے کاحکم دے دیا اور 30مئی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے  وارنٹ گرفتاری جاری

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : عدالت نے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، نجی کمپنی نےشہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کےدائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

    نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل نےٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بےبنیادالزامات عائد کیے، ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوگار بلال سعید  کے وارنٹ  گرفتاری جاری

    اداکارہ صبا قمر اور گلوگار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اورویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اورویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر نےکیس پر سماعت کی۔

    عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دونوں ملزمان کے غیر حاضر ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    خیال رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

  • وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز پہلے مریم نوازکو آگاہ کرے، عدالت کی نیب کو ہدایت

    وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز پہلے مریم نوازکو آگاہ کرے، عدالت کی نیب کو ہدایت

    لاہور: ہائی کورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت  کی درخواست نمٹا دی اور  نیب کو ہدایت کی کہ گرفتاری سے دس روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نوازکی عبوری ضمانت  سے متعلق سماعت ہوئی ، جسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    مریم نواز روسٹرم پرپیش ہوئیں ، نیب پراسیکیوٹر نے بیان دیا کہ مریم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست نمٹاتے ہوئے  ہدایت کی کہ گرفتاری سے دس روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جاٸے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔

    یاد رہے 24 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی ، وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مریم نوازکوچوہدری شوگر کیس میں گرفتار کیا گیا ، وہ 48 دن نیب کی حراست میں رہیں، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ضمانت پر رہا کیا ، اب پھر چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے نوٹس جاری کیےگئے ، ان نوٹس میں بھی جاتی امراکی زمین کا ذکر کیا گیا ، پانامہ کیس میں بھی جاتی امرا کی زمین سےمتعلق انکوائری کی گئی۔

    بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12اپریل تک منظور کر لی اور مریم نوازکی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیا تھا۔