Tag: وارنٹ گرفتاری

  • سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: آج احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.

    سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے عارف علاؤالدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے.

    اس موقع پر لیاقت علی جتوئی،اسماعیل،شاہدحامد،نعیم اخترکی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی.عدالت نے دیگرملزمان کی حاضری لگا کرسماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی.

    احتساب عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    یاد رہے کہ شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت کیس چل رہا ہے.

    دوران سمت مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    واضح رہے کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم کا مسند سنبھالا تھا. مشرف دور کے بعد شوکت عزیز کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

  • اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری، غیرحاضری پرمچلکے ضبط ہوں گے

    اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری، غیرحاضری پرمچلکے ضبط ہوں گے

    اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا.

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 3 صفحات پرمشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی پہلے ڈاکٹر کرسٹوفر بیکر اور پھر ڈاکٹررنجیت کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں.

    جس میں سے ایک رپورٹ انجیوگرافی اور دوسری رپورٹ دل کی شریان سے متعلق تھی جب کہ 6 نومبر کو تیار ہونے والی بھارتی ڈاکٹر رنجیت کی جمع کرائی گئی رپورٹ بھی نئی نہیں ہے.

    احتساب عدالت جج نے کہا کہ ان حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ملزم جان بوجھ کرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہا چنانچہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں.

    حکم نامے کے متن کے مطابق ضامن نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش نہ کیا تو مچلکے ضبط ہوں گے جب کہ پراسیکیوٹر نیب نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا بھی کی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس:ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کرنسی اسمگلنگ کیس:ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت نے نامزد ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

    ماڈل ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

    عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کےدوران جج نےکہاکہ ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔

    عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کی سماعت ملتوی کردی۔


    ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ


    واضح رہےکہ رواں سال 23فروری کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو گئیں تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے وارنٹ جاری

    ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے وارنٹ جاری

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایک بار پھر ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،مشہور اینکر پرسن عامر لیاقت اور خالد مقبول سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے سے معزرت کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ معزز عدالت آئی جی سندھ پولیس کو ان رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کریں۔

    جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا تھا یہ عدالت کا کام نہیں کہ وہ آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھیں اس لیے حکم دیتے ہیں کہ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مفرور ملزمان کو اکتیس جنوری تک پیش کریں جس کے بعد عدالت کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

    واضح رہے گزشتہ برس 22 اگست کو پریس کلب پر بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے گئے تھے جس کی ایف آئی آر میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    کراچی : ضلع شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ کے مطابق ضلع شرقی کی عدالت نے معروف فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت میں وسیم اکر م کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اپنی ہی مدعیت میں درج کرائے گئے کیس کی 37 سماعتیں گذر جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا اگلی سماعت میں وسیم اکرم کی حاضری کو ممکن بنائی جائے جس کے لیے عدالت نے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرد یے۔

    واضح رہے گزشتہ برس کارساز روڈ پر وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وسیم اکرم کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا تھا تا ہم وسیم اکرم خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے جس کے بعد انہوں نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا تھا۔

  • پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان اورطاہرالقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

    پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان اورطاہرالقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمران خان اور طاہرالقادری کو17نومبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ و پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 17نومبرتک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیےگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے معاملے پر حکومتی مزاحمت سامنے آنے کی صورت میں کارکنوں کو پلان بی پر عمل کرنے کا حکم دے دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،2نومبرکو فیصلہ ہوگا،عمران خان

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ ملک میں جمہوریت رہے گی یابادشاہت 2نومبر کو فیصلہ ہوگا۔

  • اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور نے سیکورٹی گارڈ ہلاکت کیس میں حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ایک شریک ملزم ذوالفقار کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور نے ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کیے،ملزمان پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر تھی.

    ملزم روحیل اصغر کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی داخل نہیں کرائے گئے،ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانتی مچلکے نقد جمع کرانے ہیں ابھی بینک سے رقم نکلوانی ہے وقت دیا جائے.

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے شیخ روحیل اصغر کی دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ملزمان کے وارنٹ نکالتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.

    واضح رہے کہ کوہسار پولیس نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ذوالفقار کے خلاف سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے.

  • سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، پولیس ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔

    سول جج اسلام آباد جواد حسین عادل نے پولیس اہلکار کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں سابق چیئرمین سینیٹ کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ نیئر حسین بخاری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    عدالتی حکم کے بعد پولیس آج شام ان کے گھر پہنچ گئی، تاہم پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق چیرمین سینیٹ کے گھر کے اندر داخل نہ ہوا جائے اور جب وہ گھر کے باہر آئیں تو انہیں حراست میں لیا جائے۔ پولیس ان کے گھر کے باہر اور آنے جانے والے راستوں پر نگرانی کررہی ہے۔

    گذشتہ روز نیئر حسین بخاری اسلام آباد کچہری میں داخل ہوتے وقت تلاشی دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار سے الجھ پڑے تھے۔

    انہوں نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا جبکہ ان کے بیٹے نے اس کو تھپڑ مارا۔ پولیس اہلکار کی درخواست پران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور بانی سلمان اقبال کیخلاف ماتحت عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے،اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، کیس کی سماعت کے موقع پر سی ای او سلمان اقبال ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔

    جبکہ ان کے وکیل چوہدری فیصل بھی ہمراہ تھے۔ سلمان اقبال کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سلمان اقبال کے خلاف وارنٹ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہیں۔

    وکیل نےعدالت کو بتایا کہ میرے موکل کوابھی تک پولیس کاجاری کیا گیا سمن نہیں ملا۔ماتحت عدالت نےصفائی کامو قع دیئےبغیروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزارعدلیہ آئین اورقانون کااحترام کرتے ہیں اوراچھی شہرت کے حامل ہیں.

    انھوں نے کہا کہ جوشخص خودعدالت میں حاضر ہے اورپولیس سے تعاون کیلئے بھی تیار ہے توپھروارنٹ گرفتاری جاری کرنا انصاف کے مطابق نہیں اس لئے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردیئے جاتے ہیں.

    انھوں نے پولیس کوسختی سے ہدایت کی کہ درخواست گزارکابیان آئین اورقانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے اورکسی بھی صورت میں قانون سے تجاوز نہ کیا جائے۔

    پولیس کی جانب سے تفتیشی افسر خالد محمود اوروفاق کی جانب سے سرکاری وکیل ہادیہ پیش ہوئیں۔
    جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل سننے کےبعد ماتحت عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

  • محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

    محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : محبت سندھ ریلی پرحملے اور سبین محمود قتل میں مفرور ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔ محبت سندھ ریلی پرفائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

    عدالت نے پانچ ملزمان عارف، عدنان، نعیم اخلاص، شہزاد اورحامدصدیقی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے۔

    پانچوں ملزمان کا تعلق ا یم کیو ایم سےہے۔ واقعے میں ملوث اہم ملزم عامر سر پھٹا کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انسداد دہشت گردی ہی کی عدالت نے رنچھوڑ لائن سے گرفتار ایم کیوایم کے سات ملزمان کونوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دےدیا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل منتقل کرنےکانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    کیس کی آئندہ سماعت انیس اگست کو ہوگی۔ ملزمان میں کلیم ، راشد عرف ٹیلراورزاہدعباس زیدی شامل ہیں۔ سبین محمودقتل کیس میں ملزم علی رحمان عرف ٹوٹاکے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

    اس مقدمے میں ملزم سعد عزیز پہلےہی گرفتارہے۔