Tag: واشنگٹن

  • واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد، سکھوں کی بھرپور شرکت

    واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد، سکھوں کی بھرپور شرکت

    واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، سکھ کمیونٹی کی جانب سے بڑی تعداد نے ریفرنڈم میں ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل پارک میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، سکھوں کی بڑی تعداد نے ریفرنڈم میں خالصتان کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے، اس موقع پر سکھوں نے مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت بھی کی۔

    وہاں موجود سکھ شرکا نے پُرزور انداز میں کہا کہ ہم بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں، بھارت سے خالصتان لےکر رہیں گے۔

    بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر پاکستانی، سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ، "بن کے رہے گا خالصتان”

    اس سال مارچ میں بھی سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالا تھا، اسی موقع پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا ریفرنڈم واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ صبح نو بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجےتک جاری رہا۔

    سکھ کمیونٹی نےجوش وخروش سے ریفرنڈم میں حصہ لیا، بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیے کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں، سکھ اپنے ووٹوں سے بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیرتسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

    خیال رہے سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم سےآزادی کی منتظرہے، خالصتان تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sikhs-for-justice-gurpatwant-singh-pannun-trumps-letter/

  • واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی

    واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی

    واشنگٹن (16 اگست 2025): امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی۔

    واشنگٹن کے بھارتی سفارت خانے میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران سکھوں کی بڑی تعداد نے سفارت خانے کا گھیراؤ کر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    خالصتان کے پرچم اٹھائے سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے داخلی دروازے کے سامنے پھینکے۔


    ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کے درمیان 6 سے 7 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ


    پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی تاہم کوئی ناخوش گوار صورت حال پیش نہیں آئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو کا کہنا تھا کہ 17 اگست میں واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں سکھ شہر میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کر خالصتان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    دوسری طرف پیرس میں بھی انڈیا کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا گیا، ایفل ٹاور کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام مظاہرے میں مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی، کشمیریوں نے تحریکِ آزادی زندہ باد ۔۔۔ ہم لے کے رہیں گے آزادی۔۔۔ کے نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • امریکی صدر کا واشنگٹن کو بے گھر افراد سے پاک کرنے کا فیصلہ

    امریکی صدر کا واشنگٹن کو بے گھر افراد سے پاک کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن(11 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کو بےگھر افراد سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا ہے واشنگٹن کو محفوظ اور خوبصورت بنائیں گے اور بےگھر افراد کو فوری دارالحکومت سے ہٹایا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بے گھر افراد کو شہر سے دور رہائش فراہم کی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں، انہیں سیدھا جیل بھیجا جائے گا اور یہ تمام اقدامات تیزی سے کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب کوئی مسٹر نائس گائے نہیں ہوگا، ہم اپنا دارالحکومت واپس چاہتے ہیں، دوسری جانب ٹرمپ کے اس بیان نے انسانی حقوق اور سماجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔

    امریکی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے نیشنل گارڈ کو تعینات کرنے کا بھی امکان ہے۔

  • میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، ٹرمپ

    میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل مذاکرات سے نکل گیا ہے اب غزہ کے بارے میں اب اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا۔

    رائٹرز کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اب اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا، اسرائیل مذاکرات سے نکل گیا ہے۔ نہیں جانتا غزہ میں کیا ہوگا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو واپس نہیں کرنا چاہتی، میں نہیں جانتا کہ جنگ بندی کے خاتمے اور حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کے بعد کیا ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے غزہ کو ساٹھ ملین ڈالر امداد دی۔ لیکن کسی نے امریکا کا شکریہ ادا نہیں کیا، غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی وزیراعظم سے بات کروں گا۔

    یاد رہے کہ غزہ میں بھوک و افلاس سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں اسرائیلی ناکہ بندی کے دوران غذائی قلت سے87 بچوں سمیت 133 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ کی راہداری کھول دی ہے، مصر سے امدادی سامان سے لدے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے، فلسطینیوں میں امداد تقسیم کی جارہی ہے۔

    صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے شہداء کی مجموعی تعداد انسٹھ ہزار آٹھ سو اکیس تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ چوالیس ہزار ہزار آٹھ سو اکاون فلسطینی زخمی ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیرِا عظم کا کہنا ہے کہ حماس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/jordan-and-uae-begin-delivering-aid-to-gaza-by-parachute/

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریسلر ہلک ہوگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کےدورےکے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہلک ہوگن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ’’میگا‘‘ کے حامی تھے، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکی صدر نے لکھا کہ ہلک ہوگن نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں بھی شاندار تقریر کی تھی، انہوں نے دنیا بھر کے مداحوں کو محظوظ کیا اور اُن کا ثقافتی اثر بے حد وسیع تھا۔

    ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کی نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 71 برس کی عمر میں ہلک ہوگن امریکا کے شہر فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق  امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم امریکا کے وزیرخارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

    اس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم پہلوؤں پر بات چیت ہوگی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    نائب وزیراعظم معروف امریکی تھنک ٹینک’’دی اٹلانٹک کونسل‘‘ سے بھی خطاب کریں گے، نائب وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور سمیت پاک امریکا مستقبل کے تعلقات پر پاکستانی مؤقف دیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔

  • پیوٹن باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے: ٹرمپ کا ناراضی کا اظہار

    پیوٹن باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے: ٹرمپ کا ناراضی کا اظہار

    واشنگٹن(14 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ایک بار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ پیوٹن حیران کر دیتے ہیں، میں روسی صدر سے "مایوس” ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ "پیوٹن نے واقعی بہت سارے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، وہ اچھی باتیں کرتے ہیں اور پھر شام کو سب پر بمباری کرتے ہیں، روس پر مزید کیا سختی کر سکتے ہیں اس پر جمعہ کو تفصیلی بات کروں گا۔

    دوسری جانب اس ہفتے کے شروع میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین نئے پیٹریاٹ سسٹمز اور میزائلوں پر ایک کثیر سطحی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے تاہم ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی نظام دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں سے نمٹا جاسکے، ہم یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی سسٹم بھیجیں گے، جن کی انہیں اشد ضرورت ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے، جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو دے گا۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہفتے میں غزہ جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ دو ماہ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/patriot-air-defense-systems-us-ukraine-14-july-2025/

  • ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    واشنگٹن(14 جولائی 2025) امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای)نے تارکین وطن کے لیے اپنی پالیسی مزید سخت کردی ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکا صرف نوٹس پر مہاجرین کو ملک بدر کر سکتا ہے، اب 24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے کے نوٹس پر مہاجرین کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک کی طرف بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای) کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے لیے اب معمول کے حالات میں 24 گھنٹے کی بجائے صرف 6گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

    دوسری جانب امیگریشن وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلی ہزاروں افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے اور اعلامیے میں بیان کردہ طریقہ کار مہاجرین کو ممکنہ خطرناک ملک بدریوں پر قانونی اعتراضات کے لیے مناسب وقت یا قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

    تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نئی پالیسی سے کتنے افراد متاثر ہو سکتے ہیں، اگر ہنگامی حالات پیش آئیں تو یہ عمل فوری طور پر اور اس سے بھی مزید کم وقت میں انجام دیا جا سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/us-government-warns-green-cards-and-visas/

  • سکھ فار جسٹس کا صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اعلان

    سکھ فار جسٹس کا صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اعلان

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک تقریب میں قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، سکھ فار جسٹس نے صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس سلسلے میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بٹلر، پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ جے ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے ایک سال بعد، امریکا میں قائم انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے ٹرمپ کے بچنے کی خوشی میں سکھوں کی خصوصی دعائیہ تقریب کا اعلان کیا ہے۔

    پچھلے سال 13 جولائی کو ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران صدر ٹرمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، ایک گولی ان کے دائیں کان کو چھیرتی ہوئی نکلی، اس واقعے میں ٹرمپ کا ایک حامی ہلاک دو زخمی ہوئے تھے، جب کہ سیکرٹ سروس کی جوابی کارروائی میں پنسلوینیا کا 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس مارا گیا۔ حملہ آور نے ریلی کے مقام کے قریبی عمارت کی چھت سے 8 راؤنڈ فائرکیے تھے۔


    یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کیلیے ٹرمپ کا نیا منصوبہ


    سکھ فار جسٹس کی جانب سے تقریب 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی، جس میں ایک روایتی دعا (سکھوں کی دعا) پیش کی جائے گی جسے تنظیم نے ’’گولی پر MAGA بیلٹ کی فتح‘‘ کہا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صدر ٹرمپ کی لچک اور سیاسی تشدد کے خلاف ایک علامتی مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    جنرل کونسل برائے SFJ گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا امریکا کو عظیم بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی ثابت قدمی قابل ستائش ہے، آپ گولی سے بچ گئے، آپ بیلٹ کے ساتھ کھڑے رہے، آپ نے خالصتان ریفرنڈم کو متاثر کیا ہے، آزادی کے لیے بیلٹ کا استعمال کیا گولی کا نہیں۔

    یہ دعا خالصتان ریفرنڈم میں جاری ووٹنگ کے ساتھ ساتھ ہوگی، پنوں نے کہا جس طرح بھارتی حکومت سکھوں کے سیاسی اظہار کو ریاستی سرپرستی کے تحت دبایا جا رہا ہے، اسی طرح ٹرمپ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

  • امریکی سینیٹ سے صدر ٹرمپ کے لیے اچھی خبر

    امریکی سینیٹ سے صدر ٹرمپ کے لیے اچھی خبر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کو ریپبلکن جماعت کی اکثریت والی امریکی سینیٹ نے ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کر لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ کی کئی اہم داخلی پالیسیوں کو قانون کا درجہ حاصل ہوجائے گا جبکہ اس سے ملکی قرض میں مزید 3.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق بل 50 کے مقابلے 51 ووٹوں سے منظور ہوا اور فیصلہ کن ووٹ نائب صدر جے ڈی وانس نے کاسٹ کیا۔ تاہم 3 ریپبلکن سینیٹرز تھام ٹلس، سوزن کولنز اور رینڈ پال نے بل کی مخالفت کی اور تمام 47 ڈیموکریٹ سینیٹرز کے ساتھ شامل ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت ٹرمپ کی جانب سے 2017 میں دی گئی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کی جائے گی، فوجی اخراجات اور امیگریشن اداروں کے بجٹ میں اضافہ ہوگا، ٹِپس اور اوورٹائم آمدن پر نئے ٹیکس ریلیف دیے جائیں گے، جبکہ غریب افراد کے لیے صحت اور خوراک کی اسکیموں میں کٹوتی کی جائے گی۔

    ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیدیا

    رپورٹس کے مطابق اس بل کو اب ایوان نمائندگان میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جہاں سینیٹ کی ترامیم پر ریپبلکن پارٹی کے اندر پائے جانے والے اختلافات اس کی منظوری میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

    امریکی صدر کی خواہش ہے کہ یہ بل 4 جولائی کو امریکا کے یومِ آزادی سے پہلے قانون میں تبدیل ہوجائے،ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس ڈیڈلائن کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔