Tag: واشنگٹن

  • سیکیورٹی فورسزکا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسزکا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہترہے

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت اور پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

  • واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ ہیں، ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہچ گئے، گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان22جولائی کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

    قبل ازیں ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

    وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔

    خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔

    عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدراور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سےخطاب بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی تئیس جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔

    اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا، یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے، وہ امریکا کے سرکاری دورے کیلئے کمرشل پرواز کااستعمال کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

  • امریکا میں مقیم پاکستانی نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    امریکا میں مقیم پاکستانی نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم وہ پاکستان نہیں جو کشکول لے کر امداد کا متقاضی ہو، ہم امداد نہیں تجارت کی بات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن کا دورہ کیا اور کمیونٹی ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینیٹرعبداللہ نے وزیر خارجہ کو کمیونٹی ایونٹ سے متعلق مفصل بریفننگ دی۔ وزیر خارجہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے ملاقات کو شامل کیا، امریکا میں مقیم پاکستانی نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ اس سے قبل اتنا پرجوش ماحول کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، اس سے قبل کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈال میں 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، قوی امید ہے امریکی پاکستانیوں کا اجتماع فقیدالمثال ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم فائیواسٹار ہوٹل کے بجائے پاکستان ہاؤس میں رہیں گے، میں بھی پاکستان ہاؤس میں ٹھہرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین ہوٹل میں ہمارے قیام کا کہا گیا، فیصلہ ہوا سادگی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان ہاؤس میں قیام کیا جائے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خودداری سے بات کریں گے، ہم ایک باوقار اور خوددار پاکستان کا پیغام لے کرآ رہے ہیں، ہم وہ پاکستان نہیں جو کشکول لے کرامداد کا متقاضی ہو، ہم امداد نہیں تجارت کی بات کر رہے ہیں۔

  • واشنگٹن : میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگنے والے ’نسل پرست‘ پر مشتمل الزام کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ یہ خواتین بہت چالاکی سے امریکا کے عوام جو کرہ ارض پر سب سے عظیم اور طاقتور قوم ہیں انہیں بتارہی ہیں کہ ہماری حکومت کو کیسے چلانا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا کہ جو ٹوئٹس کی گئی تھیں وہ نسل پرستانہ نہیں تھیں کیونکہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے۔

    امریکی صدر کے مذکورہ بیان کو ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں اور سینئر قانون سازوں کی جانب سے نسل پرست اور غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

  • تارکینِ وطن تیار رہیں ،ان کے خلاف جلد چھاپے مارے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    تارکینِ وطن تیار رہیں ،ان کے خلاف جلد چھاپے مارے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، کیوں کہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔ یہ چھاپے نہیں بلکہ ملک بدری کی ابتداء ہوگی جو فیصلہ کن ہو سکتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے ملک پر بوجھ بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں یہ کریک ڈاؤن ان تارکین وطن کے خلاف ہو گا جو حال ہی میں امریکا پہنچے ہیں۔

    خیال رہے کہ ماضی میں بھی امریکی عدالتیں صدر ٹرمپ کی جانب سے بعض ملکوں کے تارکینِ وطن کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کرنے کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

    رواں سال چار اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔

    مزید پڑھیں: تارکینِ وطن پر پابندی، امریکی عدالت نے ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کردیا

    امریکی صدر نے اس سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان

    امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایران کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کی کسی بھی قسم خریداری پر مذکورہ ملک پر کسی بھی قسم کی برآمدگی پابندی عائد کی جائے گی۔

    امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی تیل چین جانے کی رپورٹوں کا بھی بغور جائزہ لے گا۔

    برائن ہک کا کہنا تھا کہ اس وقت ایرانی تیل کی خریداری پر کوئی چھوٹ نہیں ہے اور ہم ایرانی خام تیل کی ممنوعہ خریداری پر پابندی عائد کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تیل کی برآمدگی کو چھپانے کے لیے سمندری قوانین کی عموماً خلاف ورزی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایران سے خطرہ، کیا نیٹو امریکا کی مدد کرے گا؟

    واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ چند روز قبل ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ایران سے اگر تصادم ہوا تھا اسے نیست و نابود کردیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    ایران نے گزشتہ دنوں امریکی جاسوس ڈرون طیارہ بھی مار گرایا تھا جس کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران نے امریکی کی جانب سے جاسوس ڈرون بھیجے جانے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا ہے۔

  • کتے انسانی خون کی بو سونگھ کر پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کرنے میں کامیاب

    کتے انسانی خون کی بو سونگھ کر پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کرنے میں کامیاب

    واشنگٹن: امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کتے انسان خون کی بو سونگھ کر پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کرنے میں کام یاب ہو گئے ہیں۔

    سائنس جرنل یوریک الرٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک اجلاس کے دوران ماہرین نے رپورٹ پیش کی کہ کتے انسانی خون کی بو سونگھ کر پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی سوسائٹی فار بائیو کیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیو لوجی کے سالانہ اجلاس میں ماہرین نے رپورٹ پیش کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کتوں نے خون سونگھ کر کینسر کی 97 فی صد درست نشان دہی کی۔

    ماہرین نے بتایا کہ انھوں نے رضا کار کتوں کو 2 طرح کے خون کے نمونے دیے جن میں سے ایک خون ان مریضوں کا تھا جنھیں پھیپھڑوں کا کینسر لا حق تھا جب کہ دوسرا خون صحت مند انسانوں کا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حافظ قرآن شوگر ، بلڈ پریشر اور ڈپریشن سے محفوظ رہتے ہیں ، نئی تحقیق

    ماہرین کے مطابق کتوں نے 97 فی صد درست نتائج دیے اور پھیپھڑوں کے کینسر والے خون کی نشان دہی کی۔

    ماہرین نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ کتے کینسر کی تشخیص میں ماہرین کی مدد کر سکتے ہیں تاہم اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ کتوں کی پہلی تحقیق کی کام یابی کے بعد اب وہ رواں برس کے آخر تک کتوں کے ذریعے کینسر کی دوسری قسم کی تشخیص کا تجربہ کریں گے۔

  • ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولیات دے رہے ہیں، اسد عمر

    ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولیات دے رہے ہیں، اسد عمر

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولیات دے رہے ہیں، کاروبار کے لیے آسان ماحول کی دستیابی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں پاکستانی کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، پاکستانی نژاد امریکی بھی کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار بنیادوں پر معیشت کو استوار کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، برآمدگی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو آگاہ کیا، اسد عمر نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اجلاس کے سائیڈ لائن مالیاتی اداروں کے رہنماؤں سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کےساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے،پروگرام جلدمکمل ہوجائےگا، اسد عمر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ اصولی موقف طے پاگیا ہے، پروگرام جلد مکمل ہوگا، یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف لے جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلےچندہفتوں کےاندرآئی ایم ایف کامشن پاکستان آئےگا، آئی ایم ایف مشن معاہدےکی تکنیکی تفصیلات طےکرنےآئےگا، آئی ایم ایف پروگرام معیشت کوبہتری کی جانب لےجائے گا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا خطرناک حدتک ادائیگیوں کےتوازن کےبحران کاسامناتھا، ادائیگیوں کےتوازن سےنمٹنےکیلئےاقدامات کیےگئےہیں، خطےکےاندرتجارت سےعوام کی بہتری ہوگی۔

  • آئی ایم ایف پیکج : وزیرخزانہ اسدعمرکی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

    آئی ایم ایف پیکج : وزیرخزانہ اسدعمرکی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن ‌: آئی ایم ایف سے پیکج کیلئے وزیرخزانہ اسد کے واشنگٹن میں مذاکرات جاری ہے ،  اسدعمر نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفرمجرد ، ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر اور صدرورلڈبینک سے ملاقاتیں کیں ۔

    تفصیلات کے مطابق معشیت کی بہتری کیلئے وزیر خزانہ سرگرم ہیں ، آئی ایم ایف سے پیکج کیلئے اسد عمر نے آئی ایم ایف کےایگزیکٹو ڈائریکٹرجعفرمجرد اور آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کےمعاشی پالیسیوں پربریفنگ دی اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے ایم ایف حکام کے بعد عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں عالمی بینک کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد پر جاری بات چیت سے آگاہ کیا، عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

    اپنے دورہ امریکہ کے دور ان وزیر خزانہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیپسی، کوکا کولا، پروکٹر اینڈ گیمبل، اوبر اور فیس بک کے حکام بھی شریک تھے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا پاکستان کاروبار کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں، مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں کام کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں،اجلاس 14اپریل تک جاری رہے گا۔

  • امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ ناکام، ایک شہری گرفتار

    امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ ناکام، ایک شہری گرفتار

    واشنگٹن: امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ نا کام بنا دیا گیا، پولیس نے 28 سالہ ایک امریکی شہری رونڈل ہنری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل ہاربر کمپلیکس میں پولیس نے ایک امریکی شہری کو گرفتار کیا تھا جس نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کسینو کمپلیکس پر ہجوم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا داعش سے متاثر ہے۔

    خیال رہے کہ پولیس نے کمپیوٹر انجینئر اٹھائیس سالہ رونڈل ہنری کو 28 مارچ کو واشنگٹن کے جنوب میں نیشنل ہاربر کمپلیکس پر ایک یو ہال وین چرانے پر گرفتار کیا تھا۔

    امریکی محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ہدف کی تلاش میں گاڑی لے کر واشنگٹن کے کئی مقامات پر گیا، دوران تفتیش ملزم نے فرانس جیسے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے،ایران

    عدالتی دستاویز کے مطابق ملزم نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فرانس کے شہر نیس میں 2016 میں ہونے والے ٹرک حملے کے طرز پر گاڑی حملہ کرنا چاہتا تھا، خیال رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ وہ فرانس طرز پر دہشت اور افراتفری پھیلانا چاہتا تھا، گاڑی چرانے کے اگلے دن ہدف کی تلاش میں ڈلاس انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی گیا۔

    دستاویز کے مطابق ملزم اس کے بعد نیشنل ہاربر، دریا کنارے کسینو اور کنونشن سینٹر پر گیا جہاں بہت زیادہ ہجوم تھا، اس لیے ایک کشتی میں گھس کر رات گزاری، تاہم اگلی صبح چوری کی گاڑی کی طرف واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کے گھر والوں نے اس کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور اس کی جسمانی و ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کا بھی اظہار کیا تھا۔