Tag: واشنگٹن

  • واشنگٹن: تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی، چھ ہلاک 74 زخمی

    واشنگٹن: تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی، چھ ہلاک 74 زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹاکوما میں ہائی اسپیڈ ٹرین ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب مذکورہ ٹرین پل سے گر گئی جس کے سبب متعدد گاڑیاں ہائی وے پرگری ٹرین کی بوگیوں سےٹکراگئیں۔

    حادثے میں 6 افراد ہلاک، 74 زخمی ہوگئے، ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، آخری اطلاعات تک ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔

     

  • ٹرمپ کے اقدامات دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہیں، ہیلری کلنٹن

    ٹرمپ کے اقدامات دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہیں، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات پوری دنیا کے لیے خطرے کا موجب بن گئے ہیں جس سے تشویش، بدامنی اور بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کیا، ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گو کہ امریکی صدر نے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہیں لیکن زیادہ تر ان کی غلط پالیسیوں اور مضحکہ خیز بیانات پوری دنیا میں امریکا کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غیرسنجیدگی اورعجیب وغریب گفتگوامریکی عوام کے لیے باعث ندامت ہیں اور دنیا بھر میں امریکی صدر کے اس طرزعمل کو بہ طور مذاق لیا جاتا ہے جس کے باعث امریکی وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچا ہے.

    اپنے انٹرو میں روس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست کا ذمہ دار روسی صدر کو قرقر دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے امریکی انتخابات کے دوران روسی انتظامیہ کو میرے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پرامریکا کو بد عہدی اور بد اعتمادی کے ساتھ روشناس کرایا جس سے امریکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے.

    انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکی دینے کو خطرناک قراردیا اور امریکی صدر کی اس پالیسی کو خطے کے لیے پریشان کن بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس رویے سے تلخی میں اضافہ ہوگا اور خطے میں کشیدگی پھیلے گی.

    ہلیری کلنٹن نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے معاملات کو جذباتیت کے بجائے پیشہ ورانہ طور پرسفارتی سطح پر حل کیے جائیں کیوں جنگ و جدل کسی بھی چیز کا حل نہیں ہوتے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے

    وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج جان ہاپ کنزیونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج جان ہاپ کنزیونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔

    احسن اقبال عالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرداخلہ احسن اقبال مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں گول میزکانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احسن اقبال پروگرام ایمبیسی فورم میں وزیرداخلہ پاکستان کے حالات پربریفنگ دیں گے۔


    افغانستان کا 40 فیصدعلاقہ دہشت گردوں کےقبضےمیں ہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے کہ 4 روز قبل واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیادہ ترمحفوظ ٹھکانےافغانستان میں ہیں۔


    امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کارروائی کی پیشکش کی ہے، خواجہ آصف


    واضح رہے کہ دو روزقبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا چنانچہ پاکستان نے امریکہ کوحقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف آج امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسےملاقات کریں گے

    خواجہ آصف آج امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسےملاقات کریں گے

    واشنگٹن : پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرجنرل ایچ آرمک ماسٹر سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکی مشیر قومی سلامتی ایچ آر مک ماسٹر سے ملاقات کریں گے، ڈیفنس اتاشی میجرجنرل چوہدری سرفرازعلی اور پاکستانی سفیراعزازچوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کا تعاون ضروری ہے۔


    پاکستان میں استحکام دیکھنا چاہتےہیں، امریکی وزیرخارجہ


    دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔


    بھارت افغانستان کےراستے پاکستان میں مداخلت کررہاہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے کہ 27 ستمبرکو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے۔


    امریکہ کو بتادیا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں، خواجہ آصف


    واضح رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر سے کہہ دیا ہے کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا : بھیڑکے معذوربچے کوخصوصی وہیل چئیرکا تحفہ

    امریکا : بھیڑکے معذوربچے کوخصوصی وہیل چئیرکا تحفہ

    واشنگٹن: امریکہ میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک این جی او نے چلنے پھرنے سے قاصر بھیڑ کے معذور بچے کو خصوصی وہیل چئیر کا تحفہ دے دیا۔

    میوزک پام نامی بھیڑ کا یہ معصوم بچہ پیدائشی طور پر معذور ہے، چلنے پھرنے سے قاصر بھیڑ کے بچے کو جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک تنظیم نے گود لے لیا۔

    : ویڈیو دیکھیں

    بھیڑ کے بچے کی ادھوری زندگی کو مکمل کرنے کے لیے تنظیم نے خصوصی طور پر اس کے لیے وہیل چئیر تیار کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خصوصی وہیل چئیر کے سہارے پام نے اپنی زندگی کے پہلے چند قدم خود لیے۔

    این جی او کے مطابق وہیل چئیر اگلے تین ماہ کے لیے کافی ہو گی جس کے بعد قد بڑھنے کے لحاظ سے ایک بڑے سائز کی وہیل چئیر معذور پام کے لیے تیار کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: گھوڑے کی سواری کا شوقین کتا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اتحادیوں کو شمالی کوریا سے خطرہ ہوا توا ایٹمی آپشن استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ فوجی طاقت سےاس کا جواب دے گا۔

    جمیزمیٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جبکہ تمام ممالک کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پراتفاق کرچکے ہیں۔


    شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ کے بیانات کا دفاع کرنا وزراء کیلئے مشکل ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ نے بھی ہاتھ اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات خود ان کی کابینہ کے اراکین کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردیتے ہیں، امریکا کے وزیرخارجہ صدر ٹرمپ کیلئے صفائیاں دیتے دیتے تھک گئے۔

    ایک ٹی وی شو میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جو کچھ کہا اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان امریکی اقدار کا ترجمان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب وزیر خارجہ نے صدر کے بیان سے ہی لاتعلقی ظاہر کی ہو، ویسے بھی جیسی حرکتیں ٹرمپ کرتے ہیں اس کی صفائیاں دینا آسان نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: ٹرمپ آئندہ سال صدرنہیں رہیں گے، قریبی دوست کا دعویٰ


    واضح رہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر امریکی میڈیا میں بھی ان کا مذاق بن گیا، میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ فلمی ولن اور گاڈزیلا سے کیا جانے لگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کےالفاظ بدل کر وہی بول دیئے جو اس سے قبل سابق صدر باراک اوباما بول چکے تھے، جسے امریکی میڈیا نے بے نقاب کیا۔

  • پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ ٹھکانے دینا بند کرے، امریکہ

    پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ ٹھکانے دینا بند کرے، امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں لیکن پاکستان کودہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنا ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کھل کر پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی حمایت میں سامنے آگیا، امریکی وزیرخارجہ نےسارے الزامات کا پلندہ پاکستان پرڈال دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی وزیرخارجہ نے بھی پاکستان پرالزام تراشیاں شروع کردیں۔

    واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، پاکستان کےشہری وفوجی بڑی تعداد میں دہشت گردی کانشانہ بنے ہیں۔

    دہشت گردی کےخاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں، اس کیلئے پاکستان کودہشت گردی سےمتعلق حکمت عملی تبدیل کر تے ہوئے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنا ہونگے، پاکستان طالبان اور دیگرشدت پسند گروپوں کو پناہ دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے کیونکہ طالبان کسی وقت بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتےہیں۔

    ریکس ٹلرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی پر فکرمند ہیں، خطرہ ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ نہ آجائیں۔


    مزید پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے، نتائج چاہئیں، ٹرمپ


     انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا کردار اہم ہے، پاکستان کو خطے کے مفاد کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ دھمکیاں نہ دے، ہم مسلمان اورپاکستانی ہیں، آصف زرداری


     انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی تربیت کاعمل جاری رکھیں گے، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتےہی دیگر آپشن پر بھی غور کرینگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کےلیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عسکری حل اب بالکل موجود ہے، ’لاکڈ اینڈ لوڈڈ‘، کیا شمالی کوریا دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ امید ہے کم جونگ ان کوئی اور راستہ اختیار کریں گے۔

    امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں شمالی کوریا نے بحر الکاہل میں واقع امریکی اڈے گوام کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے۔


    شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع


    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • روبوٹ سیکیورٹی گارڈ کی پانی میں ڈوب کر خودکشی

    روبوٹ سیکیورٹی گارڈ کی پانی میں ڈوب کر خودکشی

    واشنگٹن: امریکا میں ایک شاپنگ مال کی سیکیورٹی کے فرائض پر معمور ایک روبوٹ نے خود بخود پانی میں گر کر اپنی مشینی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    نائٹ اسکوپ نامی یہ سیکیورٹی روبوٹ واشنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں پیٹرولنگ کے فرائض انجام دیتا تھا جب ایک دن اچانک وہ تالاب کے قریب پانی میں گر پڑا اور ٹوٹ گیا۔

    اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ اپنے ارد گرد کے ماحول کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا تھا جس کے لیے وہ اپنے اندر نصب ویڈیو کیمروں، سینسرز اور مائیکرو فونز سے مدد لیتا تھا۔

    ان کے مطابق اپنے اندر نصب شدہ نظام کے تحت جب بھی یہ روبوٹ کسی مجرمانہ فعل یا مجرم کو قریب پاتا تو شور کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا جس سے آس پاس موجود لوگ خبردار ہوجاتے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے پٹرولنگ کے قابل تو تھا، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ روبوٹ کے نظام میں پانی کسی خطرے کے طور پر شامل نہیں کیا گیا۔

    لہٰذا جب وہ روبوٹ پانی کے قریب آیا تو اسے کسی خطرے کا اشارہ نہیں ملا اور وہ حسب معمول چلتا ہوا تالاب کے قریب پہنچا اور یوں پانی میں گر کر ٹوٹ گیا۔

    روبوٹ کی اس ’خودکشی‘ پر ایک ٹوئٹر صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمیں اڑنے والی گاڑیاں میسر ہوں گی۔ لیکن اس کی جگہ ہمیں خودکش روبوٹ مل گئے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔