Tag: واشنگٹن

  • امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس

    امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع کا کہناہےکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےحملوں کےجواب میں کیےگئےامریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے20 فیصد تباہ کر دیےگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہےکہ امریکہ نے شام کے20فیصد طیارے تباہ کردیے ہیں اور شام کو کیمیائی ہتھیاروں کےدوبارہ استعمال کا مشورہ مہنگا پڑے گا۔

    امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کاکہناہےکہ امریکہ کی جانب سے جانچ پرکھ کر اٹھائے گئے اقدام سے ایندھن، بارود اور فضائی دفاع کی صلاحتیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے شام کے20 فیصد فعال طیارے تباہ ہوئے۔

    جیمز میٹس کاکہناتھاکہ شامی حکومت کے پاس شعیرات کے ہوائی اڈے پر اب جہازوں میں ایندھن بھرنے یا مسلح ہونے کی صلاحیت نہیں رہی اور نہ ہے رن وے قابلے استعمال رہا ہے۔

    امریکی وزیردفاع نے کہا ان حملوں سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ شامی صدر بشارالاسد کی کی جانب سے معصوم شہریوں و کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی حمایت نہیں کرتا۔

    دوسری جانب شام فوج نے امریکی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم روسی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ صرف چھ شامی فضائی فوج کے جہاز اور کئی عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ شعیرات کے اڈے پر صرف 23 میزائل گرے۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےشام کے شمال مغربی حصے میں واقع باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگی جہازوں کے ذریعے کیے گئے مبینہ مہلک گیس حملے میں متعدد بچوں سمیت 70 سےزائدافراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    واضح رہےکہ بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔

  • عبدالفتاح السیسی کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات

    عبدالفتاح السیسی کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات

    واشنگٹن : مصر کےصدر عبدالفاتح السیسی نے صدر بننے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصر کے صدر کے عبدالفاتح السیسی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی صدر نےالسیسی کی جانب سے باغیوں کے خلاف کی جانے والے کارروائی کی حمایت کی۔

    مصر کےصدر السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہاکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ارب تین کروڑ کی گذشتہ برس کی امریکی فوجی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہےکہ مصر اور امریکہ کےدرمیان اچھےتعلقات ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب السیسی نے اپنےسیکیولرمخالفین کےخلاف کریک ڈاؤن کیا۔


    مصری حکومت نے سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کردیا


    مصرکے صدر کے اس اقدام کےبعد سابق امریکی صدر براک اوباماکی جانب سے تقریباََ 18 ماہ تک فوجی امداد بندکردی گئی تھی۔

    وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر اور امریکہ کے دوطرفہ تعقات کی ازسر نو ابتدا کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہےکہ عبدالفاتح السیسی نے ملک میں پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کو بحیثیت وزیرِ دفاع سنہ 2013 میں برطرف کر دیا تھا جب ان کے اقتدار کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔

  • امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ

    امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ

    واشنگٹن : دہشت گردی کےخدشے کے پیش نظر امریکہ آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کا کہناہےکہ سیکورٹی خدشات کی بنا پرامریکہ آنےوالےمسافروں کوزیادہ برقی آلات لےجانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔نئی پابندی کااطلاق 12ممالک کےمسافروں پرہوگا۔

    1

    امریکی حکام کےمطابق مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک سےامریکہ جانے والے مسافروں کے لیب ٹاپ اور ٹیبلٹس کوچیک کیاجائےگا تاہم ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سےاس پرکوئی تبصرہ کرنےسےانکار کیاگیا ہے۔

    خیال رہےکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کون سی ایئرلائنز ان پابندیوں کی زد میں آئیں گی اور کب تک یہ پابندی لگی رہے گی۔

    2

    مزید پڑھیں: امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    رواں سال جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کےحکم نامہ پردستخط کیے تھے جسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔

    بعدازاں صدر ٹرمپ نےایک اور صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھےجس کے تحت عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، اور یمن سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔عدالت نےاس فیصلےکومعطل کردیاتھا۔

    3

    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےحکم نامہ پر ہار نہیں مانوں گا،ڈونلڈٹرمپ

    یاد رہےکہ چار روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ سفری پابندی کےحکم نامہ پر ہار نہیں مانوں گا،سفری پابندیوں کامعاملہ امریکی سلامتی کا ہے۔

    مزید پڑھیں:اوباما نےمیرے اور انجیلا مرکل کے فون ٹیپ کیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ دو روزقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ اوباما انتظامیہ کی جانب سےمیرے اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے فون ٹیب کیے گئے۔

    4


    US bans laptops, tablets on flights from… by arynews

  • پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناہےکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئےپاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان 7دہائیوں سےقریبی تعلقات ہیں۔

    اعزاز احمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نےکہاکہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔

    اعزازاحمد چوہدری نےکہاکہ پاکستان ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ کرنےکےلیےپرعزم ہے۔انہوں نےکہاکہ قبائلی علاقوں سےدہشت گردوں کاخاتمہ کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    خیال رہےکہ تین روز قبل پاکستان کی جانب سے امریکہ میں مقرر نئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری واشنگٹن پہنچے تھے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

  • نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کی جانب سے مقرر نئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری امریکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ نئے پاکستانی سفیر اعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اعزازچوہدری 17 مارچ کوپاکستانی میڈیاسےملاقات کریں گے۔

    پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق نئے سفیر اعزازچوہدری کا ٹرمپ انتظامیہ سےملاقاتوں کاسلسلہ جلدشروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

    چوہدری نثارعلی خان نےامریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری کی بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان کےلیے خدمات کوبھی سراہاتھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔

  • متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت پرٹرمپ کےخلاف مظاہرہ

    متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت پرٹرمپ کےخلاف مظاہرہ

    واشنگٹن : امریکی صدر کی جانب سے متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت کے خلاف امریکہ کےنواحی علاقوں کے شہری ٹرمپ کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کےمطابق متنازعہ تیل پائپ لائن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کےخلاف ہزاروں افراد نےواشنگٹن میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا۔

    t1

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہرے میں شامل افراد نے امریکی صدر کے پتلے نذر آتش کرنے کےبعد وائٹ ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔

    t6

    احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈکوٹا ایکسس اور کی اسٹون پائپ لائن کےمنصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو کئی دیہات پینے کےصاف پانی سے محروم ہوجائیں گے۔

    t3

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والےاحتجاج میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھےجن پر پانی زندگی ہےاور پانی کی حفاظت کرو کے نعرے درج تھے۔

    t4

    مزید پڑھیں:صدرڈونلڈٹرمپ کوجھٹکا،نیا سفری حکمنامہ چیلنج کردیاگیا

    یاد رہےکہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اورجھٹکالگاجب سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کا نظرثانی شدہ حکم پانچ ریاستوں نے چیلنج کر دیاتھا۔

    t5

    مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایچ 4ویزا کے حامل افراد کو ملازمت سے روکنے کا فیصلہ

    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئےایچ 4 ویزا کے حامل افراد کوملازمت سے روکنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    t2

  • پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

    پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

    واشنگٹن : امریکی سینٹ کام کےسربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناہےکہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں،جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل امریکہ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں بیان دیتےہوئے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،جس کی وجہ بھارت کی پالیسی ہےجودونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج فاٹا میں انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہے،اورپاکستان کےلیےمشرقی سرحدپرسیکورٹی اولین ترجیح رہےگی۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے سرحدی علاقوں میں استحکام کےلیےپاکستان اورافغانستان کی افواج میں تعاون کوامیدافزاقرار دیا۔انہوں نےکہا کہ افغانستان میں مزیدفوجی دستےبھیجنےکی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں:پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کی ضرورت ہے،امریکی کمانڈر

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جون نکلسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان سے تعلقات پرتفصیلی نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فوجوں کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے مزید ’چند ہزار‘ فوجیوں کی ضرورت ہے۔

    واضح رہےکہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگی آپریشن سنہ 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ کا اوباماپرفون ٹیپ کرنے کاالزام

    ڈونلڈٹرمپ کا اوباماپرفون ٹیپ کرنے کاالزام

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر براک اوباما پرصدارتی مہم کےدوران فون کالزٹیب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نےگزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ’افسوس ناک! ابھی معلوم ہوا ہےکہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا ’فون ٹیپ کیا‘۔ کچھ نہیں ملا،یہ مشتبہ کارروائی ہے۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ایک اچھا وکیل اس معلومات سے مقدمہ بنا سکتے ہیں کہ سابق صدر اوباما اکتوبر میں انتخاب سے قبل فون ٹیپ کر رہے تھے۔‘

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل عدالت نے فون ٹیپ کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    دوسری جانب سابق صدر براک اوباما کےترجمان کیون لوئس کا کہنا تھا کہ کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ اوباما انتظامیہ کایہ اصول تھا کہ ان کی انتظامیہ کا کوئی بھی شخص کسی بھی عدالتی تفتیش میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن سیاست دانوں کے خلاف احتجاج اور قومی راز افشا ہونے کے پیچھے سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

  • ٹیکسی سروس اوبرکا ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ٹیکسی سروس اوبرکا ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    واشنگٹن : عالمی ٹیکسی سروس اوبر نے فئیصلہ کیا ہے کہ خواتین ملازمین کے ساتھ جنسی طور پر مبینہ ہراساں کرنے کے الزامات کی ہنگامی طورپرتفتیش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اوبر کے سربراہ ٹریوز کیلنک نے ایک خاتون کی شکایت پر کیا گیا ہے۔

    اوبرمیں کام کرنے والی ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ  وہ اوبر میں کام کرتی تھیں تو انہیں کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اوبر کے سربراہ نے کہا کہ سوزین فاؤلر نامی خاتون نے جو تفصیلات بیان کی ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہیں اور ان تمام اصولوں اوراقدار کے منافی ہیں جن پر کمپنی یقین اورعمل کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ’جو کوئی بھی اس طرح سوچتا ہے یا ایسا کام کرتا ہے اسے ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

    ‘برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اوبر میں کام کرنے والی سابق انجینيئر سوزین فاؤلر نے ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ نوکری کے ابتدائی دنوں میں ہی ان کے منیجر نے مجھ سے نا مناسب خواہش کا اظہار کیا تھا جب میں نے اس کی شکایت کی تو مجھے بتایا گیا کہ کوئی مزید کارروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ منیجر کی یہ ’پہلی غلطی‘ ہے۔

    اوبر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ الزمات پہلی مرتبہ ان کے علم میں آئے ہیں اور اس کی فوری طور پر تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اوبر میں اس طرح کے رویے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

    امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کااعلان کر دیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائس نے صاف کہہ دیا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے اپنے ملکوں کو جانے کیلئے تیار رہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اتنظامیہ کا فیصلہ غیرانسانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے دس ہزار اضافی اہلکار بھرتی کئےجائیں گے۔

    ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ جعل سازی کرنے والو ں کو ملک سے نکال باہر کریں گے اور ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب ہے،اعلامیہ کے مطابق امریکی کانگریس نےغیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

    ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیہ پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر جسٹن میزولا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کیخلاف آپریشن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، امیگریشن پالیسیوں پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے غیر انسانی ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس شان اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جرائم میں ملوث اور امریکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    شان اسپائسر نے مزید کہا کہ جرائم اور فراڈ میں ملوث تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا ہوم لینڈ سیکورٹی کی ترجیح ہوگی، ترجمان وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ جن ریاستوں نے بغیر دستاویزات کے مقیم تارکین وطن کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی ہوگی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد امیگریشن پر نیا ایگزیکٹیو حکم نامہ جاری کریں گے۔