Tag: واشنگٹن

  • واشنگٹن : امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی ختم

    واشنگٹن : امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی ختم

    واشنگٹن : امریکی فوج نے خواجہ سرا اہلکاروں کو اپنی شناخت کے ساتھ ملازمت کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سراسروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے اور ان کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا معیار متعین کیا جائے گا.

    امریکی سیکرٹری دفاع ایش کارٹر ایش کارٹر نے کہا ہے کہ’یہ ہمارے لوگوں اور ہماری فورس کے لیے ایک صحیح قدم ہے،یہ یقینی بنائے گا کہ کسی کو بھی نکالا نہیں جائے گا اور جنس کی شناخت کی بنیاد پر دوبارہ بھرتی کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔‘

    سیکرٹری دفاع ایش کارٹر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارا مشن ملک کا دفاع کرنا ہے اور ہم کسی شخص کی فوج میں نوکری کرنے کی قابلیت کے بارے میں غیر متعلقہ رکاؤٹیں نہیں چاہتے،جس میں وہ فوجی،ملاح،ایئر مین یامیرین بھرتی ہو سکتا ہے اور بہترین طریقے سے مشن کو پورا کر سکتا ہے۔‘

    ایش کارٹر کے مطابق یہ پالیسی اصولوں کا معاملہ ہے اور اس سے پہلے انہوں نے ملازمت کرنے والے خواجہ سراؤں سے ایک سال تک مشاورت کی اور ان سے بات چیت کی کہ ان کی ضروریات کو کس طرح بہتر انداز میں پورا کیا جا سکتا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر دفاع کے مطابق پالیسی سے پہلے انہوں نے برطانیہ،اسرائیل اور آسٹریلیا کی پالسیوں کو دیکھا جہاں پر خواجہ سرا اپنی شناخت کے ساتھ ملازمت کر سکتے ہیں.

  • واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : امریکا نے القاعدہ برصغیر اور اس کے رہنما عاصم عمر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی افراد یا اہلکار القاعدہ برصغیر یا عاصم عمر کے ساتھ کسی قسم کے روابط نہیں رکھ سکتے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق القاعدہ کے برصغیر ونگ کا اعلان ایمن الظواہری نے ستمبر 2014 میں کیا تھا جبکہ اس کا رہنما عاصم عمر حرکت المجاہدین کا حصہ بھی رہ چکا ہے.

    یاد رہے کہ القاعدہ برصغیر نے ستمبر 2014 میں کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی یہی تنظیم بنگلہ دیش میں لکھاریوں اور امریکی شہری کے قتل میں بھی ملوث ہے.

  • امریکا کا دارالعلوم حقانیہ کی فنڈنگ پر تبصرے سے معذرت

    امریکا کا دارالعلوم حقانیہ کی فنڈنگ پر تبصرے سے معذرت

    واشنگٹن : امریکا نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو تین ملین ڈالرز کی فنڈنگ دینے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ وہ کے پی حکومت کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز دینے کی خبروں سے آگاہ ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی سوال خیبرپختونخواہ حکومت یا پاکستانی حکومت سے کیا جائے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ دارلعلوم حقانیہ کو سویت جنگ کے دوران امریکی حکومت اور سی آئی اے کی جانب سے بھی فنڈنگ دی گئی تھی،جس پرجان کربی نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا.

    انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سفارتی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے.

  • صدر اوباما کے امیگریشن بل پر امریکی سپریم کورٹ میں ڈیڈ لاک

    صدر اوباما کے امیگریشن بل پر امریکی سپریم کورٹ میں ڈیڈ لاک

    واشنگٹن : امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو امیگریشن بل کے ذریعے تحفظ دینے کے صدارتی بل پر عمل در آمد کو سپریم کورٹ کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔

    صدر براک اومابا کے امیگریشن بل پر عمل در آمد کو سپریم کورٹ کی جانب سے روکے جانے پر امریکا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

    حیران کن طور پر اس فیصلے پر سپریم کورٹ کے چار جج اس بل کے حق میں جبکہ چار ہی مخالفت میں رولنگ دیتے نظر آئے اور اسی ڈیڈ لاک کے باعث امیگریشن بل پر عمل در آمد اب ممکن نہیں رہا۔

    اس ڈیڈ لاک کو ری پبلکن پارٹی کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے یہاں تک کہ ہاؤس اسپیکر پال رائن کہتے ہیں کہ قانون بنانے کا اختیار صرف کانگریس کو ہے امریکی صدر کو نہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ پر امیگریشن بل پر ڈیڈ لاک کی ایک بڑی وجہ سپریم کورٹ کے ہی جج جسٹس انٹونن سکالیا کی وفات ہے ۔ ان کے وفات کے بعد ابھی تک نئے جج کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔

    سپریم کورٹ کے جج کی تعداد نو ہوتی تو فیصلہ شاید مختلف ہوتا۔ صدر اوباما نے گزشتہ ماہ میرک گارلینڈ کو سپریم کورٹ کا نیا جج تعینات کیا تھا تاہم ری پبلکن سینیٹرز اس تقرری کی منظوری دینا نہیں چاہتے۔

    سپریم کورٹ کے ڈیڈ لاک پر امریکہ میں موجود تارکین وطن مختلف ریاستوں میں احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں اور اس بل کی فوری منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق امریکا میں اس وقت 12 کروڑ افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور صدر اوباما امیگریشن بل کے ذریعے ان تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینا چاہتے ہیں مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر اوباما کی مدت میں اس بل پر عمل در آمد ہوتا اب مشکل نظر آتا ہے۔

     

  • واشنگٹن: برنی سینڈرزکاصدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کوووٹ دینےکافیصلہ

    واشنگٹن: برنی سینڈرزکاصدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کوووٹ دینےکافیصلہ

    واشنگٹن : امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سےصدارتی نامزدگی حاصل کرنےکےخواہشمند سینیٹربرنی سینڈرزکاکہناہےکہ صدارتی انتخابات میں وہ حریف ڈیموکریٹک امیدوارہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن انٹریومیں برنی سینڈرکا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابات میں کامیابی سے روکنے کےلیے اپنےاختیارمیں ہرممکن اقدام کریں گے.

    برنی سینڈرز نے انٹریو کے دوران انتخابی مہم ختم کرنےسےمتعلق کچھ نہیں بتایا،دوسری جانب سینڈرکےترجمان کا کہنا ہے کہ برنی سینڈرز کے انٹرویومیں ریمارکس کامطلب ہلیری کلنٹن کی حمایت نہیں وہ اب بھی صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں.

    واضح رہے کہ سینیٹربرنی سینڈرزکاکہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ میں ان کی مسلسل موجودگی ڈیموکریٹک پارٹی میں نا اتفاقی کا باعث نہیں ہے.

  • امریکی سینیٹ نے متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا

    امریکی سینیٹ نے متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا

    واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے چھ سو دو ارب ڈالرکا متنازعہ ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظورکرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نےقومی ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جب کہ پاکستان کی امداد میں سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی گئی ہے۔

    گوانتامو بے جیل کی بندش سمیت متعدد مسائل پر اختلافات کی وجہ سے صدر براک اوباما انتظامیہ نے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    سو ارکان پر مشتمل امریکی سینیٹ نے پچاسی کے مقابلے میں تیرہ ووٹوں کی واضح اکثریت سے دفاعی بل منظور کیا۔ اس بل کو گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان کے منظور کئے بل سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ جس کے بعد صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

    گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے آئندہ برس کے فوجی اخراجات کے پالیسی بل میں پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی پر عائد شرائط کو مزید سخت کر دیا تھا۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل کی بعض ترامیم متنازع ہیں جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

     

  • بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، مودی کی پالیسیوں پرشدید تنقید

    بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، مودی کی پالیسیوں پرشدید تنقید

    واشنگٹن : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی کانگریس سے خطاب کے موقع پر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر کانگریس کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے والے ٹام لین ٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کا اجلاس کانگریس مین جوزف پٹس کی صدارت میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مظالم پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ مختلف پینلسٹس نے بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، بدھ مت، سکھوں، کشمیریوں اور دلت کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کی داستانیں سنائیں۔

    ہرپیت سندھو ترجمان سکھ کمیونٹی کانگریس مینوں کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی جماعت اقلیتوں کیخلاف مظالم کی ہدایت کار ہے۔

    آر ایس ایس ایک شدت پسند تنظیم ہے اور بی جے پی اس کا سیاسی ونگ۔ پولیس گردی اور عدالتی نظام کی کرپشن کی وجہ سے اقلیتوں کو انصاف نہیں مل رہا اور نریندر مودی کی اقلیتوں پر ظالمانہ حکومت پر کانگریس اور صدر اوباما کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

    اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ٹی کمار نے بھارت میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کانگریس مینوں کے سامنے سوالات اٹھائے۔

    اجلاس میں سکھوں، دلت کمیونٹی اور دیگر اقلیتوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم واشنگٹن میں بڑی تعداد میں موجود کشمیری کمیونٹی کے کسی رہنما نے اجلاس میں آنے کی زحمت نہ کی۔

     

  • امریکی ریاست جارجیا میں 2 ایف 16طیارے گرکرتباہ

    امریکی ریاست جارجیا میں 2 ایف 16طیارے گرکرتباہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں دو ایف 16طیارے گرکرتباہ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ساؤتھ کیرولائنا ایئر نیشنل گارڈ نے کہا کہ دونوں طیارے معمول کی طرح رات کے اوقات میں فضائی کاروائی کر رہے تھے جبکہ یہ واقعہ فوجی علاقے جیفرسن کاؤنٹی میں رات کے نو بجکر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔

    حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پائلٹ اپنی جان بچانے کامیاب ہوگیا تاہم امریکی فضائیہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر اوبامہ کی ملاقات

    بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر اوبامہ کی ملاقات

    واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں امریکہ جا پہنچے،اوبامہ نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وسزیر اعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے پر افغانستان اور قطر کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہیاں نے امریکی صدر بارک اوبامہ سئ ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر
    صدراوبامانے نریندرمودی سےملاقات میں بھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

    واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صدربراک اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی جمہوری ریاستوں کے درمیان تعاون عین فطری ہے،انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے سول نیوکلیئر توانائی سے متعلق گفتگو کی اوربھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    صدراوباما نے کہا کہ بھارت کی ترقی اورخوشحالی کے لیے سائبر ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں دستیاب ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کےعدم پھیلاؤ پر دونوں ملکوں کی کوششوں پربھی گفتگوکی تاکہ جوہری توانائی غلط ہاتھوں میں نہ جاسکے۔

    نریندرمودی نےامریکی صدرکا بھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ اورمیزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم کی رکنیت کیلئے حمایت کا شکریہ اداکیا۔

    India-post

    دونوں رہنماؤں نے امریکی کی جانب سے بھارت میں چھ نیوکلیئرری ایکٹرز کی تعمیر کے ابتدائی کاموں کو بھی خوش آئند قراردیا۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر جارج بش نے بھارت پر متنازعہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے باعث لگی تیس سالہ پابندی کو ہٹا دیا تھاجب کہ بارک اوبامہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بھارت کو نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت دلوانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • امریکہ نےنیو کلیئرسپلائرز گروپ کی ممبرشپ کے لیےبھارت کواہل قرار دےدیا

    امریکہ نےنیو کلیئرسپلائرز گروپ کی ممبرشپ کے لیےبھارت کواہل قرار دےدیا

    واشنگٹن : امریکہ نے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے لیے بھارت کو ممبر شپ کا اہل قراردے دیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا.

    تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کاواشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر اوباما کے مطابق بھارت نیو کلئیر سپلائر گروپ کا ممبر بننے کی اہلیت رکھتا ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا نیو کلئیر سپلائر گروپ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا.

    مارک ٹونر کا کہنا تھا بھارت کو نیو کلئیر سپلائر گروپ کی ممبر شپ دینے سے خطے میں جوہری ہتیاروں کا مقابلہ نہیں ہوگا.

    نیو کلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شپ سول مقاصد کے لیے ہے،پاکستان سمیت کوئی بھی ملک این ایس جی کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے نیو سپلائر گروپ کی ممبرشپ پر چین کا کہناتھا کہ اگر بھارت کو ممبر بنے گا تو پاکستان کو بھی بنانا چاہیے ورنا دونوں ممالک سے کسی کو بھی ممبر شپ نہ دی جائے.