Tag: واشنگٹن

  • امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مارک ٹونر

    امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کامیڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی.

    انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان سے کاروائیاں کررہے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کوخود بڑا خطرہ ہے.

    مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی تفتیش میں بھارت کے ساتھ تعاون کرے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کواس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ امریکی افواج میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی طرف لانا چاہتا ہے، طالبان کے پاس صرف مفاہمتی عمل کا آپشن ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

  • طالبان کے نئے امیر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں، مارک ٹونر

    طالبان کے نئے امیر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ کےپاس موقع ہے کہ وہ امن مذاکرات کی طرف آئیں اور ہمیں امید ہےکہ طالبان کےنئےامیر مفاہمتی عمل کےموقع کا فائدہ اٹھائیں گے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب کا کہنا ہےامید ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ مفاہمتی عمل کا راستہ منتخب کریں گے.

    میڈیا سے گفتگو میں مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی سلامتی کےمفاد میں اگلے ٹارگٹ کےبارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا.

    واضح رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد طالبان کی مجلس شوری کے اجلاس میں متفقہ طور پرملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کو طالبان کا نیا امیر مقرر کیا تھا.

  • طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن عالمی دہشت گرد قرار

    طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن عالمی دہشت گرد قرار

    واشنگٹن : امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ القرآن کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طارق گیڈر گروپ آرمی پبلک اسکول پشاور، باچا خان یونیورسٹی اور شمالی وزیرستان سے 2008 میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے برطانوی صحافی پالش جیلوجسٹ و دیگر کارروائیوں میں ملوث ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور اس گروپ کا سربراہ ہے اور درہِ آدم خیل سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    امریکی حکام نے دوسرے مذکورہ دہشت گروپ جماعت الدعوۃ القرآن کو عالمی دہشت گردتنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ اس وقت پشاور سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    امریکی حکام  کے مطابق اس کے عالمی دہشت گرد تنظیمیں القاعدہ ، لشکر طیبہ سے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں، جماعت الدعوۃ القرآن افغانستان میں سینکڑوں دہشت گرد کاروائیوں کی بھی ذمہ دار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ  خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رہے گا۔

  • بھارت کو چاہ بہاربندرگاہ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا، امریکی سینیٹرز

    بھارت کو چاہ بہاربندرگاہ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا، امریکی سینیٹرز

    واشنگٹن : امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے جنوبی ایشیا نشا ڈسائی بسوال نے کہا ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہاربندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کا بھارت کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا کیونکہ بھارت کومعلوم ہے کہ ایران پرعالمی پابندیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہاربندرگاہ کی توسیع کے منصوبے پر اعتراضات کرتے ہوئے منصوبے پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔

    امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کومعلوم ہے کہ ایران پرعالمی پابندیاں عائد ہیں، اس کو پابندیوں کے تناظر میں چاہ بہار منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اورافغانستان عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پرپابندیوں سےمتعلق بھارت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

    اس کے باوجود معاہدے پر دستخط کئے گئے، واضح رہے کہ چاہ بہارمنصوبےمیں دیگرممالک کی شرکت پرپابندی عائد ہے۔ بھارت،افغانستان اور ایران نے چاہ بہاربندرگاہ کی تعمیرکیلئےمعاہدہ پر پیر کو دستخط کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ منصوبے پردستخط کردئیے

     

  • امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے، امریکا

    امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کااحترام کرتےہیں لیکن امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ تشددکرنےوالوں کونہیں چھوڑاجائےگا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملااخترمنصور کے ایران سےجانےسےمتعلق کوئی علم نہیں،ڈرون حملہ پاک ایران بارڈرپرہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سےرابطےمیں تھے،حملےسےمتعلق بات ہوئی تھی،ملامنصورطالبان کومذاکرات سےروک رہے تھے،ملااخترمنصورکی ہلاکت تشددنہ چھوڑنے والوں کیلئے سخت پیغام ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملہ کرنے پر پاکستان نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا، پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ایسے واقعات سے مثبت نتائج مرتب نہیں ہوں گے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی امریکی سفیر سے ملاقات میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    طارق فاطمی کا کہناتھا کہ ایسے اقدام سے 4 فریقی رابطہ گروپ کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا ،ڈرون حملہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کیخلاف تعاون جاری رہنا چاہئیے۔

  • پانامہ پیپرز میں فوج کو کوئی کردار نہیں ، عاصمہ جہانگیر

    پانامہ پیپرز میں فوج کو کوئی کردار نہیں ، عاصمہ جہانگیر

    واشنگٹن: پاکستان کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کہتی ہیں کہ پانامہ پیپرز میں فوج کا کوئی کردار نہیں جبکہ آف شور کمپنی کے حوالے سے عمران خان کے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔

    واشنگٹن کے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی دعوت پر عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔

    عاصمہ جہانگیر کے مطابق پاکستانی سیاست دان معاملات کو احسن طریقے سے چلانے میں ناکام نظر آتے ہیں جبکہ پانامہ پیپرز میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔

    عمران خان کی آف شور کمپنی پر عاصمہ جہانگیر کہتی ہیں کہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر وہ خود الجھن کا شکار رہتی ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ۔

    عاصمہ جہانگیر کے خیال میں پاکستان کی لوکل عدالتیں اس وقت بہت زیادہ دباؤ میں بہترین کام کر رہی ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے بھی مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے حالیہ دنوں میں اہم فیصلے کئے۔

  • افغان مصالحتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

    افغان مصالحتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

    واشنگٹن :طالبان کو براہ راست مذاکرات کی جانب لانے کے لیےامریکہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے افغان مصالحتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو براہ راست مذاکرات کی جانب لانے کے لیے امریکہ افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کانیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یار کا نام اب بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے تاہم افغان حکومت اگر پرتشدد حالات ختم کرنے کے لیے حکمت یار سے مذاکرات کرتی ہے توامریکہ اس کا خیر مقدم کرے گا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستا ن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

  • بھارت کے ہتھیاروں کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے، سرتاج عزیز

    بھارت کے ہتھیاروں کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے بھارت کے میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، بھارتی ہتھیاروں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہہ دیا پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں،دفاعی صلاحیتیں بڑھاتے رہیں گے۔دفاع کومزید بہترکرنے کے لئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

    سرتاج عزیز نے کہا بھارت کے ہتھیارجمع کرنے کے جنون سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، بھارت کا ہتھیاروں کی دوڑشروع کرنے کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا بھارت کوامریکی تعاون حاصل ہے، واشنگٹن کا کہنا ہے چین کے مقابلے کے لئے بھارت کی مضبوطی ضروری ہے۔لیکن پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارتی جنگی جنون سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔

  • امریکہ : دہشتگردوں کی پاکستان اورافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں

    امریکہ : دہشتگردوں کی پاکستان اورافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خطرہ قرار دیا.

    جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے تعلقات ہیں.

    جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دونوں ممالک کے درمیان محفوظ پناہ گاہیں قائم کی ہوئی ہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں.

    امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات حال ہی میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں،امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا۔

    کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا۔

    یاد رہے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے کہا تھا کہ وہ اپنی اثرورسوخ کا استعمال کرکے پاکستان کو امریکی فنڈز کی فراہمی روکیں گے جس سے پاکستان کو پیغام ملے گا کہ اسے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں،

    واضح رہےطورخم بارڈر کو پاکستان اور افغانستان کی فورسسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بندکردیاگیا تھا، پاکستان کی جانب سےسرحد پر غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے خاردار باڑ لگانے پر افغانستان نے مخالفت کی تھی.

  • بھارت نوازپاکستانی تجزیہ کارکا بلوچستان کانفرنس میں ہنگامہ

    بھارت نوازپاکستانی تجزیہ کارکا بلوچستان کانفرنس میں ہنگامہ

    واشنگٹن : امریکی تھنک ٹینک کارنیگی سینٹر میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مباحثے میں ایک بھارت نواز تجزیہ کارنے پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے ایک مباحثے میں پاکستانی صحافی ملک سراج اکبر، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ، امریکی سینیٹر پال اسٹراس ، ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرنے شرکت کی۔

    شرکاء نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم پاکستان سے بھاگے ہوئے ایک تجزیہ کار طارق فتح کانفرنس کے دوران موجود پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے رہے اور جب ان سے سوال پوچھنے کی جسارت کی گئی تو غصے میں آپے سے باہر ہوگئے۔

    بھارت نواز تجزیہ کارطارق فتح پوری کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافیوں اور پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے تاہم طار ق فتح کی ہلڑ بازی پر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ نے کانفرنس کے شرکاء سے معذرت کی۔

    اس موقع پرملک سراج اکبر نے بھی طارق فتح کے رویے کو افسوس ناک قرار دیا۔ شرکاء کے مطابق بلوچستان کی نمائندگی جب کوئی پنجابی کرے گا تو اسی طرح کے حالات پیدا ہوں گے۔

    کانفرنس میں بلوچستان میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔