Tag: واشنگٹن

  • ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    واشنگٹن: امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کے صاحبزادے کی بازیابی پر مبارکباد دی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق امریک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ پاکستان سے اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ صدارتی انتخاب جیت گئیں تو یوسف رضا گیلانی کی فیملی کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

    ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، جنہیں عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ علی حیدر کے اغواء پر گیلانی فیملی نے تین سال بڑے صبر اور تحمل سے گزارے ہیں۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبار کباد دی، مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کرنے پر یوسف رضا گیلانی نے بھی ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا۔

  • لندن کے میئر مسلمانوں پرمجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

    لندن کے میئر مسلمانوں پرمجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

    نیویارک: ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے لندن کے میئرکو پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدوار نے صدارتی مہم میں بارہا یہ بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی.

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی، میڈیا کی جانب سے جب ان سے مسلمانوں کے بیان کے حوالے سے جب پوچھا گیا کہ لندن کے میئر پر پابندی عائد ہوگی، تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گنجائش کی جگہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

    انہوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے پر میں خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ اچھا کام کرے تو بہت اچھی بات ہے.

    ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا۔

    لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے قدامت پسندوں کو لندن کے انتخابات میں بڑے مارجن سے شکست دیکر برطانیہ کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی۔

    صادق خان کا کہنا تھا کہ قدامت پسندوں نے خوف اور لسانیت کی سیاست فروغ دی،لندن کے لوگوں نے خوف پر امید اور اتحاد کو ترجیح دی۔

    ٹائمز میگزین سے انٹرویو میں صادق خان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ جانا چاہتاہوں تاکہ میں جاکر نیویارک اور شکاگو کے میئرز کے اقدامات دیکھ سکوں، اگر ٹرمپ نومبر 8 کا الیکشن جیت جاتے ہیں توان کو جنوری سے پہلے امریکہ کادورہ کرناہوگا.

    اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو میں شاید اپنے  مذہب اورعقیدے کی وجہ سے جانے سے روک دیا جاؤں۔ اس صورتحال میں، میں نیویارک اورکیلیفونیا کے میئرز سے خیالات کا تبادلہ نہیں کرسکوں گا.

  • اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی جائے، اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما سے جب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور امریکی صدارت ایک اہم منصب ہے یہ تفریح نہیں ہے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کے مقابلے کے امیدواروں کا معیار اور انکی مکمل جانچ پرٹال انتہاہی ضروری ہے اور ہر امیدوار کے لئے صدارتی منصب کےمعیار پر پورا اُترنا انتہائی اہم ہے.

    ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی سمیت امریکہ میں لوگوں کی جانب سے ان کی پیش کردہ سخت پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے، انہوں نے اپنی بیشتر تقاریر میں کہا تھا کہ اگروہ امریکی صدر منتخب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر بابندی عائد کریں گے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک دیوار تعمیر کروائیں گے تاکہ میکسیکو سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کے داخلے کو امریکہ میں روکا جاسکے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی ضرورت ہے اور ان کی جانب سے ماضی میں دیئے گئے بیانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

  • امریکا سے طیارے نہ ملےتو کہیں اورسےبھی خرید سکتے ہیں، سرتاج عزیز

    امریکا سے طیارے نہ ملےتو کہیں اورسےبھی خرید سکتے ہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دےدیا، انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستان کا مجرم ہے رہائی کادباؤ مسترد کرتے ہیں،سرتاج عزیزنے ایف سولہ طیاروں پر پاکستان کاموقف بھی بتادیا۔

    پاکستان نے شکیل آفریدی کی حوالگی پرامریکاکادباؤمستردکردیا، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہاشکیل آفریدی پاکستان کامجرم ہے۔

    سرتاج عزیزنے ایف سولہ طیاروں پر پاکستان کاموقف بھی بتادیا،انہوں نے کہا کہ امریکا سے طیارے نہ ملے تو کہیں اورسے بھی خرید سکتےہیں۔

    امریکی ترجمان کےبیان پرردعمل دیتےہوئےمشیرخارجہ نےکہافنانسنگ کا مسئلہ ہے،کولیشن سپورٹ فنڈزسے طیارے نہیں خرید سکتے، متبادل رقم کاانتظام کرناپڑے گا۔

    امریکابھارت سول جوہری معاہدےپرتشویش کااظہارکرتےہوئےسرتاج عزیزکاکہناتھاایسےاقدامات برابری کی بنیادپرہونےچاہئیں،پاکستان کاایٹمی نظام ہرچیلنج کاجواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے۔خطےمیں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑنہیں چاہتے ۔

    طالبان وفدکی پاکستان یاتراکی تصدیق کرتے ہوئے مشیرخارجہ نےکہا دورہ افغان مفاہمتی عمل کاحصہ ہے،افغانستان میں استحکام کے لیے امریکاچین بھی کوشش کررہےہیں،افغانستان کےرویہ سےمایوسی ہوئی۔

  • کوشش ہےدہشتگردایٹمی مراکزتک نہ پہنچیں،امریکی صدرباراک اوباما

    کوشش ہےدہشتگردایٹمی مراکزتک نہ پہنچیں،امریکی صدرباراک اوباما

    واشننگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کادفاع موثر بنانا پہلی ترجیح ہے، ایٹمی ہتھیاروں کولاحق خطرات ابھی بھی باقی ہیں۔

    امریکہ میں جاری جوہری کانفرنس میں پچاس ممالک کےسربراہان اورمندوبین شریک ہیں، کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ رنگ نسل سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کیخلاف متحدہوناہوگا کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کولاحق خطرات ابھی بھی باقی ہیں،کوشش ہےدہشتگردایٹمی مراکزتک نہ پہنچیں۔

    امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ملکرکام کرنےسےجوہری موادتک دہشتگردوں کی رسائی ناممکن ہوئی، انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے جوہری سلامتی کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔

    صدراوباما نے بتایا کہ جوہری موادکی حفاظت کےکنونشن کی ایک سو دو ممالک نےتوثیق کردی ہے۔

  • واشنگٹن:کیپیٹل وزیٹرسینٹرمیں فائرنگ،خاتون زخمی،حملہ آورگرفتار

    واشنگٹن:کیپیٹل وزیٹرسینٹرمیں فائرنگ،خاتون زخمی،حملہ آورگرفتار

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سےایک خاتون زخمی ہوگئیں۔پولیس نےحملہ آور کوگرفتار کرلیا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کےمطابق دارلحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ کیپیٹل کےسیاحوں کیلئےمخصوص حصے میں پیش آیا۔

    واشنگٹن ڈی سی پولیس کے سربراہ نےجائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایاکہ مسلح شخص نے سیاحوں کے مرکز میں تعینات پولیس اہلکارپر پستول تان لی جس کےبعدفائرنگ شروع ہوگئی۔

    فائرنگ سےقریب موجودسیاح خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتارکرکےہتھیار قبضےمیں لےلیاگیاہے۔

    پولیس چیف کاکہناتھاکہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتاہے کہ واقعہ دہشت گردی کی واردات نہیں اور نہ ہی ملزم کا تعلق بظاہر کسی شدت پسند گروہ سے ہے۔

  • امریکہ کادہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکاعزم

    امریکہ کادہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکاعزم

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناہےکہ پاکستان سمیت خطےکو دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ جان کربی نے دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اظہارکیا۔

    انکا کہنا تھا کہ لاہور جیسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہماراعزم اوربڑھاتے ہیں،جان کربی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ واشنگٹن کی منسوخی سے باخبر ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف امریکا کیوں نہیں آرہے۔

  • داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمان القدولی ماراگیا، امریکی دعوی

    داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمان القدولی ماراگیا، امریکی دعوی

    واشنگٹن: امریکی کارروائی میں داعش کانائب سربراہ عبدالرحمان مصطفی القدولی ماراگیا۔

    پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نےدعویٰ کیاکہ شدت پسندتنظیم داعش کانائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی امریکی فوج کی ایک کارروائی کےدوران مارا گیا ہے۔

    القدولی شدت پسندتنظیم کاوزیرِ خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کابھی ذمہ دار تھا،تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بتانےسے گریز کیا کہ آیا القدولی شام میں مارا گیا ہے یا عراق میں اور نہ ہی انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کےفضائی حملےمیں ہوئی ہےیاکسی زمینی کارروائی میں ہوئی ہے۔

    امریکی حکام نےدعویٰ کیاکہ القدولی مغرب میں دہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی سمیت مغرب میں موجودمشتبہ افرادکووسائل فراہم کرنےمیں ملوث تھا۔ایش کارٹر نے بتایاکہ داعش کا ایک اوررہنماابوسارہ بھی رواں ہفتےامریکی ڈرون کارروائی میں ماراگیاہے۔

  • پاکستان کی انویسٹی گیشن ٹیم 27  مارچ کو بھارت پہنچےگی، سشما سوراج

    پاکستان کی انویسٹی گیشن ٹیم 27 مارچ کو بھارت پہنچےگی، سشما سوراج

    کھٹمنڈو: پٹھان کوٹ معاملے پر پاک بھارت وزرائےخارجہ کےدرمیان فارمولا طے پاگیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں دونوں ممالک کےوزرائےاعظم کی واشنگٹن میں ملاقات رواں ماہ متوقع ہے۔

    کھٹمنڈو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہا پٹھان کوٹ واقعےسےدونوں ممالک میں فاصلے بڑھے، توقع ہےدونوں ممالک کےوزرائےاعظم کی امریکامیں ملاقات ہوگی، سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم کو سارک کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

    سشماسوراج نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ستائیس مارچ کو بھارت پہنے گی اور اٹھائیس مارچ سے بھارت میں تحقیقات کاکام شروع کردےگی۔

    سرتاج عزیز اور سشماسوراج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی سارک کانفرنس میں شرکت کادعوت نامہ دیا، انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سارک ایجنڈے پربھی بات چیت ہوئی ہے۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملاقات کامقصد سارک سربراہ کانفرنس کادعوت نامہ دیناتھا، سشماسوراج سے ملاقات اچھی رہی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعےسےدونوں ممالک میں رابطوں کاالتوآیا۔

  • امریکا کا پاکستان سے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان سے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی سفیر ڈیوڈ سپارسٹین کے مطابق امریکا اس معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان سے توہین رسالت کے جرم میں قید آسیہ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ میں مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی سفیر ڈیوڈ سپارسٹین نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کے معاملے پرسابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی اور گورنر سلمان تاثیر کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے، تاہم مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کیلئے پاکستان کو آسیہ بی بی کو آزاد کرنا ہوگا۔

    ڈیوڈ سپارسٹین خصوصی امریکی سفیر آسیہ بی بی وہی خاتون ہیں جن کے حق میں آواز اٹھانے پر سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا۔ آسیہ بی بی کا مقدمہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے.

    آسیہ بی بی کی رہائی کیلئے نہ صرف امریکی محکمہ خارجہ بلکہ امریکی تھنک ٹینکس بھی میں مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    آسیہ بی بی کو سن 2009 میں پاکستان میں اس وقت گرفتار کیا گیاجب کھیت میں کام کرتے ہوئے ان کی دیگر عورتوں سے ایک ہی برتن سے پانی پینے پر جھگڑا ہوا۔

    جھگڑے کے بعد ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گستاخانہ کلمات کہے ۔ نومبر 2010 میں انہیں شیخوپورہ کے ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تاہم اب یہ معاملہ پاکستانی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔