Tag: واشنگٹن

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دے گا، بھارت کی جانب سےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکی حکام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اوفا میں بھی نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مذاکرات 23 اگست کو ہونا تھے، لیکن مذاکرات میں مائنس کشمیرکی شرط اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوگئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کودوٹوک جواب دے دیا۔

      ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیا ہے۔ دہشت گردی آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

    جس کامقصد تناؤ میں کمی اور اعتماد کی بحالی تھا۔ لیکن پیشگی شرائط پر سلامتی مشیروں کی ملاقات کاکوئی فائدہ نہیں۔

  • واشنگٹن: فلائٹ ٹریکنگ سٹم خراب4 سو پروازیں منسوخ

    واشنگٹن: فلائٹ ٹریکنگ سٹم خراب4 سو پروازیں منسوخ

    واشنگٹن: امریکا میں واشنگٹن ائیر پورٹ کا ایوی ایشن سسٹم کے خراب ہونے سے چار سو پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

    امریکی شہر واشنگٹن میں ایوی ایشن سسٹم میں خرابی پیدا ہونے سے دس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں،مسافر کئی گھنٹوں سے ائیرپورٹ پر سسٹم کی بحالی کے امید میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔

    حکام کے مطابق فلائیٹ ٹریکنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی ہے جسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے تاہم سسٹم کی بحالی کے لیے درکار وقت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

  • افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے افغان مہاجرین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پاکستان کے ہی خلاف مظاہرہ کرکے احسان فراموشی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر چند افغانیوں نے مل کر پاکستانی حکومت اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

    ان افغانیوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ امریکا سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرہ کرتے ہوئے افغانیوں نے پاکستانی سفارت خانے کو اپنے مطالبات پر تحریری طور پر بھی جمع کرائے۔اس موقع پر امریکی نژاد افغانی پاکستان میں پناہ لئے ہوئے لاکھوں مہاجرین پر بات کرنے سے کتراتے رہے۔

    جبکہ دنیا کے نامور دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر بھی کوئی بات کرنا مناسب نہ سمجھا، پورے مظاہرے میں صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے ان افغانیوں کی احسان فراموشی کو عیاں کرتے رہے۔

  • کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ کی50سال بعد امریکہ میں پرفارمنس

    کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ کی50سال بعد امریکہ میں پرفارمنس

    واشنگٹن: امریکہ میں کیوباکے معروف میوزیکل بینڈ لاس وان وان نے پچاس سال بعد میوزسک کنسرٹ میں شرکت کرکے سماں باندھ دیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ لاس وان وان نے میوزسک کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگاکر امریکی شہریوں کے دل موہ لیے۔

    امریکی شہری کیوبن بینڈ کی مخصوص انداز گائیکی اور ڈانس سے ناصرف لطف اندوز ہوئے بلکہ خود بھی جھوم اٹھے۔

    کیوبا کے گلوکاروں کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ان کی آمد سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے ثقافتی تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔

    امریکہ اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے پچاس سال بعد کیوبا کے کسی بھی میوزیکل بینڈ کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

  • واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،افغان طالبان مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سوز رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امریکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے قبل طارق فاطمی نے یوایس ایڈ کے منتظم الفونسولین ہارڈ سے بھی ملاقات کی اور یو ایس ایڈ سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بجٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔

  • آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن جارہے ہیں

    آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن جارہے ہیں

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی دعوت پر آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباء 26 جولائی کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، اپنے دورہ واشنگٹن میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے طلباء محکمہ خارجہ اور امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گرد حملے کے بعد وہاں کے طلباء کسی غیر ملکی دارالحکومت کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق یہ طلباء مختلف تقریبات میں اپنے اسکول پر ہونے والے ہولناک حملے کی روداد بیان کریں گے جبکہ حملے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے مطابق طلباء کو واشنگٹن کی دعوت دینا ان کا حوصلہ بڑھانا ہے اور دنیا کو باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے تحاشا قربانیاں دیں۔

  • امریکا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیدی گئی

    امریکا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیدی گئی

    واشنگٹن : امریکہ میں ہم  جنس پرستوں کو شادی کی اجازت مل گئی، امریکی عدالت نے اسے قانونی حق قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیتے ہوئے اسے ایک قانونی حق قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے ٹوئٹر پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ” مساوات کی جانب ایک بڑا قدم” قرار دیا۔

    چیف جسٹس جون رابرٹس نے اپنے اختلافی نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ عدالت قانون ساز ادارہ نہیں اور ہم جنس پرستوں کی شادی کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

    امریکی سپریم کورٹ کے نو میں سے پانچ ججز کی اکثریت نے ہم جنس پرستوں کو ہر جگہ شادی کی اجازت دی جبکہ چیف جسٹس سمیت چار دیگر ججز نے اس کی مخالفت میں رائے دی۔

    تاہم عدالتی حکم کا اطلاق فوری طور پر نہیں ہوگا اور عدالت نے ناکام فریقین کو نظرثانی کی درخواست کے لئے تین ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

  • سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ایورل ہیزن سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

    اعزاز چوہدری اور نائب مشیر ایورل ہینز میں ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ کے کردار کی تعریف کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دونوں ممالک نے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا اور امریکہ محکمہ دفاع کرسٹائم دور مورتھ سے بھی ملاقات کی.

    اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

  • امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    واشنگٹن :  بارک اوبامہ کی ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری افغانستان میں ہونے والے فوجی آپریشن میں ہلاک ہوئے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے بازیابی کی اپیل کرنے والےامریکی ڈاکٹر وارن وانسٹائن کو زندگی کی قید سے ہی نجات مل گئی ۔

    ڈاکٹر وارن وانسٹائن امریکی ڈرون حملے میں ما را گیا۔ وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جنوری میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی کارروائی کے دوران القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال امریکی ڈاکٹر وارن وان سٹائن اور اطالوی جیوانی لو پورتو ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ڈاکٹر وارن کی ہلاکت کو تکلیف دہ نقصان قرار دیتے ہوئے ا س پرافسوس کااظہار کیا ہے ۔

    وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آپریشن میں دونوں یرغمالی حادثاتی طور پر مارے گئے۔

  • آپریشن ضرب عضب پراربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں، اسحاق ڈار

    آپریشن ضرب عضب پراربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں، اسحاق ڈار

    واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پر اب تک چار سو پندرہ ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، جبکہ آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی کیلئے اسیّ ارب روپے درکار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے دورہ واشنگٹن کے اختتام پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں پر اربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق یمن کے حوالے سے فوج نہ بھیجنے کے فیصلے پر مشرق وسطی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جوڈیشل کمیشن پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ووٹوں کے تھیلے اگر امریکہ میں بھی کھولیں جائیں تو مہروں کا مسئلہ یہاں بھی ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کہ کہیں سازش کے تحت انتخابات کو ہائی جیک تو نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ 2017 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ 2018 تک پاکستان کے فارن ریزرو 18.5 بلین ڈالرز تک حاصل کر لئے جائیں۔

    انہوں نے چین کے ساتھ ہونے والے تاریخی اقتصادی معاہدوں کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔