Tag: واشنگٹن

  • انیس سوننانوے میں فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دینے کی وجہ حالت امن تھی، اعتزاز احسن

    انیس سوننانوے میں فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دینے کی وجہ حالت امن تھی، اعتزاز احسن

    واشنگٹن : اپوزیشن رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انیس سوننانوے میں فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دینے کی وجہ حالت امن تھی لیکن اگر پاکستان آج کسی جنگ کی کیفیت میں ہے تو سپریم کورٹ ان عدالتوں کو کسی اور زاویے سے دیکھے گی۔

    واشنگٹن میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی نمائندگی کیلئے آئے ہوئے اپوزیشن رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے ورجینیا میں پاکستانی کمیونٹی سے طویل ملاقات کی اور قومی سیاست اور دیگر معاملات پر لوگوں کے جوابات دئیے۔

    معروف قانون دان کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی حالات میں فوجی عدالتیں لگائی جاسکتی ہیں، اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اگر چاہے تو چند دنوں میں معاملہ نمٹایا جاسکتا ہے۔ تھیلے امیدواروں کے سامنے کھولے جائیں۔

      انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے عدالتی ٹرائل سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی امریکی نمائندگان سے ملاقاتیں مفید رہیں، امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرتے وقت جی ایچ کیو اور وزیر اعظم ہاؤس کے ساتھ ساتھ پاکستانی پارلیمنٹیریئنز سے بھی ملاقاتیں ضروری ہیں۔

  • حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

    حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

     واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حوثی باغیوں پر پابندی عائد کی جانے والی قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جب کہ روس نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرار داد کے مطابق حوثی باغیوں کو ہر قسم کی ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی لگا دی ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہر قسم کے اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد ہوگی جب کہ حوثی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جن پر انہوں نے قبضہ کیا ہے۔ قرارداد میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹےاحمد صالح سمیت 2 سینئر حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے یمنی صدر ہادی کے خلاف حوثی باغیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں امریکی مالیاتی کمیٹی سے خطاب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد انتہاء پسندوں کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت نے پختہ عزم کرلیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

    ان کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شعبہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لیے تین اعشاریہ چارملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

    امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر ایسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جو دونوں ملکوں کی سکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں۔

    جان کیری نے کہا کے دہشتگردوں کو شکست متحد ہوکر دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنوبی اور وسطی ایشیا میں لڑائی جاری ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ نئی افغان حکومت کی امداد کیلئے 1.5ارب ڈالر کی درخواست کریں گے۔

  • واشنگٹن: دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،بارک اوباما

    واشنگٹن: دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،بارک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عالمی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا پڑیگا۔

    واشنگٹن میں انتہاء پسندی کیخلاف دی وائٹ ہاؤس کانفرس سے خطاب میں بارک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔ امریکہ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کو بدنام کرنے والوں کیخلاف جنگ لڑرہا ہے۔

    بارک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان میں معصوم بچوں کو قتل کررہے ہیں، ظالموں نے پاکستان میں سو سے زائد طلبا کو قتل کردیا، جو انتہائی قابلِ مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مذہبی طبقے اور اسلامی تنظیموں کو انتہاء پسندی کیخلاف موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے ، مغربی اور مسلم رہنما متحد ہو کر شدت پسندوں کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کر دیں۔

    براک اوباما نے مسلم علماء سے اپیل کی کہ وہ اسلام میں بڑھتی شدت پسندی کے خلاف بھرپور کردار ادا کریں۔ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، اس میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

  • پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے کہا ہے کہ پاک افغان خطے میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے جبکہ ان علاقوں میں دہشت گردوں میں محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بین رہوڈز نے کہا کہ امریکہ کی نئی سیکورٹی پالیسی بدلتے ہوئے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نئی پالیسی دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو استحکام بخشے گی جبکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو منتشر اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی۔

    ایک سوال پر نائب مشیر بین رہوڈز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے تاہم مشرق وسطی سمیت کہیں پر بھی امریکی افواج زمینی کاروائی کیلئے استعمال نہیں کی جائے گی۔

  • امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

    بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے دورہ بھارت مختصر کر کے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

     ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں گاڑد آف آنرزبھی پیش کیا گیا ۔

     امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ مشعل اوباما،ریپبلکن سینیٹرز سمیت تیس رکنی وفد بھی موجودہے۔

    امریکی صدر بارک اوباما اپنے مختصر دورے میں شاہ سلمان کے دئیے گئے اعشاعیہ شرکت کرینگے اور ان سے پہلی رسمی ملاقات بھی کرینگے ۔

  • اوباما نے تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا

    اوباما نے تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا

    نئی دہلی: امریکی صدربراک اوباما نے آگراہ میں واقع تاج محل کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

    امریکا کے صدربراک اوباما کل سے بھارت کا تین روزہ دورہ کریں گے، اوباما اورانکی اہلیہ مشیل اوباما چھبیس جنوری کو بھارت کی یوم جمہوریہ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

    اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جوبھارتی یوم جمہوریہ میں نہ صرف شرکت کریں گے، بلکہ دوگھنٹے تک کھلے آسمان تلے دیگرمہمانوں کے ساتھ پریڈ دیکھیں گے۔

     بھارتی سرکاراورمیڈیا امریکی صدر کے دورے پرغیرمعمولی جوش وخروش کا مظاہرہ کررہا ہے اورخصوصی طورپراوباما کے آگرہ میں تاج محل کے دورے کو بہت بڑھا چڑھاکرپیش کیا جا رہا تھا۔ لیکن رنگ میں بھنگ اس وقت پڑی جب براک اوباما نے آگرہ جانا ہی منسوخ کردیا۔

     آگرہ میں اوباما کی آمد پر زور و شورسے صفائی مہم عروج پرتھی، گلی کوچوں کوچمکا یا جارہا تھا اور آوارہ کتوں کو مارنے کا کام بھی جاری تھا، امریکی صدر کے تاج محل نہ جانے سے ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

  • امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان

    امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ پاکستان کا امکان ہے، امریکی صدر چھبیس جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورۂ پاکستان کا امکان پاکستان مین دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے انتہائی اقدام کے بعد پیدا ہوا ہے، بارک اوبامہ کی پاکستان آمد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ کا دخل بھی بتایا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں اوباما کے دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

    امریکی صدر چھبیس جنوری کو ہونےو الے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گے ۔

  • پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ پھانسی کی سزاؤں پر عمل در آمد کا فیصلہ پاکستان کا ہے امریکہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے۔

     امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر تحفظات ہیں تاہم انہیں امید ہیں کہ پاکستان انصاف کے تقاضے پورے کرے گا۔

  • واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن: امریکی دارلحکومت واشنگٹن اور نیویارک شہر میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں مظاہرین نے ویسٹ سائیڈ شاہراہ کو بند کردیا اور منہٹن اسکوائر کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین، پولی سکی جانب سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کر وا رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے اریک گارنر اور مائیکل براؤن کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔