Tag: واشنگٹن

  • امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والے دفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے ہیں جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

    مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے ہیں۔ دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئے شامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔

  • صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، رپورٹ

    صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی سینٹ نے سی آئی اے کے سخت ترین تفتیشی طریقہ کار پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے۔

    تفصیلاے کے مطابق امریکی سی آئی اے کی کارروائیوں اور طریقہ کار کی کہانیاں اب فقظ کہانیاں نہیں رہیئں، امریکن سی آئی اے کے بارے میں امریکن سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس نے سنی سنائی کہانیوں میں حقیقت کے رنگ بھر دیے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، گیارہ ستمبر کے بعد سی آئی اے کے اپنائے گئے طریقہ کار غلط معلومات حاصل کرنے کا سبب بنے ہیں۔ سی آئی اے کے حوالے سے جاری کرنے والی رپورٹ چھ ہزار صفحات پر مشمل ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور سینٹ کمیٹی میں لمبی بحث کے بعد رپورٹ کے صرف چار سو اسی صفحات جاری کئے گئے ہیں۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے گیارہ ستمبر کے بعد سی آئی اے نے امریکہ کی حفاظت کیلئے قابل قدر اقدامات کیے ہیں اور امریکہ آج اپنے جاسوسوں کی محب وطنی اور قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے۔

    باراک اوباما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے شواہد نے دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ ایسے واقعات کی روکھ تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ باراک اوباما نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ القائدہ اور دیگر شدت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے وہ ان تھک کوششیں جاری رکھیں گے۔

    سینیٹ کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر جہاں اوباما انتظامیہ کو ری پبلکنز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں یہ رپورٹ دنیا کو انسانی حقوق کے عملبردار امریکہ کی اصل شکل بھی دکھاتی ہے۔

  • واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مشاوتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے۔ پہلے دور میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستانی حکام نے آپریشن ضربِ عضب اور دہشتگردوں کیخلاف دیگر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

    سفارتی ذرائع کےمطابق پہلے دور میں پاکستانی حکام نے امریکی حکام کو پاکستانی فوج کی ضروریات کے حوالے بھی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا۔ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے دو روزہ اجلاس کےاختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

  • پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مشاورتی گروپ کا دو روزہ اجلاس باضابطہ طور پر کل سے پینٹاگون میں شروع ہو رہا ہے۔

    سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک کی سربراہی میں پاکستان کے گیارہ رکنی وفد نے آج امریکی حکام سے ملاقات میں ابتدائی بات چیت بھی کی ہے۔

    اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف جاری پاکستان فوج کے آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ مستقبل میں پاکستانی فوج کی ضروریات اور حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔

    محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال پرامریکی سفارتخانوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کو تشدد کے خاتمے کے لئے مل کرکام کرنا چاہئیے۔

    ترجمان نے جنرل راحیل شریف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کو بامقصد قرار دیا ہے۔

  • روس کو اسٹیل ملز میں اسٹریٹجک پارٹنربننےکی آفرکی ہے، اسحاق ڈار

    روس کو اسٹیل ملز میں اسٹریٹجک پارٹنربننےکی آفرکی ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری آئندہ سال بھی شائع ہوگی،روس کو پاکستان اسٹیل میں نفع نقصان کی بنیاد پراسٹریٹجک پارٹنربننےکی پیشکش کی ہے۔

    سات روزہ غیرملکی دورے سےواپسی کےبعد اسلام آبادمیں پریس کانفرس کرتےہوئےاسحاق ڈار نےکاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت آن ٹریک ہے، پاکستان کےسکوک بانڈز کو بھرپور پزیرائی ملی ہے،حاصل ہونےوالےایک ارب ڈالربدھ تک پاکستان کومل جائینگے، ہمسایہ ممالک خاص طور پر روس کےساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات اب ایک نئےدورمیں داخل ہونگے۔

    وزیرخزانہ نےبتایاکہ سترہ دسمبرکو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کابورڈ اجلاس ہوگاجس میں پاکستان کیلئےایک ارب دس کروڑ ڈالرکی منظوری دی جائے گی۔

    ایک سوال پراُن کاکہنا تھا کہ طوارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پر گیس فراہم کرنےسےسترہ ارب کا نقصان ہوگاجو ہمیں منظور نہیں تاہم تاہم اس معاملہ کا حل نکالنےکیلئےبات چیت ہورہی ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی جان کیری سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری سے ملاقات کی، آرمی چیف نے امریکی وزیرِ خارجہ کو خطے کے امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے سرکاری دورہ کے اختتامی مراحل میں وزارتِ خارجہ میں دیئے گئے عشائیہ میں شریک ہوئے، عشائیہ کے بعد جان کیری سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی اور خطے میں مستقل امن کا قیام افواجِ پاکستان کا اولین مقصد ہے۔

    اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتا ہے، جان کیری نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فوج کے عزم اور کاوشوں کوسراہا ۔

  • جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس کا امکان

    جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس کا امکان

    واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    یونیورسٹی لنیگون میڈیکل سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم پر مشینی آرٹ کے ذریعے مختلف قسم کے ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے جگر کے کینسر کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

    امراض کو کنٹرول کرنے والے امریکی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 3.2ملین امریکی بے احتیاطی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور دوسری مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

    نیو یارک لینگون میڈیکل سینٹر کے  فرتزفرینکوئس نے خبردار کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس ہونے سے جگر کا کینسر لاحق ہونے کے 70فیصد چانسز بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا ایسے مشغلوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

  • جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    کیلی فورنیا: پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے اور امریکی فوجیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ آرمی چیف نے امریکی فوج کے تربیتی نظام کر سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے آج کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے تربیتی مرکزمیں دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیااورامریکی فوج کے تربیتی نظام کوسراہا ہے۔

    اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا، جہاں انہیں امریکی فوجیوں کےتربیتی اموراورجدید آلات حرب کےاستعمال پربریفنگ دی گئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سینٹ کام، پینٹاگون، امریکی سیاسی قیادت، واشنگٹن میں امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس، امریکی سینٹ کی خارجہ اور آرمز کمیٹیوں کے اراکین سے بھی ملے ہیں۔ آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

  • امریکی صدراوباما کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدراوباما کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: امریکی صدرباراک اوباما کہتے ہیں امریکا پاک بھارت تعلقات خوشگوار دیکھناچاہتا ہے۔

    امریکی صدرنے وزیراعظم نوازشریف کوفون کیا اوردورہ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا، وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا، امریکی صدر کاکہناتھا امریکا پاک بھار ت تعلقا ت کوخوشگوار دیکھنا چاہتا ہے، امریکی صدرنے وزیراعظم نوازشریف سے ایسے وقت میں رابطہ کیاہےجب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے سات روزہ دورے پرہیں۔