Tag: واشنگٹن

  • آئی ایم ایف کی قسط دسمبر میں ملنے کی امید ہے،اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف کی قسط دسمبر میں ملنے کی امید ہے،اسحاق ڈار

    واشنگٹن : وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال دسمبر میں آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے اوپر تلے آئی ایم ایف کی دو قسطیں رک گئی تھیں، جس میں سے ایک قسط رواں سال کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے امریکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    پاک بھارت صورتحال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِاعظم کے حالیہ بیانات خطے کے امن کیلئے منفی اثرات رکھتے ہیں۔

    امریکا میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، بھارتی حکومت سے سمجھدار ی کا مظاہرہ کرے۔ پاکستان جنگ کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ ایک فیصد جو کہ گزشتہ چھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔

  • دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم پاکستان کی ضرورت اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔عالمی بینک کی جانب سے فنڈ کی منظوری پر امریکی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ تین سال میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح بارہ فیصد سے آٹھ فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اگر دھرنوں سے معیشت متاثرنہ ہوتی تو زردمبادلہ میں مزید اضافہ ہوتا۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر قومی سلامتی کا تحفظ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پانی سے نوے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے، امریکی سرمایہ داران منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں۔

  • حرکت المجاہدین کے بانی عالمی دہشت گرد قرار

    حرکت المجاہدین کے بانی عالمی دہشت گرد قرار

    واشنگٹن: امریکا نے شدت پسند تنظیم حرکت المجاہدین کے بانی فضل الرحمان خلیل سمیت تین پاکستانیوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خلیل کی حرکت المجاہدین دہشت گرد تنظیم ہے، جو دہشت گردوں کی تربیت، سرپرستی اور القاعدہ سمیت دیگر انتہا پسند گروہوں کی مدد میں ملوث ہے۔

    مولانا فضل الرحمن خلیل تنظیم کے امور کی انجام دہی میں براہِ راست ملوث ہیں اورتمام اہم مالی فیصلے وہی کرتے ہیں، فضل الرحمان خلیل کے علاوہ دہشتگرد قرار دیئے جانے والوں میں محمد نعیم شیخ اورعمیر نعیم شیخ شامل ہیں۔

    ان دونوں افراد پر کالعدم لشکرِطیبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

  • اسلام امن کادین ہے، باراک اوباما

    اسلام امن کادین ہے، باراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت جنگ اورامن،خوف اورامیدکےسنگم پرکھڑی ہے اور اسلام امن کادین ہے امریکاکی جنگ اسلام کےخلاف نہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا تھا کہ یورپ میں رو س کی جارحیت مستردکرتےہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایران کےپاس نیوکلیئرڈیل کابہترین موقع ہے اسےضائع نہ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کادین ہے ،امریکاکی جنگ اسلام کےخلاف نہیں، امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیروزگاری،کرپشن اور جہالت کا شکار علاقےشدت پسندوں کی آماجگاہ ہیں۔

  • پاکستان سمندر سے مارکرنے والے میزائل پرکام کررہا ہے، امریکی اخبار

    پاکستان سمندر سے مارکرنے والے میزائل پرکام کررہا ہے، امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نیوکلئیر ہتھیاروں کی استعداد بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق پاکستان سمندر سے مارکرنے نیوکلئیر میزائل بنانے پر کام کررہا ہے، نیوکلئیر میزائل بحری جہاز یا آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں نیوکلئیر ہتھیاروں کے اضافے پربھی کام ہورہا ہے، جس میں شارٹ رینج نیوکلئیر ہتھیار بھی شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے یہ پاکستان پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے نیوکلئیر پروگرام اور منصوبوں کے بارے میں امریکا سے بات کرتا ہے یا نہیں، نیوکلئیر ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک کو اپنے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنا چاہئیں۔

  • واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر متعلقہ حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

    سیکیورٹی خدشات کی بناء پر وائٹ ہاؤس کے عملے اور پریس بریفنگ کے لئے آئے ہوئے صحافیوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے، تاہم کچھ دیر بعد مشتبہ حصے کو کلئیر قرارد یتے ہوئے عملے اور صحافیوں کو واپس بلالیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت امریکی صدر بارک اوباما موجود نہیں تھے۔

  • امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج شامی باغیوں کے عوامی اتحاد کو سعودی عرب میں قائم کیمپس میں تربیت فراہم کرے گی جبکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

    امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے گذشتہ روز متعلقہ قانون کی منظوری دی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امداد شدت پسند تنظیم داعش اور بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو دی جائیگی۔

  • امریکا میں ہوں پھربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، فوزیہ قصوری

    امریکا میں ہوں پھربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، فوزیہ قصوری

    واشنگٹن: پی ٹی آئی کی رہنماء فوزیہ قصوری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنےکا اعلان کر دیا ہے، فوزیہ قصوری نے  کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب تک آزاد ہیں، ہمارے خلاف مقدمے کیوں درج کئے جا رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی رہنما فوزیہ قصوری نے بتایا کہ حکومت نے ان پر پولیس حملہ کا الزام لگایا ہے، جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    فوزیہ قصوری نےکہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں کے قاتل آزاد ہیں اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکاٹی جارہی ہیں، تحریکِ انصاف کےدھرنے نے پاکستانی سیاست میں نئے رواج کوجنم دیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ جو لوگ کبھی ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، آج آزادی اسکوائر میں عمران خان کے ساتھ ہیں، جیو گروپ کی عمران خان کے خلاف مہم ناکام ہوچکی ہے جبکہ اے آروائی نیوز سمیت دیگر چینل قومی مفاد پر کام کر رہے ہیں۔

  • عراق اور شام میں موجود دہشتگرد سب سے بڑا خطرہ ہیں، اوباما

    عراق اور شام میں موجود دہشتگرد سب سے بڑا خطرہ ہیں، اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ دہشتگرد جہاں ہوں گے، انہیں نشانہ بنایا جائے گا، امریکا عراق اور کرد افواج کی تربیت کرے گا۔

    نائن الیون کے حوالے سے امریکی شہریوں سے خطاب میں بارک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف کسی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا، سب سے بڑا خطرہ عراق اور شام میں موجود دہشت گردوں سے ہے۔

     انکا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ داعش کے خلاف حملوں میں اتحادیوں کی مدد کرے گی، داعش سے جنگ عراق اور افغانستان سے مختلف ہے، عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں گے،عراق میں نئی حکومت قائم ہوچکی ہے، اسے اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔

    بارک اوباما کہا کہنا تھا کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن اورالقاعدہ کاخاتمہ کیا، امریکہ نے روس کے خلاف یوکرین کی مدد کی،امریکہ نے ترقی اور آگے کی طرف بڑھنے والے مسلمانوں کی مدد کی۔

  • امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے متاثرینِ سیلاب کیلئے مدد کی درخواست کی تو بھرپور امداد کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد انفرااسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کے لئے مدد نہیں مانگی۔

    انکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے مدد کی درخواست کی تو امریکا متاثرین کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرمیں سیلاب میں گھیرے افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کو جو پیش کش کی گئی وہ خوش آئند ہے۔

    دونوں ملک براہ راست رابطوں سے باہمی مسائل حل کرسکتے ہیں، امریکا پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔