Tag: واشنگٹن

  • جمہوریت کےاستحکام کے لئے فریقین مذاکرات کریں، امریکا

    جمہوریت کےاستحکام کے لئے فریقین مذاکرات کریں، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت اور احتجاجی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے چاہئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد میں سفارت خانہ عملے کی سیکورٹی خدشات کی بناء پر بند کیا گیا ہے، سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرکے بیان پر کہا کہ پاکستان میں فوجی بغاوت کا امکان ہے اورامریکا کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں جین پساکی نےکہا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔

    امریکی حکام پاکستانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں تاہم مستبقل کی صورتحال کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، امریکا فریقین سے بات چیت نہیں کررہا، اس لئے نتائج کا درست تجزیہ پیش نہیں کیا جا سکتا،جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت اور احتجاجی گروپوں کو اختلافات بات چیت سے دورکرنے چاہئیں۔

  • واشنگٹن :اون سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش

    واشنگٹن :اون سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش

    واشنگٹن: واشنگٹن جاری نمائش کو اون  سے بنے آرٹ کے نمونوں سے مزین کردیا ہے۔

    جاپانی آرٹسٹ چی ہارو شیوتا کی جانب سے واشنگٹن کے اسمتھ سونین گارڈن میں پرسپیکٹیو نامی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر گارڈن کے مرکزی دروازے ، کھڑکیوں اور کھمبوں کو دس کلومیٹر طویل اون کے دھاگوں سے تیارشدہ آرٹ کے نمونوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    گارڈن کی آرائش میں ایک سو بیس رضاکاروں نے حصہ لیا۔

  • واشنگٹن: نئےامریکی امیگریشن قوانین کیخلاف احتجاج، 100مظاہرین گرفتار

    واشنگٹن: نئےامریکی امیگریشن قوانین کیخلاف احتجاج، 100مظاہرین گرفتار

    واشنگٹن:  نئےامریکی امیگریشن قوانین کے خلاف احتجاج  کرنے والے سو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں غیر ملکی تارکین وطن نئے امیگریشن قوانین کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزگار کی غرض سے آئے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔

    اس لئے یہ قانون فوری طور پر واپس لیا جائے، احتجاج کے دوران امریکی پولیس نے سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

  • نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئینی اورجمہوری عمل کے حامی ہیں، کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نوازشریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی صورتحال کو تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا، سیاسی ڈائیلاگ کے لیے گنجائش موجود ہے، اسے پُرامن رہنا چاہیے۔

    امریکا پاکستان میں غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ انتخابی عمل جاری رہنا چاہئیے، پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور صورتحال کی بہتری کے لئے دونوں ملکوں کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

  • امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد شہریوں اورغیرملکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد امریکی اور مغربی شہریوں پر حملے کرسکتے ہیں، اس لئے امریکی شہری پاکستان کا سفراختیار کرنے سے گریز کریں اور پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بڑے مجمع سے دور رہیں۔

  • سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:کینیڈا کے میلاس راؤنچ فاتح قرار

    سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:کینیڈا کے میلاس راؤنچ فاتح قرار

    واشنگٹن :کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اسٹینفورڈ کلاسک کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ واشنگٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیکنڈ سیڈ میلاس راؤنچ کا مقابلہ ہم وطن ویسک پوسپسل سے تھا۔ ومبلڈن کے سیمی فائنلسٹ راؤنچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو ایک گھنٹے میں ہی آؤٹ کلاس کردیا۔

    راؤنچ کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔ اس کامیابی کےراؤنچ اے ٹی پی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آجائیں گے۔ ادھر کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے اسٹینفورڈ کلاس کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی اینجلک کرکبر کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سرینا نے سات چھ اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس راؤنک نے کوالیفائی کرلیا ہے۔اے ٹی پی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس رونک کا مقابلہ میزبان ملک کے ڈونلڈ ینگ سے ہوا۔ رونک کو پہلے سیٹ میں چھ چار کے فرق سے کامیابی ملی۔

    دوسرے سیٹ میں ڈونلڈ ینگ نے کم بیک کرتے ہوئے پانچ گیمز جیتے مگر کینیڈین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں راونک کا مقابلہ ہم وطن حریف واسک پوسپیسل سے ہوگا۔

  • روس پرمزید اقتصادی پابندیاں،امریکا روس کی کوئی سردجنگ نہیں، اوباما

    روس پرمزید اقتصادی پابندیاں،امریکا روس کی کوئی سردجنگ نہیں، اوباما

    واشنگٹن : امریکہ نے یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں روس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ کسی نئی سرد جنگ میں نہیں الجھ رہا۔

    امریکہ نے روس کو یوکرائن میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے اور علحیدگی  پسندوں کو اسلحہ اور  مالی امداد فراہم کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا روس پر پابندیوں سے متعلق یورپی یونین کا ساتھ دے گا۔

    امریکہ نے روس کے تین شعبوں توانائی، اسلحہ سازی اور مالیاتی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ یوکرائن کےباغیوں کی حمایت پر روس پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور روس کے ساتھ کسی نئی سرد جنگ میں نہیں ہے۔

  • واشنگٹن: گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس ایوارڈ مل گیا

    واشنگٹن: گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس ایوارڈ مل گیا

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر معروف گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس سے نوازدیا۔

    وہائٹ ہاؤس میں منعقد ایک پروقار تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے لوک گلوکارہ لنڈا رونسڈاٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قومی تمغہ برائے آرٹس دیا ۔ لنڈا اپنے مخصوص گائیکی انداز سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، وہ گیار مرتبہ گریمی ایوارڈ ،دو مرتبہ اکیڈیمی کنٹری میوزک اور ایمی ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں ۔تقریب میں فلم میکر جیفری کیٹزینبرگ سمیت فن وثقافت کے دیگر شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نیشنل ایوارڈ آف آرٹس دیا گیا،اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج جن افراد کی عزت افزائی کی گئی ہے انہوں نے امریکی ثقافت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

  • صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    واشنگٹن : سابق صدرآصف علی زرداری نے نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا نے پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی یقین دہانی کرا دی۔

    ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن اس نکتے پر متفق ہیں کہ عالمی طاقتوں کی حمایت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز واشنگٹن میں نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کی تقریب میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب امریکی صدر نے پاکستان میں پر امن جمہوری انتقال اقتدار کی تعریف کی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام اور تسلسل کے لیے عالمی طاقتوں کو قائل کیا جا سکے، ذرائع کے مطابق عالمی طاقتوں کی حمایت کا مقصد ان عناصر کو واضح پیغام دینا ہے، جو مہم جوئی کے لیے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔