Tag: واشنگٹن

  • واشنگٹن خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا

    واشنگٹن خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا

    واشنگٹن : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے امریکا میں بھی سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی۔

    ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے۔

    اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا، امریکا بھر سے سکھ رہنماؤں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرکے خوب نعرے بازی کی۔

    سکھ کمیونٹی نے کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھار نجار کے قتل میں ملوث بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد بھی بھارت میں آزاد خالصتان تحریک سے وابستہ رہنما اور کارکنان متحرک ہوگئے تھے۔

    فروری 2023 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا، مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

  • کیپیٹل ہل حملہ کیس: ٹرمپ نے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    کیپیٹل ہل حملہ کیس: ٹرمپ نے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل پر حملے میں تفتیش شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھ جنوری حملہ کیس میں شاملِ تفتیش کر لیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپٹیل ہل پر حملہ کرنے کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ْ

    کیپیٹل ہل کیس میں شامل تفتیش ہونے پر ٹرمپ نے جلد گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا، سابق صدر نے کہا کہ انہیں ٹارگیٹ لیٹر موصول ہوا ہے۔

    سابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹر پیٹر زیڈنبرگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملزم کو ’ٹارگیٹ لیٹر‘ ملنا اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اسے متنبہ کیا جائے کہ تم پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق جیوری کے سامنے حکام اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں کہ کس طرح سابق امریکی صدر کے اُکسانے پر حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے کانگریس کی جانب سے جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

  • پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت، خریدار کون؟

    پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت، خریدار کون؟

    واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں قائم پاکستان سفارتخانے کی تاریخی عمارت فروخت کر دی گئی، یہ عمارت بولی میں پاکستانی امریکی بزنس مین حفیظ خان نے خرید لی ہے۔

    یہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی پڑی ہوئی تھی، عمارت نہ صرف مخدوش حالت میں تھی بلکہ اس کا خصوصی اسٹیٹس بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

    دوسری طرف حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے، عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی اور یہ 7.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، جب کہ اس سے قبل اس عمارت کی بولی 6.8 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔

    پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ عمارت فروخت کرنے کا فیصلہ پاکستانی حکومت کا تھا اور فروخت کا تمام عمل وزارت خارجہ کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا۔

  • امریکی ریاست لوزیانا میں اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست لوزیانا میں اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست لوزیانا میں یومِ آزادی کی تقریب میں آندھا دھن فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں یومِ آزادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے آندھا دھن فائرنگ کے واقع میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے جدید اسلحے سے 100 کے قریب لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے، تیسرے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا جبکہ چوتھے کی لاش جائے حادثہ کے قریب سے ملی۔

    امریکی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 13 ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر 15 افراد کی جانیں گئیں، اور 94 شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    رواں برس کے ابتدائی 111 دن میں پیش آنے والے 17 ہلاکت خیز واقعات میں 85 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہر واقعے میں حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا۔

  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دورہ امریکا کے موقع پر ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کر کے انھیں سانحہ 9 مئی کے بعد ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہی فراہم کی۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں، انھوں نے 6 ارکان کانگریس کو ملاقات میں سانحہ 9 مئی سے متعلق آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور اس کے محرکات بتائے۔

    اعظم نذیر نے کہا کسی جماعت یا فرد کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

    وزیر قانون نے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے نہیں جا رہے۔

    کیپٹل ہل میں ملاقاتوں کا اہتمام پاکستانی نژاد ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کیا تھا، انھوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر قانون نے ارکان کانگریس کو حقائق سے آگاہ کیا ہے، کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی، اعظم نذیر نے شیلا جیکسن لی کے پاک امریکا تعلقات کے لیے کردار کو سراہا۔

    وزیر قانون نے ارکان کانگریس ایلکس مونی، جم بارڈ، اینڈی حارث اور رون ایسٹی سے بھی ملاقات کی، ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں کسی جماعت اور فرد کی حمایت نہیں کرتا۔

  • امریکا میں امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا

    امریکا میں امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا

    واشنگٹن: امریکا میں سرحدی پالیسی ختم ہوتے ہی امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کرونا وبا کے دوران عائد سرحدی پالیسی ٹائٹل 42 کی مدت ختم ہو گئی ہے، اس ٹائٹل 42 پالیسی کے تحت مہاجرین کو کسی سماعت کے بغیر ملک بدر کر دیا جاتا تھا۔

    تاہم اب اس پالیسی کی مدت ختم ہوتے ہی امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے، کیوں کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین میکسیکو سے امریکا میں داخلے کے منتظر ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو امیگریشن بحران سے نمٹنے کے لیے قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

  • واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت، ملکہ رانیہ سے ملاقات

    واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت، ملکہ رانیہ سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورۂ امریکا کے دوران نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی، اور اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو کا دورہ امریکا جاری ہے، گزشتہ رات واشنگٹن میں وزیر خارجہ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کی۔

    بلاول بھٹو نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انھیں اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اتحاد کی قوت ہے، ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر بین المذاہب آہنگی پر زور دینا چاہیے۔

    تقریب میں سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

  • جڑواں بھائیوں نے بچے کے سامنے باپ کو پیٹ پیٹ کر جان سے مار دیا

    جڑواں بھائیوں نے بچے کے سامنے باپ کو پیٹ پیٹ کر جان سے مار دیا

    واشنگٹن: امریکا میں جڑواں بھائیوں نے بچے کے سامنے اس کے باپ کو پیٹ پیٹ کر جان سے مار دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک باپ کو جڑواں بھائیوں نے مبینہ طور پر اس کے معصوم بیٹے کے سامنے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

    حکام کے مطابق 36 سالہ شان شیا 30 اگست کو 7 سالہ بیٹے اور بیوی کے ہمراہ ایک ہوٹل میں شادی میں شریک تھا، جب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، دو جڑواں بھائی آئے اور شان شیا کو پیٹنا شروع کر دیا۔

    قاتلوں میں 32 سالہ الیگزینڈر وان ڈورین (تصویر میں دائیں) اور اس کا جڑواں بھائی نکولس وان ڈورین (تصویر میں بائیں) شامل تھے۔

    حکام کے مطابق شان شیا کے قاتل الیگزینڈر کو لاسی، واشنگٹن میں ایک سپر ایٹ موٹل کے باہر گرفتار کیا گیا، جب کہ اس کا جڑواں بھائی مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    وقوعے کے وقت شیا کے سات سالہ بیٹے نے موٹل کے باہر کھڑی فیملی کار کے پاس شور سنا، تو باہر نکلا اور معصومیت سے پوچھنے لگا ’میرے ڈیڈی کہاں ہیں؟‘

    رپورٹس کے مطابق جڑواں بھائیوں نے جب گاڑی پر حملہ کیا تو شیا نے شیشہ کھولا اور ان میں تکرار ہوئی، شیا باہر نکلا تو جڑواں بھائیوں نے دھکے اور گھونسے مارے، جس کی وجہ سے وہ پیچھے گرا اور اس کا سر زمین سے ٹکرا گیا اور کھوپڑی پر شدید چوٹ آ گئی، تاہم جڑواں بھائی اسے لاتوں سے مارتے رہے یہاں تک کہ وہ بے حس و حرکت ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق جب شیا کو اسپتال لے جایا گیا تو وہ مر چکا تھا، موٹل کے ایک مہمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے جائے وقوعہ پر ایک بچے کو یہ پوچھتے ہوئے سنا کہ ’میرے ڈیڈی کہاں ہیں؟‘

    شیا کی منگیتر شینا نے جمعرات کو عدالت سے انصاف کی التجا کی، انھوں نے روتے ہوئے کہا میرے بچے کے ساتھ اس کے باپ کو مارا گیا، یہ خوفناک تھا، ان لوگوں کو عمر بھر کے لیے جیل بھیجا جائے۔

    مفرور ملزم نکولس وان ڈورین کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اس سے قبل بھی دو درجن بار گرفتار ہو چکا تھا، اور اسے چھ سنگین جرائم کا مجرم قرر دیا جا چکا ہے، اسے حال میں گزشتہ اپریل میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ الیگزینڈر کو 28 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس نے دوسرے درجے کے قتل کے الزام میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔

  • امریکا کا یوکرین کو نئی فوجی امداد دینے کا اعلان

    امریکا کا یوکرین کو نئی فوجی امداد دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس  کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی سازو سامان ، ہاک ائیرڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔

    اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی یوکرین کو اگلے سال باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ تقریباً 18 ارب یوروز پر مشتمل مالی امداد کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ جنگ سے تباہ حال اس ملک کو توانائی اور صحت کی دیکھ بھال کے اپنےمراکز چلانے اور تنخواہوں اور پنشن کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملے۔

  • امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی شرح میں اضافہ

    امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی شرح میں اضافہ

    واشنگٹن: امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات قریب آتے ہی مسلمان ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوگیا، واشنگٹن امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں مسلم ووٹرز رجسٹرڈ کرانے کی شرح 60 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد تک پہنچ گئی۔

    مسلمان مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے خود کو ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرایا اور مسلم ووٹرز رجسٹرڈ کرانے کی شرح ساٹھ فیصد سے بڑھ کر اکیاسی فیصد تک پہنچ گئی۔

    مڈٹرم الیکشن میں گزشتہ ادوار کی نسبت اس بار مسلمان امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔