Tag: واشنگٹن
-
امریکی ایجنسیوں کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی شکل دیدی گئی
امریکی ایجنسیوں کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی شکل دے دی گئی، امریکی خفیہ ادارے دوسرے ملکوں کی حکومتوں کے راز جاننے کے لیے اپنی سرگرمیاں بدستور جاری رکھیں گے اور اس عمل پر کسی سے معافی نہیں مانگی جائے گی۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اندرون و بیرون ملک جاری نگرانی اور جاسوسی کے پروگراموں میں کئی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے امریکہ کے دوست اور اتحادی ممالک کے سربراہان کی جاسوسی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات نے دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کی روک تھام میں مدد دی ہے لہذا اسے مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتا لیکن دوست ممالک کے سربراہان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی جاسوسی نہیں کی جائیگی۔
امریکی ایجنسیوں کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی شکل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر اس شخص پر نظر رکھی جائیگی جو امریکہ کے لئے خطرہ ہے جکہ عام افراد کی جاسوسی نہیں کی جائیگی، یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق امریکی خفیہ اہلکار ایڈورڈ سنوڈن خفیہ معلومات کا بڑا ذخیرہ لے کر امریکہ سے فرار ہوگئے تھے، جس کے افشا کیے جانے کے بعد امریکہ کو دنیا بھر سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
-
واشنگٹن:امریکی سینٹ پینل کی حکومت پر سخت تنقید
امریکی سینٹ پینل نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کو حکومت کی غفلت قرار دے دیا۔
امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کانگریس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں گیارہ ستمبر دو ہزار بارہ کو امریکی کونسلیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کو ناکام بنایا جاسکتا تھا اگر حکومت اور خفیہ ادارے قبل ازوقت ممکنہ خودکش حملے سے کونسلیٹ کو الرٹ کردیتے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے سینٹ پینل کی رپورٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حساس اداروں کے پاس کوئی ایسی مصدقہ اطلاعات نہیں تھی کہ خودکش بمبار بن غازی میں امریکی کونسلیٹ کو نشانہ بنائینگے۔
انہوں نے امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قراد یا ہے، یاد رہے کہ بن غازی کونسلیٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیون سمیت تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
-
واشنگٹن: امریکی چڑیاگھر میں مہمان پانڈا کی آمد
امریکہ کے نیشنل زو میں خاص مہمان باؤ باؤ کی آمد ۔۔ اٹھارہ جنوری سے عوام خاص مہمان کو چڑیا گھر میں دیکھ سکیں گے۔
واشنگٹن نیشل زومیں آجکل مہمان پانڈاکی خاص آؤ بگھت کی جا رہی ہے۔ تئیس اگست دو ہزار تیرہ کو چین میں پیدا ہونے والے پانڈے کا نام چینی زبان میں باؤ باؤ رکھا گیا جس کے معنی قیمتی یا بہش بہا خزانے کے ہیں۔ باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر نیشل زو لایا گیا ہے۔
زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پانڈے کی نسل تیزی سے زوال پذیر ہے جس کے تحفظ اور عوام میں شعور اجاگر کرنے باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر لایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے عام پبلک اٹھارہ جنوری سے باؤ باؤ کی معصومانہ اٹکھلیاں دیکھکر محظوظ ہوسکیں گی۔ نیشنل زو کی انتظامیہ چار سال تک باؤ باؤ کی مہمان نوازی کریگی۔ جس کے بعد باؤ باؤ دوبارہ چین منتقل ہو جائے گا۔
-
واشنگٹن: ورجینیا میں پانی میں زہریلا مواد شامل،800افراد متاثر
امریکی ریاست ورجینیا کو فراہم کیےجانےوالے پانی میں زہریلا مادہ شامل ہوگیا۔ زہریلے پانی کے استعمال سے آٹھ سو افراد متاثر ہوئے۔
پانی میں زہریلےموادشامل ہونےسےتین لاکھ افرادپانی سےمحروم ہیں۔آٹھ سوافرادمیں پانی کےاستعمال سےعلامات ظاہرہوناشروع ہوگئی ہیں جبکہ پانچ افراداسپتال میں داخل کردیےگئےہیں۔
حکومت کیجانب سےپانی میں کیمیائی آمیزش کی تفتیش کے لیے تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مفت پانی تقسیم کیاجارہاہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دریا الک میں فیکٹری سے خارج ہونے والا کیمیکل ملنے سے پانی زہریلا ہوا، حکام نے دو روز میں صورتحال پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
-
واشنگٹن:سال نو پر منفرد جڑواں بچوں کی پیدائش
امریکہ میں دو جڑواں بہن بھائی نے ایک ماں کے بطن سے جنم لیا مگر علیحدہ علیحدہ سال میں پیدا ہوئے، اس انوکھے واقعے نے ان کی ولادت کو دنیا کی انوکھی خبر بنایا۔
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی خاتون یلنی سینٹو نے اکتیس دسمبر دو ہزار تیرہ میں گیارہ بج کر اٹھاون منٹ ایک بچی کو جنم دیا جبکہ تھوڑی ہی دیر بعد یکم جنوری دوہزار چودہ میں بارہ بج کر ایک منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔
دوسری جانب ٹورنٹو کے نجی اسپتال میں لنڈسے نامی خاتون کے یہاں بھی علیحدہ علیحدہ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، پہلی بچی اکتیس دسمبر دوہزار تیرا میں رات گیارہ بج کر باون منٹ جبکہ دوسری بچی کی پیدائش یکم جنوری دوہزار چودہ رات بارہ بج کر اڑتیس سیکنڈ میں ہوئی۔
جڑواں بچوں کے والدین کہنا تھا کہ ان کے لیے گزشتہ سال کا اختتام خوش آئند اور نئے سال کا آغاز خوشیوں سے شروع ہوا۔