Tag: واشنگ مشین

  • دبئی : واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث چار سالہ بچہ ہلاک

    دبئی : واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث چار سالہ بچہ ہلاک

    عجمان : اماراتی عجمان میں مقیم چار سالہ بچے نے خود کو واشنگ مشین میں بندکرلیا جس کے باعث وہ مشین کے اندر ہی دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے ال روادا میں واقع بنگلے میں چار سالہ اماراتی  بچہ واشنگ مشین میں پھسنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

    اماراتی خببر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلے میں متاثرہ بچہ اپنے دادی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے کھیلتے اچانک لانڈری میں چلا گیا اور خود کو مشین میں بند کرلیا۔

    پولیس کی تحقیقات کے مطابق جس واشنگ مشین میں‌ بچہ بند ہوا تھا وہ خودکار کار طریقے سے چلتی ہے، اسی لیے مشین کا دروازہ بند ہوتے ہی گرم پانی آنا شروع ہوگیا اور مشین بھی چلنے لگی جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دیر گزرنے کے بعد والدہ نے بچے کو واشنگ مشین میں دیکھا تو مشین کا دروازہ توڑ کر بچے کا باہر نکالا اور اسپتال لے کر گئے تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

    عجمان پولیس کے ڈائریکٹر کرنل یحییٰ خلف ال متروشی کا کہنا تھا کہ بچے کی موت سے متعلق ہمیں اسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی تھی۔

    کرنل یحییٰ خلف المتروشی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور سرپرست بچوں پرہمیشہ نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوس ناک حادثات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ دو قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالب علم جاں بحق، والد کا اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ شارجہ کے نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم چار سالہ طالب علم 14 نومبر بروز بدھ اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • بجلی کے بغیر چلنے والی واشنگ مشین

    بجلی کے بغیر چلنے والی واشنگ مشین

    اب لوڈ شیڈنگ میں بھی بجلی کے بغیر چلنے والی واشنگ مشین سے کپڑے آرام سے دھلیں گے،  پیڈل کے ذریعے چلنے والی واشنگ مشین تیار کرلی گئی،  جسے بہ آسانی کہیں لے جایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کی ہے جسے چلانے کے لئے برقی توانی کی ضرورت نہیں، اسے پیڈل کے زریعے چلایا جاسکتا ہے۔

    بالٹی نما اس انوکھی واشنگ مشین کو ’’ڈرمی‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا وزن 2.25 کلوگرام ہے۔

    اس مشین میں کپڑے دھونا بہت آسان ہے، کپڑے دھونے کے لئے اس میں حسب ضرورت پانی ڈالنے کے بعد کپڑے مشین میں ڈالیں پھر اس کے اوپر گھومنے والے بلیڈ نما ڈسک رکھیں اور ڈٹرجنٹ ڈال کر مشین کا ڈھکن بند کردیں اور کسی آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سلائی مشین کی طرح پیڈل دباتے رہیں۔

    مشین کے اندر کا ڈرم تیزی سے گھومتے ہوئے کپڑوں کی دھلائی شروع کردے گا، یہ ہی نہیں بلکہ پانی نکال کر اسی کے ذریعے کپڑوں کو سُکھایا بھی جاسکتا ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ مختصر جسامت اور کم وزن کی وجہ سے اسے پکنک وغیرہ پر بھی ساتھ لے جایا سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاؤں کی مدد سے چلنے والی واشنگ مشین تیار

    پاؤں کی مدد سے چلنے والی واشنگ مشین تیار

    ٹورنٹو: کینیڈا نے بجلی کے بغیر پاؤں کی مدد سے چلنے والی جدید واشنگ مشین تیار کرلی ہے۔

    کینیڈا کی ایک نجی کمپنی جدید واشنگ مشین تیار کی ہے ، جو بجلی کے بغیرپاؤں کی مدد سے دوکلوگرام تک کے کپڑوں کو با آسانی دھو سکتیں ہے ۔

    اس واشنگ مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سفر اور پکنک وغیرہ کی صورت میں کہیں بھی ساتھ لے جاکر کپڑوں کی دھلائی کی جا سکتی ہے۔

    واشنگ مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سفر اور پکنک وغیرہ کی صورت میں باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہ واشنگ مشین چھوٹے خاندان اور اکیلے افراد کے لیے بھی بہت موزوں ہے ۔