Tag: واشک

  • ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    واشک: سرچشمہ کے مقام پر ٹریلر اورگاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق واشک میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اورجاں بحق افراد کا تعلق بسیمہ سے بتایا جا رہا ہے، زخمیوں کو سول اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکر دیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ خورشیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کی شناخت 3 سالہ ذوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے ملیر کینٹ روڈ پر بھی دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

    حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک گاڑی کا انجن نکل کر سڑک پر دور جا گرا اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کے قریب جا کر رکیں جب کہ دوسری گاڑی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

  • کوئٹہ ، واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق

    کوئٹہ ، واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں مسافرکوچ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، کوچ تربت سےکوئٹہ جارہی تھی ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں22زخمی لائےگئے ہیں، جن میں 5کی حالت تشویشناک ہے۔

    گذشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں مسافر جیپ ڈرائیورسے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔

    جیپ سوار کلیاں بازارسےخریداری کرکے گھرواپس آرہے تھے کہ جیپ کھائی میں گرگئی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • یہ ’درخت مصطفیٰ کمال‘ کون سے ہیں؟

    یہ ’درخت مصطفیٰ کمال‘ کون سے ہیں؟

    دنیا بھر میں بڑے اور کامیاب لوگوں کے نام پر مختلف سائنسی ایجادات و دریافتوں کا نام رکھنا کوئی نئی بات نہیں، سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کے نام پر بھی ایک درخت کا نام رکھ دیا گیا۔

    یہ واقعہ دراصل گزشتہ روز سامنے آیا جب صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں ڈپٹی کمشنر کا جاری کردہ حکم نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    واشک کے ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا کہ ضلع بھر میں سفیدے کا درخت یعنی یوکپلٹس اور ’درخت مصطفیٰ کمال‘ یعنی کونو کارپس لگانے پر پابندی عائد کی جارہی ہے لہٰذا اس ضمن میں ان دونوں درختوں کی شجر کاری سے پرہیز کیا جائے۔

    خیال رہے کہ کسی علاقے میں کسی مخصوص قسم کے درخت لگانے پر اس وقت پابندی عائد کی جاتی ہے جب وہ درخت اس علاقے کے لیے موزوں نہ ہوں اور وہاں کے ماحول، جانور و پرندوں اور مقامی آبادی کے لیے نقصان پیدا کرنے کا سبب بنے۔

    کونو کارپس کے درختوں کا نام اس وقت سامنے آیا تھا جب سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے شہر کو سرسبز کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کروائی تاہم مقامی انتظامیہ کی نااہلی کہ شہر کی آب و ہوا اور درختوں کی مطابقت کا خیال کیے بغیر پورے شہر کو کونو کارپس کے درختوں سے بھر دیا گیا۔

    کونو کارپس درختوں کی مقامی قسم نہیں ہے جس کے باعث یہ کراچی کے لیے مناسب نہیں۔ تھوڑے ہی عرصے بعد ان درختوں کے باعث پولن الرجی فروغ پانے لگی۔

    یہ درخت دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ پرندے بھی ان درختوں کو اپنی رہائش اور افزائش نسل کے لیے استعمال نہیں کرتے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درخت زیر زمین اپنی جڑیں نہایت مضبوط کر لیتے ہیں جس کے باعث یہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو متاثر کر رہے ہیں۔ زیر زمین موجود پانی کی پائپ لائنیں ان کی وجہ سے خطرے کا شکار ہیں۔

    بعض ماہرین کے مطابق کونو کارپس بادلوں اور بارش کے سسٹم پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جس کے باعث کراچی میں مون سون کے موسم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کس علاقے کے لیے کون سے درخت موزوں ہیں؟

    ان درختوں کی تباہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ درخت نا موزوں ہیں جس کی وجہ سے ضلع واشک میں بھی اسے لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    قطع نظر اس سے کہ ان درختوں کو لگاتے ہوئے سابق میئر کراچی کی کم علمی آڑے آئی یا جانتے بوجھتے اس کے نقصانات سے صرف نظر کیا گیا، کونو کارپس کو مصطفیٰ کمال کا دیا ہوا تحفہ کہا جاتا ہے جو کراچی والوں کے لیے کسی زحمت سے کم نہیں۔

  • کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کی گاہی خان چوک پر آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کےدوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

    آپریشن سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردکےقبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

  • واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شرپسند ہلاک ہوگئے، مقابلے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضلع خاران سے ملحقہ واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شر پسند مارے گئے، جن میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے تین اہم کمانڈر ز شامل ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں ایف سی کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، شرپسندوں کے قبضے سے ایک بنکر میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔