Tag: واقعہ

  • گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد واقعہ، میڈیکل رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد واقعہ، میڈیکل رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    لاہور: اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ  کی میڈیکل رپورٹ جنرل اسپتال نے پنجاب حکومت کو جمع کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سول جج کے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہو گئی جس کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرادی گئی ہے۔

    جنرل اسپتال لاہور کے 12 رکنی میڈیکل بورڈ نے پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کیا، رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہو رہی اور متاثرہ لڑکی کا جگر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

    جج کی اہلیہ پر گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا الزام

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے، شدید تشدد کے باعث لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں ہے، ڈر خوف، شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد اور شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی نہیں سکتی۔

    سرگودھا، تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی کے خون میں ریڈ، وائٹ بلڈ سیلز، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہیں، انفیکشن اور زخموں کے باعث لڑکی کا شوگر بہت کم ہوگیا، لڑکی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، تشدد سے آنکھیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کو حالت بہتر ہونے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا تاکہ متاثرہ  لڑکی کا بلڈ پریشر بحال ہوسکے۔

  • جعلی میڈیا مجھے نیوزی لینڈ واقعے کا قصور وار ٹھہرانے پر مُصر ہے، ٹرمپ کا ٹویٹ

    جعلی میڈیا مجھے نیوزی لینڈ واقعے کا قصور وار ٹھہرانے پر مُصر ہے، ٹرمپ کا ٹویٹ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کا کرائسٹ چرچ مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق کہنا ہے کہ فیک میڈیا نیوزی لینڈ حملوں کا قصوروار مجھے ٹہرانے پر مُصر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر سفید فام شخص کے دہشت گردانہ حملے کو تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی نہیں کہا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ایک روز قبل ٹوئٹ کیا تھا کہ جعلی میڈیا مساجد حملے کی ذمہ مجھ پر تھوپنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے جو بہت مضحکہ خیز بات ہے لیکن یہ ثابت کرنے میں شدید مشکلات کا شکار رہے گا۔

    یاد رہے کہ جہاں دنیا بھر کے عوام و حکمران مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی جارہی تھی وہیں ٹرمپ نے مساجد حملے کی مذمت کرنے کے بجائے ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں کسی تعزیت یا افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے ایک متنازع لنک شئیر کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے ردعمل میں کیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا

    امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ پر لوگوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا تو انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا تھا اور 10 گھنٹے بعد دوسرے ٹوئٹ میں قتل عام کی مذمت کی تھی۔

    نیوزی لینڈ کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ 49 لوگوں کو بے حسی سے قتل کیا گیا اور کئی زخمی ہوئے، امریکہ نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔