Tag: والد

  • وفاقی وزیر کے والد کے نام سے منسوب سڑک بھی تباہ، گڑھے پڑ گئے

    وفاقی وزیر کے والد کے نام سے منسوب سڑک بھی تباہ، گڑھے پڑ گئے

    سیالکوٹ (31 اگست 2025): وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے والد کے نام سے منسوب سڑک بھی سیلاب میں برباد ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں جہاں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں نے ہر چیز تہس نہس کی۔ وہیں اس علاقے سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے والد کے نام سے منسوب خواجہ صفدر روڈ بھی برباد ہو گیا اور اس میں گڑھے پڑ گئے ہیں۔

    مذکورہ شاہراہ 2019 میں بنائی گئی تھی جب کہ پانی کی نکاسی کے لیے شہر میں کروڑوں ڈالر (پاکستانی ارب سے زائد) کے پائپ ڈالے گئے تھے۔

    خواجہ آصف اپنے والد کے نام سے منسوب یہ سڑک دیکھ کر برہم ہوئے اور کہا کہ کروڑوں ڈالر کے پائپ یہاں ڈالے گئے تھے، جو ایک بارش کا بوجھ بھی برداشت نہ کر سکے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پنجاب حکومت ان مجرموں کا احتساب ضرور کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں طوفانی بارش سے بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سب کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ خواجہ آصف نے اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی حد ہے کہ تمام سڑکیں بارش میں بہہ گئیں۔ ایس ڈی او، ایکسین یا ٹھیکیدار سے کوئی سوال نہیں کرتا۔ کرپشن کی صورتحال یہ ہے کہ ذاتی طور پر کام کراؤ تو 50 ہزار لگتے ہیں، جب کہ سرکاری فنڈز سے وہی کام 5 کروڑ کا ہوتا ہے۔

    خواجہ آصف نے تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور کرپشن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ کی جگہ پر تجاوزات ہیں، جو سٹی گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔ سرکاری اہلکار بھی تجاوزات میں ملوث ہوتے ہیں۔ شہر کا اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

     

  • حمیرا اصغر کے والد نے بیٹی کی موت پر خاموشی توڑ دی

    حمیرا اصغر کے والد نے بیٹی کی موت پر خاموشی توڑ دی

    حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا، حمیرا کی والدہ کا حمیرا سے رابطہ رہتا تھا۔

    کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی جانے والی حمیرا اصغر کو جمعہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں ان کے والد نے ان کی نماز جنازہ کے دوران میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

    جب ایک صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ وہ 9 ماہ سے اپنی بیٹی سے رابطے میں کیوں نہیں تھے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے تو حمیرا کے والد نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا، یہ تمام معلومات میرے بیٹے کے پاس ہیں۔

    انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ خاندان نے حمیرا کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے بھی حمیرا کی لاش کا دعویٰ کرنے سے انکار نہیں کیا، طبی عمل ابھی مکمل نہیں ہوا تھا اور لاش صرف ایک بار خاندان کے حوالے کی جا سکتی ہے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی بیٹی کی موت کی تحقیقات ہونی چاہئیں تو حمیرا کے والد نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب عدالت کا بیلف انہیں کرایہ ادا نہ کرنے پر بے دخل کرنے پہنچا۔ بار بار دستک دینے کے بعد کوئی جواب نہیں دیا گیا، دروازہ زبردستی کھولا گیا، جس سے بوسیدہ لاش ظاہر ہوئی۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً نو ماہ قبل ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر خراب ہو چکا تھا اور لاش نے کیڑوں کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا تھا۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

  • بھارت کی معروف خاتون ٹینس پلیئر کو والد نے قتل کر دیا

    بھارت کی معروف خاتون ٹینس پلیئر کو والد نے قتل کر دیا

    بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں 25 سالہ نیشنل ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو مبینہ طور پر ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 10 جولائی کی صبح 10:30 بجے کے قریب گروگرام کے سیکٹر 57 میں ٹینس پلیئر  رادھیکا یادو کی رہائش گاہ کی پہلی منزل پر پیش آیا۔

    بھارت پولیس نے انکشاف کیا کہ  رادھیکا یادو کے والد مطابق دیپک یادو نے ٹینس کھلاڑی پر لگاتار 3گولیاں فائر کیں جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا، رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے۔

    پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق دیپک یادو نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں والے اس کی بیٹی رادھیکا کو اس کی کمائی پر طعنے دیتے تھے۔

    رادھیکا ایک ہونہار ٹینس کھلاڑی تھیں، جس نے کئی قومی سطح کی ٹرافیاں جیتی تھیں، انجری کے بعد اس نے کھیل چھوڑ دیا اور اپنی ٹینس اکیڈمی شروع کی۔ لیکن گاؤں والوں کے طعنے کی وجہ سے دیپک نے یہ قدم اٹھایا۔

  • زہریلا اسپرے پینے سے خاتون کی موت، والد کا شوہر اور سسر پر الزام

    زہریلا اسپرے پینے سے خاتون کی موت، والد کا شوہر اور سسر پر الزام

    دنیاپور: پنجاب کے شہر میں زہریلا اسپرے پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر دنیاپور چک 291 ڈبلیو بی میں خاتون  زہریلا اسپرے پینے سے جاں بحق ہوگئیں، والد نے بیٹی کی موت کا الزام شوہر اور سسر پر لگایا ہے۔

    والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر اور سسر نے زبردستی زہریلا اسپرے پلایا ہے، تاہم خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالےکردی جائے گئی، تھانہ صدر پولیس نے ورثا کی درخواست پر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    زہریلا دودھ پینے سے 3 کمسن بچے جاں بحق

    افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بنی میں پیش آیا، جہاں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ بچوں کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-arifwala-3-people-die-eating-poisonous-food/

  • یوراج سنگھ کے والد کس کرکٹر کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ برسوں بعد سنسنی خیز انکشاف

    یوراج سنگھ کے والد کس کرکٹر کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ برسوں بعد سنسنی خیز انکشاف

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سالوں بعد یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک کھلاڑی کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

    سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ جو خود بھی کرکٹر رہے ہیں اور آئے دن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے برسوں بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپل دیو کو قتل کرنے چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ان کے سر میں گولی ماریں۔

    انہوں نے ااس کی وجہ کپل دیو سے اپنی پیشہ ورانہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کپل دیو کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا تو اس وقت میں شدید غصے میں آ گیا تھا۔

    یوگراج نے کہا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے پر اتنا طیش آیا کہ کپل دیو کو قتل کرنے کے ارادے سے پستول لے کر ان کے گھر پہنچ گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے وہاں جانے پر کپل دیو اپنی والدہ کے ہمراہ گھر سے باہر آئے۔ میں پستول لیے کھڑا تھا۔ اس وقت میں نے کپل کو بہت برا بھلا کہا اور بتایا کہ میں تمہارے سر میں گولی مارنے آیا ہوں۔

    ’کپل دیو دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوراج سنگھ کے والد کی ویڈیو وائرل

    تاہم یوگراج سنگھ نے کپل کو قتل نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کپل دیو کو قتل اس لیے نہیں کیا کہ اس کی والدہ بہت اچھی خاتون تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/yuvraj-singh-called-his-father-crazy/

     

  • قومی کرکٹر سدرہ امین کو شادی کے چند دن بعد گہرا صدمہ، والد انتقال کر گئے

    قومی کرکٹر سدرہ امین کو شادی کے چند دن بعد گہرا صدمہ، والد انتقال کر گئے

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو شادی کے چند دن بعد ہی گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ویمنز ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کو شادی کے چند دن بعد گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کے والد مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

    مرحوم ایک ہفتہ سے شدید بیمار اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔

    سدرہ امین کے والد کے انتقال پر ویمن کرکٹ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے ان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    قومی اوپنر کی والد کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سدرہ امین حال ہی میں 29 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ ہوگیا

    دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ ہوگیا

    بالی ووڈ  کی اداکارہ دیشا پٹانی کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کے والد کے ساتھ مبینہ طور پر 25 لالک روپے کا فراڈ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیش سنگھ پٹانی کو پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انہیں سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا جھانسہ دے کر یہ رقم حاصل کی۔

    پولیس کے مطابق بریلی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، نامزد ملزمان کے خلاد دھوکہ دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دیشا کے والد سے 5 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے تین مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے تاہم انہیں کوئی اعلیٰ عہدہ نہیں دیا گیا۔

  • 6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

    6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

    کراچی : مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ابیان کے والد دس ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے 13 ڈی کے مین ہول میں 6 سالہ بچے کے ڈوبنے کے واقعے پر کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد ابیان کا والد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقدمے میں واٹر بورڈ، کے ایم سی اور زیڈ ایم سی کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں ایڈمن انچارج انجِنئر اعجاز زیدی اور واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر وقار کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا۔

    مقدمہ غفلت و لاپرواہی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوا، مدعی مقدمہ عاطف کا کہنا تھا کہ نقشے کے برخلاف غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں کھدائی کی گئی تھی، بار بار نشاندہی پر بھی انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔

    مدعی مقدمے نے مطالبہ کیا کہ غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران کو گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے گزشتہ سال چھ مئی کو گلشن تیرہ ڈی کے مین ہول میں گر کر چھ سالہ ابیان جان سے گیا تھا۔

  • والد نے اپنی بیٹی کی سالگرہ عین وقت پر کیوں منسوخ کی؟

    والد نے اپنی بیٹی کی سالگرہ عین وقت پر کیوں منسوخ کی؟

    بیٹی کی جانب سے مسلسل برا رویہ اختیار کرنے کے بعد باپ نے سبق سکھانے کے لیے اس کی سالگرہ کی شاندار تقریب منسوخ کردی۔

    والد نے اپنی بیٹی کی 16 ویں سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کرنے سے قبل بار بار اسے اپنا رویہ درست کرنے کا انتباہ دیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتیں ٹھیک کرنے میں ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں اس کی ایک دوست کو تقریباً ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

    گمنام طور پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے والد نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور مسائل سے دور رہتی ہے تو اس کی شاندار سالگرہ کی جائے گی۔

    سب کچھ ٹھیک چل رہے تھا اور ہم نے تقریب کا اہتمام بھی کرلیا تھا لیکن پھر اسکول سے بیٹی کی ٹیچر کا فون آیا، انھوں نے بتایا بیٹی پانی کی بوتل میں اسکول میں شراب بھرکر لائی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ بات سن کر مجھے کافی صدمہ پہنچا اور میں نے اپنی بیٹی کو سزا دینے کے لیے اس کی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ تھا مگر میں اس پر قائم ہوں۔

    والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنے گریڈز کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار تھی جبکہ وہ غلط دوستوں کے ساتھ گھوم رہی تھی۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بدھ کے روز اسکول سے فون آیا کہ اس کے پاس شراب سے بھری ہوئی بوتل تھی جبکہ اس کی ایک دوست کو اس وجہ سے اسپتال بھی بھیجنا پڑا۔ بیٹی نے بتایا کہ اسے ایک دوست نے ایسا کرنے لیے کہا تھا۔

    والد نے بتایا کہ میں نے بیٹی سے سارے الیکٹرانکس آئٹم لے لیے ہیں وہ صرف ہنگامی حالات کے لیے اپنا فون استعمال کر سکتی ہے۔ میں نے اسے یہ بھی بتایا کہ سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے جس پر پو مجھ پر چیخنے لگی۔

  • اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

    اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان کی معروف  اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔

    فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ارمینا خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    ارمینا خان نے پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔

    انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔

    اداکارہ ارمینا خان نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ڈیڈ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    واضھ رہے کہ اداکارہ ارمینا خان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔