Tag: والدہ

  • گوہر رشید کی والدہ نے بھی اداکاری کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کرلیا

    گوہر رشید کی والدہ نے بھی اداکاری کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے عمر سے قطع نظر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    شوبز میں نوآموز اداکارہ فرزانہ منیر جو کہ گوہر رشید کی والدہ ہیں انھوں نے ڈرامہ سیریل بریانی کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، گوہر نے سوشل میڈیا پر والدہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر بتائی۔

    انھوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو یہ خبر سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    گوہر کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے کےلیے بھی گئے تھے، والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے اسکول جاتا ہوا بچہ گھبراتا ہے۔

    اداکار نے یہ بھی بتایا کہ سیٹ پر سب نے ان کی والدہ کا بہت خیال رکھا۔ گوہر رشید نے اس ڈرامے کے ہدایتکار سمیت تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

  • گوہر رشید کی والدہ کا اداکاری میں ڈیبیو، اداکار نے کیا کہا؟

    گوہر رشید کی والدہ کا اداکاری میں ڈیبیو، اداکار نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے اداکاری کا آغاز کردیا ہے جس پر اداکار نے ردعمل دیا ہے۔

    گوہر رشید ایک ورسٹائل پاکستانی اداکار ہیں جو چیلنجنگ کرداروں میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مشہور ہیں، گوہر نے خود کو انڈسٹری میں ایک اہم کردار اداکار کے طور پر منوایا ہے اور حال ہی میں ایک ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی تھی۔

    گوہر رشید حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، تاہم اب ان کی والدہ نے ڈرامے میں نمایاں کردار ادا کر کے شوبز میں قدم رکھ دیا ہے۔

    اداکار گوہر رشید نے والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہادر اور خود سے بہتر اداکارہ قرار دیا ہے۔

    گوہر رشید نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ جب میں چھوٹا تھا اور اسکول کا پہلا دن تھا، تب میں بہت زیادہ خوف زدہ تھا لیکن میری والدہ میری ہمت بڑھانے کے لیے میرے ساتھ اسکول میں رہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب میری والدہ مجھے اسکول چھوڑنے اور لینے آتیں تھیں میرا خیال رکھتی تھی اور جب میں نے اداکاری شروع کی تو وہ اسکول کے پہلے دن کی طرح کچھ اداس اور خوفزدہ تھیں۔

    گوہر رشید نے لکھا کہ لیکن اب کئی سال بعد ایک بار پھر ایسا سب کچھ میری زندگی میں ہوا لیکن اس بار کردار کچھ مختلف تھے، اس بار میں والدہ کی جگہ تھا۔

    گوہر نے کہا کہ میں اور میری بیوی خاص طور پر اس دن ماں کو کام پر چھوڑنے کے لیے پرجوش تھے اور ماں بہت گھبرائی ہوئی تھی، بالکل اسی طرح خوفزدہ تھی جیسے میں اسکول کے پہلے دن تھا جب وہ مجھے چھوڑنے گئی تھیں۔

    اداکار نے لکھا کہ میری والدہ کی ہمت بڑھانے میں میری اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی بہترین کردار ادا کیا اور ہم نے والدہ کو اداکاری سے متعلق سمجھایا۔

    اداکار نے پوسٹ کا اختتام اپنی اہلیہ کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے آپ پر بہت فخر ہے اور آپ مجھ سے بہتر اداکار اور بہادر ہیں۔”

    واضح رہے کہ اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بریانی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا ہے، اس ڈرامے میں ان کے کردار اور اداکاری کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    Biryani replaces Parwarish- stars Ramsha Khan, Khushal Khan

  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بتادی

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بتادی

    اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم ثناء زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت
    ہوگئی

    والدہ نے مزید کہا کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اطراف میں لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے سربراہ پاک فوج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، ا اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ! اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندفرمائےاور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے، آمین۔

    اےآروائی فیملی نےآرمی چیف سے والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا، مرحومہ کے ایصال ثواب اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے سربراہ پاک فوج سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، گورنر کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے سربراہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

    اس کےساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنماؤں نے بھی آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ اے آر وائی فیملی نے آرمی چیف سے والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا، مرحومہ کےایصال ثواب اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی نے فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے۔

    بھارت ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا۔ اس تاریخی فتح کے بعد جشن کے کئی قابل دید مناظر دیکھنے کو ملے لیکن اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ایک انداز نے دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے دلوں کو جیت لیا۔

    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بننے کے بعد تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں ویرات کوہلی نے ساتھی فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ انجم آرا سے ملاقات کی، جو ایک سال کے طویل انجری کے بعد اپنے بیٹے کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دیکھنے دبئی آئی تھیں۔

    اس موقع پر اسٹار بیٹر نے انتہائی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامی کی والدہ کے پیروں کو چھوا اور ان سے دعاؤں کی گزارش کی۔

    ویرات کوہلی نے شامی کی والدہ کے پیر چھوئے تو ان کا یہ عاجزانہ انداز نہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں کو چھو گیا۔

     

    یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور نہ صرف کوہلی کے پرستار بلکہ صارفین ان کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی سے متعلق ایک اور جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسٹار بیٹر میچ جیتتے ہی اسٹیڈیم میں موجود اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ملاقات کے لیے اسٹینڈ پر گئے اور اہلیہ کو گلے لگایا۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ میگا ایونٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

  • بیمار پڑی تو سب سے زیادہ۔۔۔۔عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے بارے میں کیا کہا؟

    بیمار پڑی تو سب سے زیادہ۔۔۔۔عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے بارے میں کیا کہا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکاری کے ساتھ ان کی والد بھی موجود ہیں، اداکارہ نے اس ویڈیو میں مداحوں کو ماں کی اہمیت سے متلعق بتایا ہے۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ حال ہی میں جب میں نے کالر بون کا آپریشن کروایا اور جب میں بستر پر تھیں تو میرا سب سے زیادہ خیال میری والدہ نے رکھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ میرے بال بناتی تھیں، میرا مکمل خیال رکھتی تھیں ساتھ ساتھ میرا کھانا تیار کرتی تھیں، میری اس سرجری کے دوران سب سے زیادہ میری والدہ پریشان تھیں۔

    عائشہ عمر نے مداحوں کو پیغام دیا کہ والدہ سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، والدہ ہی سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔

    خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 15 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کالر بون سرجری کروائی ہے، اداکارہ کی 8 سال قبل ایک کار حادثے میں کالر بون یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

  • ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    ’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

    پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور گرین شرٹس کو جیت دلوانے کیلئے نسیم شاہ نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیرو نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کسی نے بولر کو داد دی۔

    تاہم اب پی سی بی نے افغانستان کے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز جیت کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کے جذبانی مناظر کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق جیت پر جذباتی ہوجاتے ہیں جبکہ تمام کھلاڑی کوچز ایک دوسرے سے ملتے ہوئے نظر آئے، دوسری جانب کچھ کھلاڑی نسیم شاہ کی جانب بڑھے اور ان کی اننگز کو سراہا۔

    ویڈیو میں افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے نسیم شاہ کو افغانستان کے لیے ہی رکھا ہوا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا ناقابل یقین نسیم شاہ۔

    اس موقع پر نسیم شاہ کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو دیکھے گئے اور ان کا کہنا تھا کاش میری والدہ زندہ ہوتیں اور دیکھ سکتیں، بعد ازاں نسیم شاہ نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو آٹو گراف بھی دیئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    دوسری جانب نسیم شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی متوفی والدہ سے محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے فضل الحق فاروقی کے اوور میں دو چوکے لگا کر جیت اپنی ٹیم کے نام کی۔

  • مہک بخاری: برطانوی انفلوئنسر اور والدہ پر قتل کا جرم ثابت

    مہک بخاری: برطانوی انفلوئنسر اور والدہ پر قتل کا جرم ثابت

    برطانیہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور ان کی والدہ کو عدالت نے دو نوجوان کے قتل کی مجرم قرار دے دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لسٹر کراؤن عدالت نے 3 ماہ مقدمہ چلانے کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ انسیرن بخاری نے  قتل کو سازش کے تحت سڑک حادثےکا رنگ دیتے ہوئے ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین کو قتل کردیا تھا۔

    21 سالہ ثاقب حسین اور محمد ہاشم اعجاز الدین 11 فروری 2022 کو اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی، اعجاز الدین ایک اسکوڈا ماڈل گاڑی چلا رہے تھے ان کی گاڑی کا تعاقب کرنے والی گاڑی کے ٹکر سے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    تعاقب کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں 45 سالہ انسرین بخاری موجود تھیں، جس کا حسین کے ساتھ تقریباً 3 سال سے ناجائز رشتہ  تھا اور انہوں نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان عاشق کو یہ قبول نہیں تھا، حسین نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا، اس کے شوہر اور بچوں کو اس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتانے کی دھمکیاں دیں اور اس کے جانے بغیر اپنے موبائل فون پر ریکارڈ شدہ فحش ویڈیوز اور تصاویر شائع کر دیں۔

    جس کے بعد انسرین بخاری نے حسین سے چھٹکارا حاصلہ کرنے کے لیے اپنی سوشل میڈیا انفلنسر بیٹی سے مدد لی، بیٹی نے 6 دیگر افراد کے ساتھ مل کر گھات لگا کر حملہ کیا اور گاڑی اندھیرے میں درخت سے جا ٹکرائی تھی۔

    عدالت نے اب اس مقدمے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ سمیت 4 لوگوں کو قتل کا قصوروار ٹھرایا ہے۔

  • کمسن بچی نے آن لائن گیمز پر ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اڑا دی

    کمسن بچی نے آن لائن گیمز پر ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اڑا دی

    آن لائن گیمز اپنے کھیلنے والوں کو لت کا شکار بنا دیتے ہیں اور ان گیمز کو کھیلنے والے بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں، اور اگر کھیلنے والے بچے ہوں تو وہ والدین کا بھی نقصان کردیتے ہیں۔

    چین میں ایک خاندان کی زندگی اس وقت ڈراؤنے خواب میں بدل گئی جب ماں کا کریڈٹ کارڈ کمسن بیٹی کے ہاتھ لگ گیا اور اس نے آن لائن گیمز پر برسوں میں کمائی گئی رقم خرچ کر ڈالی۔

    13 سالہ لڑکی نے اس سال اپنے والدین کی تقریباً 64 ہزار ڈالر (1 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم الیکٹرانک گیمز پر خرچ کر ڈالی۔ لڑکی کے والدین حیران رہ گئے تھے کہ ان کی بیٹی نے کھیلنے کے لیے ان کا سب کچھ خرچ کر ڈالا تھا لیکن والدین کو جس وقت ہوش آیا تو بہت دیر ہو گئی تھی۔

    والدہ کو اس کے متعلق گزشتہ مئی میں اس وقت پتہ چلا جب انہیں اسکول سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی ادائیگی کے بعد کھیلے جانے والے گیمز کی بہت عادی ہو گئی ہے۔

    جب گونگ یوانگ نے اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو یہ جان کر اس کے قدموں تلے سے زمین نکل گئی کہ بقیہ بیلنس چند سینٹس سے زیادہ نہیں تھا۔

    ماں کو بعد میں پتہ چلا کہ بیٹی نے اس سال جنوری اور مئی کے درمیان گیم اکاؤنٹس خریدنے پر تقریباً 16 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے اور پھر مزید 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

    لڑکی نے نہ صرف اپنے گیمز کے لیے یہ رقم خرچ کی بلکہ اس نے اپنے ساتھیوں کو بھی کھیلنے کے لیے کچھ رقم منتقل کی۔

    اس طرح ایک سال کے دوران اس نے 64 ہزار ڈالرز گیمز پر خرچ کر دیے تھے۔ والدہ کا کہنا تھا کہ یہ مصیبت ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی، وہ اس کے بعد سے نہایت صدمے کا شکار ہیں۔

    والدہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی والدہ کے بینک کارڈ کو اپنے موبائل فون سے لنک کیا تھا لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ وہ جو رقم خرچ کر رہی ہے وہ کہاں سے آ رہی ہے۔

    ماں نے بتایا کہ بیٹی کو پاس ورڈ یاد تھا کیونکہ ایک مرتبہ کچھ خریدتے وقت میں نے اسے بتایا تھا۔

  • جان ریمبو اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

    جان ریمبو اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنی والدہ کی  آخری دنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنی والدہ کے آخری وقت کے بارے میں بتایا کہ ’ میری والدہ آخری دنوں میں اسپتال میں داخل ہوئیں تو وہ مجھے بہت فون کیا کرتی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے مجھے کال کی تو میں کام پر تھا، اس وقت انہوں نے مجھے کہا کہ جب تک تمھارا کام ہوگا اس وقت تک میں بھی مرجاؤں گی، یہ الفاظ سن کر میں نے اپنا سارا کام سمیٹ لیا اور بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچا۔

    اداکار افضل خان نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بہت باتیں کی، میں نے پوچھا امی کوئی کام مجھے بتا دیں، تو میری والدہ نے کہا کہ میں تم سے بہت خوش ہوں، میرے لیے بس دو رکعت نماز پڑھو، اس دوران میں نے اللہ سے دعا کی کہ اگر میری والدہ کی زندگی ہے تو انہیں شفاء عطا کر اور اگر نہیں تو انہیں اس تکلیف سے نکال دے۔

    ریمبو جان نے کہا کہ امی  اپنی آخری سانس تک ہم سے مسلسل باتیں کرتی رہی،  جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں تو میں ان کے قریب گیا اور کہا ‘میرے ساتھ کلمہ پڑھیں’ انہوں نے میرے ساتھ کلمہ پڑھا، افضل خان اپنی بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔