Tag: والدین اور بہن کا قتل

  • والدین اور بہن کو قتل کرنے والے نوجوان کی گاڑی سے پولیس کو کیا چیز ملی؟

    والدین اور بہن کو قتل کرنے والے نوجوان کی گاڑی سے پولیس کو کیا چیز ملی؟

    اپنے والدین اور بہن کو گولیاں مارکر قتل کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کی گاڑی سے میگزین برآمد کیے گئے جس پر کچھ تحریری تھا۔

    امریکی ریاست اوکلاہوما کے حکام نے گزشتہ ہفتے اپنے والدین اور بہن کو گولی مارنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیکب میہگ نامی 22 سالہ نوجوان پر گریڈی کاؤنٹی جیل میں فرسٹ ڈگری قتل کے تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    تفتیش کاروں نے بتایا کہ 55 سالہ جیمز، 54 سالہ پیٹی میہگ اور 28 سالہ شیلا میہگ کو چکاشا میں واقعے اپنے گھر میں مردہ حالتے میں پانے کے بعد وہ 11 مئی سے میہگ کی تلاش میں تھے۔

    فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت جاری نہیں کی گئی تھی لیکن بعد میں انھیں ظاہر کیا گیا۔ اوکلاہوما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق انھوں نے گھر میں اے آر-15 طرز کی رائفل دیکھی تھی۔

    تفتیش کاروں کو ملزم کی گاڑی کے اندر سے گلابی رنگ کے کیس میں ایک سیاہ سیل فون، سیاہ پرس میں ڈرائیونگ لائسنس پ ایک 738 ڈالر نقد ملے۔

    اس کی گاڑی سے پولیس کو دو بھرے ہوئے اے آر-15 طرز کے میگزین ملے جن پر سفید پینٹ سے کچھ لکھا ہوا تھا۔ گھر سے ملنے والی میگزین میں بھی سفید پینٹ سے کچھ تحریر تھا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تحریر میں کیا لکھا تھا۔

    اہلکاروں نے بتایا کہ ہتھیار کا سیریل نمبر اس رائفل سے ملتا ہے جو جیکب میہگ نے 25 اپریل کو خریدا تھا۔

    لڑکے پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اسی وقت 9 ایم ایم کا پستول بھی خریدا تھا اور وہ بندوق بھی گھر کے اندر سے ملی تھی جبکہ گولیوں کے خول بھی وہاں موجود تھے۔

    اوکلاہوما پولیس نے بتایا کہ میہگ کو منگل کو اوکلاہوما سٹی کے مرکز میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔