Tag: والدین کی ڈانٹ کا خوف.

  • کراچی : پیپر میں فیل ہونے پر والدین کی ڈانٹ کا خوف، بچہ  گھر سے بھاگ گیا

    کراچی : پیپر میں فیل ہونے پر والدین کی ڈانٹ کا خوف، بچہ گھر سے بھاگ گیا

    کراچی : ماڈل کالونی کا رہائشی بچہ ایک پیپر میں فیل ہونے پر والدین کی سرزنش کے خوف سے گھر سے بھاگ نکلا۔

    ایان کاکہنا تھا کہ وہ ایک پیپرمیں فیل ہوگیاتھا جس کےبعد ڈرکےمارےگھرنہیں گیا،شیشہ گلی ملیرمیں سوگیا،رات کوسردی لگتی رہی، پولیس نے بچے کووالدین کےحوالےکردی

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ ماڈل کالونی کا رہائشی بچہ امتحان میں خراب نتیجے پر والدین کی سرزنش کےخوف سےگھر سے بھاگ گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ماڈل کالونی کا14سالہ عیان گھر والوں کی ڈانٹ سےخوفزدہ تھا تاہم ماڈل کالونی پولیس نےچندگھنٹےمیں طالب علم کو تلاش کرلیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ والدین کوبچےسےسختی نہ کرنےکی ہدایت کیساتھ حوالے کیا۔

    ایان نے پولیس کا بیان میں کہا کہ ایک پیپرمیں فیل ہوگیا تھا ،ڈر کے مارے گھرنہیں گیا، رات کوسردی لگتی رہی شیشہ گلی ملیر میں سوگیا تھا۔