Tag: والد انتقال

  • اداکار ٹیپو کے والد انتقال کرگئے

    اداکار ٹیپو کے والد انتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔

    اداکار ٹیپو شریف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

    اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد، اُن کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی ، سے جا ملے ہیں، اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    ٹیپو شریف نے اسٹوری پر بتایا کہ اُن کے والد کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیقؓ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    دوسری جان مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے ٹیپو کے والد کے انتقال کی خبر پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ٹیپو شریف نے اپنے کیریئر کے دوران کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، رپورٹ کے مطابق اداکار کے والد پاکستانی ہیں جبکہ اُن کی والدہ ترک خاتون ہیں اور ان کا پورا نام سید یورگچ ٹیپو شریف ہے۔

  • اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

    اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

    پاکستانی اداکار اسد صدیقی کے والد کے انتقال کرگئے، انہوں نے یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکار اسد صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنا غم بتاتے ہوئے اپنے والد کے دنیائے فانی سے کوچ کرجانے کی اطلاع دی ہے۔

     اسد نے انسٹاگرام پر اسٹوری پر لکھا کہ گزشتہ رات میں نے اپنی چھت، طاقت، ہمت اور ہر وہ چیز جو میری تھی کھودی، میں نے اس خاندان کی سب سے مضبوط شخصیت، خاندان کے ستون، اپنے ابّو کو کھودیا۔

    اسد صدیقی نے لکھا کہ ’ یہ بات گہرے صدمے اور غم میں ڈوبے ہوئے دل کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ میرے پیارے والد دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں، ان کی دنیا سے رخصتی ہماری زندگیوں میں کبھی نہ پُر ہونے والی خلا چھوڑ گئی ہے‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ابو ہمارے لیے حوصلے، سمجھداری اور بے انتہا محبت کا گھر تھے، ان کی موجودگی سے ہم سب کی زندگیوں میں روشنی تھی اور ان کے جانے سے سب کچھ بے رونق ہوگیا ہے۔

    اداکار نے اپنے والد کے لیے مزید لکھا کہ ’وہ 85 سال کی عمر میں وراثت میں ایک ایسی شخصیت کا نمونہ ہم سب کے لیے چھوڑ کر گئے ہیں جس سے ہم ہمیشہ متاثر ہوتے رہیں گے، میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

    واضح رہے کہ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جبکہ انہوں نے اداکارہ زارا نور عباس سے دوسری شادی کی ہے۔