Tag: والد زاہد جمشید

  • لڑکی  نے کافی شاپ کی بالائی منزل سے کیوں چھلانگ لگائی ؟ والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    لڑکی نے کافی شاپ کی بالائی منزل سے کیوں چھلانگ لگائی ؟ والد کا اہم بیان سامنے آگیا

    لاہور : ڈیفنس میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی ڈپریشن کی مریضہ ہے، وہ 2 روز سے سوئی نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں لڑکی کے بالائی منزل سے نیچے کھڑی کار پر گرنے کے واقعے پر لڑکی علینہ جمشید کے والد زاہد جمشید کا ویڈیو بیان سامنےآگیا۔

    والد نے بتایا کہ بیٹی ڈپریشن کی مریضہ ہے، 2 روز سے ادویات نہیں لی تھیں، 12 بجے بیٹی ڈرائیور کے ساتھ ناشتہ کرنے گئی تھی، علینہ 2 روز سے سوئی نہیں تھی، ناشتہ کرنے کے بعد بیٹی کی حالت خراب ہو گئی۔

    زاہد جمشید کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

    اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ خاتون کاپیدائشی ذہنی توازن ٹھیک نہیں اس سےقبل بھی ایساکرچکی ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی بھی جا رہی ہیں۔