Tag: والد چل بسے

  • اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے۔

    جنوبی بھارت کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ایک افسوسناک خبر مداحوں سے شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انتقال کرگئے۔

    سمانتھا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک دکھ بھرے پیغام میں لکھا کہ ’ہمارے دوبارہ ملنے تک ڈیڈ‘ ساتھ میں دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

    اداکارہ سمانتھا کی جانب سے والد کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جوزف پربھو کئی دنوں سے بیمار تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

    یاد رہے کہ 37 سالہ سمانتھا کے والد جوزف ایک تیلگو اینگلو انڈین تھے اور ان کی بیٹی کی پرورش میں ان کا اہم کردار رہا ہے، جس کے بارے میں سمانتھا نے کئی انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ جوزف پربھو نے 2021 میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے دوران بھی اپنی بیٹی سمانتھا رتھ پربھو کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آئے تھے، جوزف پرابھو کے انتقال پر سمانتھا کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • فلم ’دنگل‘ کی اسٹار اداکارہ کے والد چل بسے

    فلم ’دنگل‘ کی اسٹار اداکارہ کے والد چل بسے

    سرینگر: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی میگا ہٹ فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم انتقال کرگئے۔

    دین اسلام کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شئیر کی، سابقہ اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میرے والد زاہد وسیم کی جدائی میں ہمارے دل غم سے بوجھل ہیں اور آنکھیں نم ہیں تاہم یہی اللہ کی مرضی ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ پر مزیدلکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ میرے والد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ زائرہ وسیم کو 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی اس فلم میں  انہوں نے خاتون ریسلر گیتا پھوگٹ کی کم عمری کا کردار عمدگی سے ادا کرنے پر انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    زائرہ وسیم نے عامرخان کی ایک اور فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد 2019 میں اداکاری سے قطع تعلق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایسا کام جاری نہیں رکھ سکتی جو میرے مذہب اسلام سے متصادم ہو۔