Tag: والٹ

  • ثناء میر کو کھوئی ہوئی قیمتی چیز واپس مل گئی

    ثناء میر کو کھوئی ہوئی قیمتی چیز واپس مل گئی

    پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا بازار میں کھوجانے والا والٹ حیرت انگیز طور پر انہیں واپس مل گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ میٹھا خریدنے کے لئے ایک سے دوسری دکان پر گئیں تو اس دوران ان کا والٹ غلطی سے راستے میں کہیں گر گیا۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ انہیں جیسے ہی اس بات کا احساس ہوا تو فوراً پہلی دکان پر دیکھنے گئیں تاہم انہیں والٹ وہاں نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سی سی ٹی وی دیکھنے کا انتظار ہی کررہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک نامعلوم نمبر سے مجھے فون کال آئی۔

    کال کرنے والے شخص نے پہلے مجھ سے تصدیق کی میرا کوئی سامان کھوگیا ہے جس کے بعد میں فوراً ان کی بتائی ہوئی جگہ پرچلی گئی۔

    وہ نیک انسان گرمی میں کھڑے ہوئے میرے منتظر تھے تاکہ میرا والٹ مجھے واپس دے سکیں۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ میرے والٹ میں انہیں ایک لفافہ ملا تھا جس پر میرے رابطہ نمبر کے ساتھ کچھ اسٹوڈیو کی تصاویر بھی موجود تھیں۔

    انگلش ون ڈے کپ، امام الحق تیسری سنچری بنانے میں کامیاب

    سابق کپتان نے والٹ واپس کرنے والے دونوں افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے رابطے کی تفصیلات والٹ میں رکھا کریں تاکہ اگر یہ صحیح شخص تک پہنچ جائیں تو وہ آپ سے رابطہ کرکے آپ کی امانت آپ تک پہنچا سکیں۔

  • پاکستانیوں کو ملی والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کے جھنجھٹ سے آزادی، ’’گوگل والٹ متعارف‘‘

    پاکستانیوں کو ملی والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کے جھنجھٹ سے آزادی، ’’گوگل والٹ متعارف‘‘

    پاکستانیوں کو مل رہی ہے والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ رکھنے کے جھنجھٹ سے آزادی کیونکہ گوگل نے گوگل والٹ متعارف کرا دیا ہے۔

    پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص جب گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنی ساتھ لازمی طور پر والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور رکھتا ہے لیکن اب پاکستانیوں کو یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوگل نے پاکستان میں اپنا موبائل پیمنٹ سسٹم ’’گوگل والٹ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔

    گوگل والٹ ہے تو پھر نہ نقد رقم کی ضرورت اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ کی۔ یہ والٹ اسمارٹ فون کے ذریعہ ہی ہر قسم کی ادائیگی یقینی بنا کر آپ کو فکروں سے آزاد کر دے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صارفین ایپلی کیشن کو پلے سٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔

    نجی بینکوں کے صارفین اپنے اے ٹی ایم ڈیبیٹ اور کر یڈیٹ کارڈز کو اس ڈیجیٹل والٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔

    موبائل فون سے ادائیگی کی سہولت کاروبار کو وسعت اور مالی شمولیت کو بڑ ھاتی ہے، ساتھ ہی غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد گار بھی ثابت ہوتی ہے۔

    یہ ڈیجیٹل والٹ نہ صرف لین دین کا عمل تیز اور محفوظ بناتا ہے بلکہ کیش لیس اکانومی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل والٹ اورپیمنٹس کابڑھتا ہوا رجحان معیشت کےلیےایک مثبت تبدیلی ہے۔

    گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انکرپشن اور ڈیوائس سکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔