Tag: والہانہ استقبال

  • پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے حیدرعلی کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال

    پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے حیدرعلی کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال

    گوجرانوالہ: پیرس پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے حیدرعلی آبائی شہر پہنچے تو شہریوں نے قومی ہیروں کا والہانہ استقبال کیا۔

    وطن واپسی کے بعد ایتھلیٹ حیدرعلی گوجرانوالہ پہنچ گئے جہاں لوگوں کی جانب سے ان کا بس اسٹاپ پر شاندار استقبال کیا گیا، قومی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو ریلی کی شکل میں ان کی رہائش گاہ کھیالی لےجایا گیا۔

    حیدرعلی نے پیرالمپکس گیمز 2024 کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانزمیڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    اس سے قبل پیرس پیرالمپکس میں شرکت کے بعد حیدر علی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچے تھے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران اور نیشنل پیرا لمپکس کمیٹی کے عہدیداران کے سوا کوئی بھی حیدر علی کے استقبال کے لیے موجود نہیں تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر حیدر علی کے استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا، جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

    حیدر علی نے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جو کہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں پاکستانی پیرا ایتھلیٹ کا چوتھا میڈل تھا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیدر علی ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، اس کے علاوہ حیدر علی ورلڈ پیرا گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کرچکے ہیں۔

  • ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 فائنل کے ہیرو زمان خان کا ان کے آبائی علاقے کشمیر پہنچنے پر  والہانہ استقبال کیا گیا۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں اہم کامیابی سمٹنے کے بعد اپنے آبائی علاقے پہنچے تو مداحوں نے ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں جس کی ویڈیو لاہور قلندرز  کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمان خان گاڑی میں موجود ہے جبکہ لوگوں کا ایک ہجوم قافلے کی صورت میں فاسٹ بولر کی گاڑی کیساتھ چلتا رہا ہے۔

              واضح رہے کہ نوجوان پیسر نے ملطان سلطان کے خلاف فائنل کے آخری اوور میں تیرہ رن کا کامیاب دفاع کر کے قلندرز کو چیمپئن بنایا تھا۔