Tag: والی بال

  • والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو تین دو سے ہرا دیا۔

    والی بال چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرنے والی گروپ بی میں شامل پاکستانی ٹیم نے ڈھائی گھنٹے کا میچ کانٹے دار مقابلے کے بعد بائیس ۔ پچیس، پچیس۔ تیئس، اکیس ۔ پچیس، پچیس۔ تیئس اور پندرہ ۔ بارہ کے اسکور سے جیتا۔

    پاکستان نے ہر سیٹ میں زبردست کم بیک کیا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

    ٹیم کو فتح دلوانے میں والی بال ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ایمل کان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کی صبح ہانگ کانگ سے کھیلے گی اور اس میچ میں جیت پاکستان کی کوارٹر فائنل تک رسائی کو یقینی بنادے گی۔

    واضح رہے کہ والی بال چیمپئن شپ کے میچز جاپان میں کھیلے جارہے ہیں۔

  • ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی

    ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی

    جکارتہ: ایشین گیمز میں‌ پاکستانی ٹیم چین کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے فائنل میں‌ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ‌انڈونیشیا میں جاری 18 ویں ایشین گیمز میں گرین شرٹس نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو دو کے مقابلے میں‌ تین سیٹس سے شکست دے دی.

    اس سنسی خیز مقابلے کا پہلا راؤنڈ چین کے نام رہا، البتہ دوسرے راؤنڈ میں‌ پاکستان نے کم بیک کیا اور فتح اپنے نام کی.

    مزید پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان بھارت کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    تیسرا مرحلہ پھر چین کے نام رہا، مگر گرین شرٹ نے ہمت نہیں ہاری اور اگلےراؤنڈ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مقابلہ اپنے نام کر لیا.

    یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو 3-1 سے شکست دی تھی.یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے ایشین گیمز والی بال ایونٹ کی 10-7 کی کیٹیگری کے فائنل تک رسائی حاصل کی.

     ایشین گیمز میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ پاکستان تین میڈلز اپنے نام کر چکا ہے۔ کراٹے ایونٹ میں نرگس حمید نے کانسی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

  • ایشین گیمز: پاکستان بھارت کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ایشین گیمز: پاکستان بھارت کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    جکارتہ: پاکستانی سورماؤں نے بھارت کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں‌ نے شان دار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی.

    اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف کو ایک کے مقابلے میں‌تین سیٹس سے زیر کیا.

    بھارت نے پہلا سیٹ اکیس پچیس سے جیت کر برتری حاصل کی تھی، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور کم بیک کیا اور  لگاتار تینوں سیٹس جیت کر نیا تاریخ‌ رقم کر دی.

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے، جب پاکستان نے ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی. ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ کی اب تک کی کارکردگی متاثر کن رہی. میڈلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ایشین گیمز 2018: ندیم ارشد نے ملک کے لیے کانسی کا تمغا جیت لیا

    یاد رہے کہ گذشتہ روز خانیوال سے تعلق رکھنے والے ندیم ارشد نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا. اس سے قبل اس سے قبل پاکستان کراٹے اور کبڈی میں بھی ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر چکا ہے.

    پاکستانی وال بال ٹیم 30 اگست کو چین کا سامنا کرے گی، تجزیہ کار کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔