Tag: وامیکا گبی

  • وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    وامیکا گبی نے اپنی شادی کا پلان بتا دیا

    ورون دھون کے ساتھ فلم ’بے بی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ وامیکا گبی نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    انہوں نے اداکاری کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ کلاسک فلم ’جب وی میٹ‘ میں مختصر کردار سے کیا، تاہم اب وہ راج کمار راؤ کی فلم ‘بھول چوک معاف’ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گی۔

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    فلم ‘بھول چوک معاف’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر، وامیکا گبی نے بھارتی میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ وامیکا نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی آنے والے دنوں میں شادی سے متعلق کچھ سوچا ہے، میں ابھی فلحال شادی کے بارے میں کچھ بھی پلان نہیں کررہی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ نہ ہی میں یہ سوچتی ہوں کہ مجھے کس طرح اور کس سے شادی کرنی چاہیے، میرے دماغ میں ابھی شادی وغیرہ کے لیے کچھ نہیں ہے۔’

    وامیکا گبی نے کہا کہ شادی کے لیے جب کوئی ایسا ملے گا اور مجھے شاندار شادی کے خواب آنے لگیں گے تو میں ضرور بتاؤ گی کہ میں کیا خواب دیکھ رہی ہوں لیکن ابھی شادی کو لے کر میرا دماغ بلینک ہے۔

  • راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ

    بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ 10 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق فلم ’بھول چُوک معاف‘ میں راج کمار راؤ اور وامیکا گبی مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اسے میڈاک فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    فلم ایک منفرد تصور پر مبنی ہے اور اس کا ٹیزر بھی 1.23 منٹ پر مشتمل ہے۔

    تاہم بھول چوک معاف کا باکس آفس پر سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ ہوگا اور جو بلاک بسٹر گدر 2 کے بعد سنی دیول کی پہلی فلم ہے۔

    جات کو گوپی چند ملینینی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ اس کی پروڈکشن میتری مووی میکرز اور پیپل میڈیا فیکٹری کے بینر تلے ہوئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائیامی کھیر اور رجینا کیسندرا شامل ہیں۔

    ٹیزر میں سنی دیول کی شاندار کارکردگی اور ایکشن سیکوینس نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا۔ فلم کے موسیقار تھامن ایس ہیں، اور سینماٹوگرافی کے فرائض رشی پنجابی نے انجام دیے ہیں، جب کہ ایکشن کوریوگرافی این ایل اراسو، رام لکشمن اور وینکٹ نے کی ہے۔

    علاوہ ازیں اکشے کمار کی فلم کیسری چیپٹر ٹو 18 اپریل کو ریلیز ہوگی جبکہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ مارچ کے آخری ہفتے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔