Tag: وانا

  • پی ڈی ایم جلسے میں 500 روپے دے کر لوگوں کو لایا گیا: وزیر اعظم

    پی ڈی ایم جلسے میں 500 روپے دے کر لوگوں کو لایا گیا: وزیر اعظم

    وانا: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں لوگوں کو 500 روپے دے کر لایا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم جلسے میں 500 روپے دے کر لوگوں کو لایاگیا۔

    وزیر اعظم نے کہا اسلام کو سب سے زیادہ پاکستان میں فضل الرحمان نے نقصان پہنچایا، مولانا فضل الرحمان اقتدار کے عادی ہیں اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

    فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا اپوزیشن کا شکر گزار ہوں کہ اس نے فارن فنڈنگ کا کیس اٹھایا، میں چاہتا ہوں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، سب کا پتا چلنا چاہیے کہ کس پارٹی کو کس نے فندنگ کی ہے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پی پی ہو یا فضل الرحمان سب کا پتا چلنا چاہیے، ہمارے پاس 40 ہزار نام ہیں جن لوگوں نے پارٹی کو فنڈنگ کی ہے۔

    وزیر اعظم کا قبائلی علاقوں پر تمام دستیاب وسائل خرچ کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی پبلک ہیئرنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فارن فنڈنگ کیس کی سماعت عوام کے سامنے ہونی چاہیے، عوام کو پتا چل جائے گا فارن فنڈنگ کس پارٹی کو کس طرح ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں اصلاحات کے لیے اکثریت ہونی چاہیے، اصلاحات تاخیر سے کرنے کی وجہ سے ہمیں مشکلات ہوئیں، کچھ فیصلے ایسے تھے جو اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں تھے، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے بھی اصلاحات میں مشکلات رہیں، اس کی وجہ سے بہت سے وسائل صوبوں کے پاس تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اب کرونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، فیصل آباد میں فیکٹری ورکرز کی کمی ہوگئی ہے، آج ہماری معیشت دیکھیں اور بھارت کی معیشت دیکھیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں صحت یاب ہونے پر کرونا مریض کا والہانہ رقص

    جنوبی وزیرستان میں صحت یاب ہونے پر کرونا مریض کا والہانہ رقص

    وانا: ڈی ایچ کیو وانا میں زیر علاج کو وِڈ نائنٹین کا مریض صحت یاب ہو گیا، گھر جاتے ہوئے معمر مریض نے والہانہ رقص شروع کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کا جتنا خوف ہے اس سے صحت یاب ہونے کی خوشی بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے جس کا مظاہرہ خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی کے رہایشی موسم خان نے روایتی رقص اتنڑ کے ذریعے کیا۔

    تبلیغی جماعت سے وابستہ موسم خان کو کرونا وائرس کی علامات کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا میں قائم قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کرونا پازیٹو آیا جس کے بعد انھیں مکمل آئیسولیشن میں رکھا گیا۔

    خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی کا رہایشی موسم خان قرنطینہ مرکز سے باہر آتے ہوئے

    آئسولیشن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد آج موسم خان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا اور انھیں صحت یاب قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دی گئی، وہ قرنطینہ مرکز سے نکل کر گھر جانے لگے تو کھلی ہوا میں سانس لیتے ہوئے خوشی کے مارے روایتی قبائلی رقص اتنڑ شروع کر دیا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گلے میں دولھے کی طرح پھولوں کا ہار بھی پڑا ہوا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کرونا وائرس سے متاثرہ موسم خان کی صحت یابی پر گفتگو کرتے ہوئے

    موسم خان کو رقص کرتے دیکھ کر ان کے ساتھ موجود محکمہ صحت کے اہل کار بھی اتنڑ میں شامل ہو گئے، اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کرونا وائرس سے متاثرہ موسم خان کی صحت یابی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو وانا کے ڈاکٹر انتہائی قابل ہیں جو کرونا مریض کا علاج کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ قرنطینہ مرکز وانا کے تمام اسٹاف کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جن کی محنت سے آج موسم خان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، حکومتی احکامات پر عمل کر کے کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔

  • وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وانا: وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں وزیراعظم عمران خان کی آمد اور جلسہ عام کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    وانا میں جلسے کی سیکیورٹی پر خاصہ دار فور، لیویز، اسکاؤٹس اور ملٹری کے جھتے مختلف مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

    رستم بازار وانا ودیگر راستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان مکین میں جرگے سے بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم اس سے پہلے قبائلی اضلاع میں 4 بڑے جلسے کرچکے ہیں۔

    لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر انہیں بھڑکانا درست نہیں: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی، اس کی تکلیف جانتا ہوں۔ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر بھڑکانا درست نہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قبائلی علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینی ہے۔ ہماری حکومت کا سب سے بڑا چیلنج ہے نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    وانا: جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقےزرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    وانا کے علاقے زرملن میں سیکیورٹی فورسزنےدھماکے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے زرملان میں گزشتہ رات بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والےتین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتےہوئےشہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کی ہے۔انہوں نےکہاکہ شہداکی بےمثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ اللہ کی مددسے پاکستان نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نےکہاکہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،ان کی باقیات ختم کریں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےایف سی اہلکاروں کو قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،میجر شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کےافسر میجر عمران شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں24افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پاک فوج کی قربانیاں قطعی طور پر رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، آرمی چیف کا وزیرستان میں‌ خطاب

    پاک فوج کی قربانیاں قطعی طور پر رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، آرمی چیف کا وزیرستان میں‌ خطاب

    وزیرستان : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آپریش ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ عید منانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف عید منانے فوجی جوانوں کے ساتھ جنوبی وزیرستان پہنچ گئے،آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔

    1

    عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر آرمی چیف وزیرستان میں ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا،جوانوں نے عید الفطر کے موقع پر سپہ سالار کی اُن کے درمیان موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    2

    راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اور عوام کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، آپریشن ضرب عضب میں بڑی قربانیاں ملی ہیں ملکی استحکام کی خاطر دہشت گردوں کے خلاف رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو مل کر موثر اقدامات کر کے اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خطے میں دیرپا امن کو ہر صورت قائم کیا جائےگا، افغانستان پڑوسی ملک ہے اس کے خلاف اپنے ملک کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہےگذشتہ سال بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف فوجیوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچے تھے اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن منایا تھا.

    3

    پاک فوج نے 2014 میں جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تھا،جس کا مقصد عسکریت پسندوں کے اڈوں کا صفایا کرنا اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا.

  • وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ

    وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ

    وانا: پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان ہونیوالا گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے، جرگے میں امن وامان میں پیشرفت پر زور دیا گیا۔

    وانا میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے پولیٹٰکل ایجنٹ اور وزیر قبائل کے درمیان گرینڈ جرگہ ہوا، گرینڈ جرگہ وانا کے پولیٹیکل گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس میں پانچ سو وزیر قبائل کے افراد نے شرکت کی۔

    جرگے میں امن وامان میں پیش رفت کرنے پر زور دیا گیا، وزیر قبائل کی جانب سے پولیٹیکل ایجنٹ کو یقین دلایا گیا کہ وہ سال دو ہزار سات کے معاہدے کے پابند ہیں اور وہ کسی بھی دشمن عناصر کو وانا میں نہیں چھوڑیں گے۔

  • جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    شوال: جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کنڈ غر میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں، جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    وانا: جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل وانا میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حملہ طالبان کے مولوی نذیر گروپ کے کارکنوں کیا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد جنوبی وزیرستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے