Tag: وان گو

  • جب مشہور مصور کے فن پاروں‌ کے رنگ اڑے

    جب مشہور مصور کے فن پاروں‌ کے رنگ اڑے

    شہرۂ آفاق مصور ونسنٹ وان گو کے فن پاروں اور ان کے ہم عصر آرٹسٹوں کی تخلیقات سے سجا ہوا میوزیم نیدر لینڈز کے مشہور شہر ایمسٹرڈم میں واقع ہے۔

    دنیائے مصوری کے اس عظیم تخلیق کار کی اس فن کے لیے خدمات کا اعتراف کرنے اور اس کے کام کو محفوظ کرنے کی غرض سے یہ میوزیم تعمیر کیا گیا تھا۔

    اس عمارت کا افتتاح 2 جون 1973 کو ہوا۔ یہ عمارت خوب صورت اور منفرد طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے۔
    اس میوزیم میں وان گو کی مختلف پینٹنگز اور ڈرائنگ کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ یہاں وان گو کے 800 فن پارے رکھے گئے ہیں۔

    لگ بھگ دہائی قبل اس مصور کی چند تصاویر کا رنگ بدلنا شروع ہوا جس کے بعد ماہرین نے جائزہ لیا اور اس حوالے سے سائنس دانوں کی مدد لی گئی تو سامنے آیا کہ ونسنٹ وان گو کی چند تصاویر میں روشن زرد رنگ کی بھورے رنگ میں تبدیلی کی وجہ ایک پیچیدہ کیمیائی ری ایکشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تصاویر کو رنگت میں تبدیلی سے بچانے کے لیے انھیں الٹرا وائلٹ شعاعوں اور سورج کی روشنی سے دور رکھنا ہو گا۔

    اس عظیم مصور کے شاہ کار فن پاروں کے اس کیمیائی ری ایکشن کو سمجھنے کے لیے ماہرین نے طاقت ور ایکس ریز سمیت کئی تجزیاتی آلات استعمال کیے تھے۔ 1853 میں‌ دنیا میں‌ آنکھ کھولنے والے وان گو نے 1890 میں‌
    اپنی زندگی کا سفر تمام کیا۔

  • انسان سمندر ہے کے عنوان سے پینٹگز اگلے ماہ نیلامی کیلئے تیار

    انسان سمندر ہے کے عنوان سے پینٹگز اگلے ماہ نیلامی کیلئے تیار

    انسان سمندر ہے کے عنوان سے وان گو کی نئی اور متاثرکن پینٹگز اگلے ماہ ساؤتھ بے لندن میں نیلامی کیلئے پیش کردی جائیں گی۔

    نیلامی کیلئے نمائش میں رکھی جانے والی ان پینٹنگز کی فروخت سے تیرہ اعشاریہ چودہ ملین امریکی ڈالرز آمدنی متوقع ہے، سائوتھ بے کے ڈائریکٹر سائمن اسٹاک کے مطابق ان پینٹنگز کو دیکھ کر ہر ایک یہی سمجھے گا کہ یہ الہامی ہیں۔

    ان پینٹگز میں زیادہ تر جذبات کی عکاسی کی گئی ہے، ان پینٹگز میں سے ایک خاتون کی تصویر ہے، جو بیٹھے بیٹھے سورہی ہے اور اس کی گود میں ایک بچہ بھی سوچکا ہے اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کے انتطار میں ہیں۔

    پینٹنگز میں ایک ایسے شہر کی بھی منظر کشی کی گئی ہے کہ جس میں لوگوں کو ہجرت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں دو چہروں والی خاتون، وائلن بجاتا بکرا اور دیگر نمایاں ہیں، مذکورہ پینٹگز اگلے ماہ فروری کی پانچ اور چھ تاریخ کو سائوتھ بے میں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔