Tag: واٹربورڈ

  • کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ، سندھ حکومت کے شانہ بشانہ

    کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ، سندھ حکومت کے شانہ بشانہ

    کراچی: کراچی واٹر اینڈسیویج بورڈ نے جراثم کش ادویات وکیمیکل ملے پانی کے اسپرے کی مشینیں تیار کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے لڑنے کے لیے واٹربورڈ بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔ اسپرے کی تیار کردہ خصوصی مشینوں سے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے شروع کردیا گیا ہے۔ وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے واٹربورڈ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اسپرے مشینوں کی تیاری اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    کروناوائرس: کراچی واٹر بورڈ کی شہریوں کے لیے اہم سہولت

    خیال رہے کہ حال ہی میں کروناوائرس کے پیش نظر واٹربورڈ نے شہرقائد کے اہم شاہراہوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کی ہے۔ واٹربورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم اقدام سے راہ چلتے شہریوں کو کروناوئرس سے لڑنے میں معاونت مل رہی ہے۔ مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کردیے جو ٹینکرز سے جڑے ہیں۔

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سینٹی ٹائزرز، صابن اور ٹشوپیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کا کہنا تھا کہ شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہوگی۔

  • کراچی : واٹربورڈ کا انجینئر پانی چوری میں‌ ملوث، نوکری سے برطرف

    کراچی : واٹربورڈ کا انجینئر پانی چوری میں‌ ملوث، نوکری سے برطرف

    کراچی: واٹراینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے ایم ڈی اسد اللہ نے پانی چوری کے الزام میں انجینئر کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انجینئر سعید شیخ کو پانی چوری کا الزام لگنے پر برطرف کردیا۔ تحقیقات میں واٹر بورڈ کا انجینئر نہ صرف قصوروار نکلا بلکہ اُس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

    ایم ڈی کی جانب سے سعید شیخ کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور کراچی قیادت کے 16 جولائی کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ سے اہم مٹینگ کی تھی جس میں انہوں نے انجینئر پر پانی چوری کا الزام عائد کیا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیعد شیخ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پانی چوری کر کے اُسے فروخت کررہے ہیں۔

  • کراچی میں آج پانی کی فراہمی معطل رہےگی ‘ ایم ڈی واٹربورڈ

    کراچی میں آج پانی کی فراہمی معطل رہےگی ‘ ایم ڈی واٹربورڈ

    کراچی: ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پانی کی سپلائی معطل رہےگی، قلت آب سےمحفوظ رہنے کے لیے انہوں نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹربورڈ کا کہنا ہے ترقیاتی کام کے باعث آج بارہ گھنٹے کے لیے دھابیجی گھاروسرکٹ کی بجلی بند رہے گی جس کے باعث شہرقائد میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

    بجلی کی عدم فراہمی کے باعث دھابیجی وگھاروپمپنگ اسٹیشن بھی بند رہنے سے کراچی کو ساڑھے تین کروڑ سے چار کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکے گا،جس سے شہرکے تمام علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

    ایم ڈی واٹربورڈ نے الیکٹرک حکام کو ترقیاتی کام مقررہ وقت میں ہرصورت مکمل کرنے کا پابند کیا ہے۔


    کراچی میں پانی بحران کا خطرہ، 16 اکتوبر کو پانی نہیں ملے گا


    ترجمان واٹربورڈ کے مطابق قلت آب سےمحفوظ رہنے کے لیے ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں کو احتیاط سے استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹربورڈ ملازمین پر تشدد کے ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی، شرجیل میمن

    واٹربورڈ ملازمین پر تشدد کے ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ اسمبلی کےاجلاس میں واٹر بورڈ کے ملازمین پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین پرتشددکرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی خواہ تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔

    سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتےہوئےنادر مگسی نےکہاکہ واٹربورڈ میں کام کرنے والے سندھی اوربلوچ ملازمین کودھمکیاں دی جارہی ہیں اورتشددکا نشانہ بنایاجارہاہے۔

    ایم کیوایم کی سینئرقیادت مسئلہ کوسنجیدگی سے لے۔اجلاس کےدوران صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نےکہاکہ واٹربورڈ ملازمین پر تشددکرنے والوں میں جولوگ ملوث ہونگے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    بعض عناصرکی شناخت کرلی گئی ہے، تشددکرنےوالوں کےخلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔اس موقع پر ایم کیوایم کےرہنماڈاکٹرصغیراحمدنےکہاکہ شرجیل میمن نےبعض افرادکےنام دیےتھے،ایوان کویقین دلاتاہوں کہ جولوگ ملوث ہونگے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    کسی کےساتھ زیادتی ہوئی ہےتو اس کےازالےکےلیےاقدامات کریں گے۔اجلاس کےدوران مسلم لیگ فنکشل کی نصرت سحرعباسی نےواٹربورڈملازمین پرتشدد کےخلاف قرارداد جمع کرائی۔

    اجلاس کے دوران جاوید ناگوری کاکہناتھا کہ لیاری کے حالات خراب کرنے میں ایک ایم این اے برابرکاشریک ہے۔ملوث ایم این اے کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔