Tag: واٹر ٹینک

  • پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب کھلے ہوئے واٹر ٹینک میں گر نوجوان سافٹ ویئر انجینئر زندگی کی بازی گیا، دلخراش واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ صوفیان سافٹ ویئر انجینئر انجیا نگر کے پی جی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔

    آج صبح جب وہ گھر پہنچے اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو واٹر ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا، جس کے باعث وہ اس میں گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے واٹر ٹینک کا ڈھکن نہ لگاتے ہوئے لاپرواہی برتنے پر ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    نوجوان کا گاڑی سے لٹک کر جان لیوا اسٹنٹ، ویڈیو وائرل

  • ٹینک میں ڈوبنے والے 18 سالہ لڑکوں کی لاشیں 24 گھنٹے بعد نکال لی گئیں

    ٹینک میں ڈوبنے والے 18 سالہ لڑکوں کی لاشیں 24 گھنٹے بعد نکال لی گئیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دو 18 سالہ لڑکے ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے اگلی صبح ٹینک کی تہہ میں کیچڑ میں دھنسی لاشیں باہر نکالیں۔

    افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل جلنا کے ایک گاؤں میں پیش آیا، نارائن راٹھور اور ناونتھ یادیو اپنے 3 اور دوستوں کے ساتھ ٹینک میں تیراکی کے لیے اترے جہاں موت ان کی منتظر تھی۔

    دونوں لڑکے جن کی عمریں 18 سال تھی، تیراکی نہیں جانتے تھے اس کے باوجود ٹینک میں کود پڑے۔

    دیگر دوستوں کے شور مچانے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو مدد کے لیے طلب کرلیا تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے لاشیں ٹینک سے باہر نہ نکالی جاسکیں اور ریسکیو ٹیم نے آپریشن اگلی صبح تک ملتوی کردیا۔

    اگلی صبح تک لاشیں ٹینک کی تہہ میں کیچڑ میں دھنس گئیں جنہیں کچھ دقت کے بعد نکال لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی اموات ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • سعدی ٹاؤن،واٹر ٹینک میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

    سعدی ٹاؤن،واٹر ٹینک میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

    کراچی: کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں 4 روز بعد بھی نہ مل سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سعدی ٹاؤن میں 4 روز قبل واٹر بورڈ کے ٹینک میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق واٹر ٹینک میں پانی کا تیز بہاؤ ہونے کے باعث لاشوں کی تلاشی میں مشکل پیش آرہی ہے،یہ ٹینک کراچی واٹر بورڈ کے شہر کو پانی سپلائی کرنے کے چینل کا حصہ ہے،جہاں پانی کا بہاؤ نہایت ذیادہ ہوتا ہے،اگر سپلائی بند کر دی جائے تو ممکن ہے کہ لاشیں بآسانی برآمد ہوجائیں۔

    اس حوالے سے واٹر بورڈ حکا م نے موقف اختیار کیا کہ تکنیکی بنیادوں پر پانی بند نہیں کرسکتے،پانی بند کرنے سے شہر کے ایک بڑے حصے میں پانی کا بحران پیدا ہو جائے گا،واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں لاشیں خود ہی اوپر آجائیں گی۔

    یاد رہے سعدی ٹاؤن میں 4 روز قبل گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے واٹر بورڈ کے ٹینک میں نہانے کے لیے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی تھی اور ٹینک میں ڈوب گیا،جس کو بچانے کے لیے اس کا دوست بھی ٹینک میں کودا تاہم وہ بھی جانبر نہیں ہوسکا تھا۔

    اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ نے دونوں نوجوانوں کی تلاش جارکھی اور ٹینک کے قریب اُن کے کپڑے اور چپل ملنے سے نوجوانوں کی ٹینک میں ڈوبنے کا پتہ چلا تھا۔

  • کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی : سعدی ٹاؤن کے قریب واقع ابو ذر غفار سوسائٹی میں انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جسکی تلاش میں اسکے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ابوذر غفار سوسائٹی میں واٹر بورڈ کی پانی کی لائن پر بنے ٹینک میں تین روز قبل انیس سالہ شیراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

    شیراز کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا،اپنے کزن کی تلاش میں عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کوششیں کیں تاہم دونوں نوجوانوں کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    یاد رہےکہ تین روز قبل انیس سالہ شیراز ٹینک میں نہانے کے لیے اترا تھا پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیاتھا،ایدھی رضا کاروں کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.