Tag: واٹر پارک

  • گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک پہنچ گئی

    گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک پہنچ گئی

    برازیل میں ایک گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک میں چلی گئی اور وہاں واٹر سلائیڈز کے مزے لینے لگی، گائے کی سلائیڈز لیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو سے قریب ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پیش آیا، مذکورہ گائے ذبح ہونے سے بچنے کے لیے مذبح خانے سے فرار ہوئی اور کسی طرح قریب موجود ایک واٹر پارک میں پہنچ گئی۔

    واٹر پارک میں اس وقت بہت کم لوگ موجود تھے جس کی وجہ گائے آرام سے گھومتی پھرتی رہی۔

    اس دوران وہ ایک سوئمنگ پل کے قریب پہنچی، اور اس کی سیڑھیاں چڑھ کر اس کی سلائیڈ پر بھی پہنچ گئی۔ بعد ازاں وہ مزے سے سلائیڈ لیتی ہوئی نیچے گئی۔

    واٹر پارک انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سلائیڈ صرف 200 کلو گرام کا وزن برداشت کرسکتی ہے، لیکن خوش قسمتی سے گائے 317 کلو گرام وزن کے ساتھ آرام سے سلائیڈ لیتی رہی اور سلائیڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    گائے کی سلائیڈ لیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    واٹر پارک کے مالک نے اب اس گائے کو پارک میں ہی رکھ لیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بن گئی ہے اور انہیں اس کے یہاں ہونے سے کوئی پریشانی نہیں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک

    دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک کی تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، اطلاعات کے مطابق یہاں پر نصب کی جانے والی سلائیڈ 112 فٹ اونچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا واٹر پارک تعمیر کیا جارہا ہے جو 2020 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، واٹر پارک میں 112 فٹ طویل ٹاور اور 12 نئی واٹر سلائیڈز نصب کی گئیں ہیں۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے اور اسے 2020 میں موسمِ گرما کے آغاز پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، پارک میں فیملیز کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اس واٹر پارک کو پام جزیرے پر تعمیر کیا جارہا ہے، یہاں بچوں کے لیے کم بلندی والی سلائیڈز بنائی گئیں جن میں سے سب سے اونچی 449 میٹر کی ہے اسی طرح خواتین کے لیے بھی علیحدہ سلائیڈز ہیں۔

    ماہرین نے پارک کو منفرد بنانے کے لیے اڑن طشتری نما ایک تیز رفتار ٹرین سلائیڈ بنائی جس میں 15 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں اور کمزور دل والی خواتین کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پارک کی داخلہ فیس وغیرہ کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نومبر کے آخر تک انٹری فیس کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

  • سعودیہ میں‌ بنا دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک گنیز بُک آف ورلڈ میں شامل

    سعودیہ میں‌ بنا دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک گنیز بُک آف ورلڈ میں شامل

    ریاض : جنرل اتھارٹی آف انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے 20 ہزار سے زائد کے مربع میٹر پر محیط واٹر پارک نے ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست سعودی عرب نے کے الخوبر ساحل پر قائم کیے گیا دنیا کا سب سے بڑے واٹر پارک نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی، جو اس سے قبل فلپائن کے سوبک واٹر پارک کے پاس تھی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک میں کھیلوں کے 75 میدان موجود ہیں اور پارک کا کل رقبہ 20 ہزار 536 مربع میٹر پر محیط ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے ربر واٹر پارک میں رواں برس اکتوبر 11 سے نومبر 3 تک کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں جس میں ہر عمر کا شخص شرکت کرسکتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے میں 34 افراد سعودی فیڈریشن آف مرین اینڈ ڈائونگ کے زیر نگرانی حصّہ لے رہے ہیں۔

    سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھیلاڑیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات، کویت، عمان اور بحرین سے ہے، سعودی فیڈریشن آف مرین اینڈ ڈائونگ زیر انتظام منعقدہ مقابلوں میں غوطہ خوری، ریت پر مصوری، ساحل پر سنیما اور جیٹ اسکائی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ فلپائن کے شہر سوبک میں میں قائم واٹر پارک کا رقبہ 3 ہزار 400 مربع میٹر ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاست سعودی عرب رواں ماہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں تین مربتہ شامل ہوا ہے، اس سے قبل 300 ڈرون سے دنیا کا سب سے جھنڈا بنانے اور 88 ویں قومی دن کے موقع پر متعدد شہروں میں ایک ساتھ آتشز بازی کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔