Tag: واٹر کارپوریشن

  • کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

    کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

    کراچی : کےالیکٹرک کے کیبل میں خراب کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کوپانی فراہم کرنے والے پپری پمپنگ اسٹیشن میں کےالیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیداہونے سےپمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن نے بتایا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اےکےعلاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کےالیکٹرک نےپپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی ، ترجمان نے بتایا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

    کیبل فالٹ کا کام صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مکمل ہوا، کے الیکٹرک کیبل فالٹ کے باعث 95 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑا، اس پمپنگ اسٹیشن سے یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد واٹر کارپوریشن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن کے انجینئرنگ ونگ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت واٹر کارپوریشن کے پاس مجموعی طور پر 55 سکشن مشینیں موجود ہیں۔

    واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے بتایا کہ آج رات اہم شاہراہوں اور ڈیپ ایریا میں مشینیں پہنچائی جائیں گی، پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی پر جنریٹرزکی مدد سے بھی رواں رکھا جائے گا۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واٹرکارپوریشن کی سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر وافرمقدارمیں ڈیزل پہنچایا گیا ہے۔

    واٹرکارپوریشن نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے بارش کے دوران گٹر کے ڈھکن نہ ہٹائیں، سیوریج کے مین ہولز بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے نہیں ہیں۔