Tag: واٹر کمپنی

  • سعودی عرب میں پانی کا بل زیادہ آنے کا معاملہ، کمپنی نے وضاحت کردی

    سعودی عرب میں پانی کا بل زیادہ آنے کا معاملہ، کمپنی نے وضاحت کردی

    ریاض: سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کا بل زیادہ آنے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ بعض صارفین نے معمول سے زیادہ پانی خرچ کیا جس کی بنیاد پر بل بھی اضافی بھیجے گئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ جن صارفین کا اضافی بل آیا ان کی رہائش میں پانی کے نیٹ ورک سے پانی رس رہا ہے، جس کا تناسب 82 فیصد تک ہے، رساؤ کے نمایاں ترین وجوہات میں واٹر ٹینک سسٹم یا پھر پانی کے لیول کو کنٹرول کرنے والے ربڑ کے نظام کی خرابی ہے۔

    واٹر کمپنی نے بتایا کہ پانی زیادہ خرچ ہونے کا دوسرا سبب مکانات کی تقسیم اور عمارت کے یونٹس میں پانی کے نظام کی خرابی ہے، اس سے 16 فیصد پانی زیادہ خرچ ہوتا ہے جبکہ تیسری بڑی وجہ پرانے واٹر میٹرز کی ریڈنگ ہے۔

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی عمارتوں کے لیے کفایت شعاری سکیم مکمل کر لی گئی ہے، اس کے تحت رہائش میں پانی کے ضائع ہونے کا پتہ لگایا گیا کہ کہاں سے اور کیسے ہو رہا ہے۔

    آبی وسائل کی فراہمی سے متعلق ادارے نے مزید کہا کہ بلنگ سے متعلق نئے امور پر بھی کام کررہے ہیں۔

  • پانی کی فراہمی کے حوالے سے سعودی حکومت کی عوام کو سہولت

    پانی کی فراہمی کے حوالے سے سعودی حکومت کی عوام کو سہولت

    ریاض: سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پانی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے میٹر بند نہیں کیے جائیں گے، علاوہ ازیں صارفین کے کسی وجہ سے بند میٹر بھی کھول دیے جائیں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پانی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے میٹر بند نہیں کیے جائیں گے، اگر کسی وجہ سے کسی کا میٹر بند کر دیا گیا ہوگا تو اسے کھول دیا جائے گا۔

    واٹر کمپنی نے یہ سہولت کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کو مدنظر رکھ کر دی ہے۔ نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے طے کیا گیا ہے کہ واٹر کمپنی بل ادا نہ کرنے یا کسی بھی وجہ سے کسی کا بھی واٹر میٹر بند نہیں کرے گی۔

    کمپنی نے اپنے طور پر ان تمام علاقوں میں بھی بند واٹر میٹر کھول دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے کا کرفیو ہے، یہ سہولت ان علاقوں کے صارفین کے لیے بھی ہے جہاں جزوی کرفیو نافذ ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا واٹر میٹر ابھی تک بند ہو تو وہ پہلی فرصت میں اسے کھلوانے کی آن لائن درخواست دے، درخواست کے بعد 24 گھنٹے کے اندر میٹر کھول دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا معاشرہ کرونا وائرس کے بحران میں مبتلا ہے، ہر ایک کسی نہ کسی مشکل میں ہے اور سب لوگ زیادہ وقت گھروں میں گزار رہے ہیں۔ ایسے میں پانی کی ضرورت عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہے لہٰذا کمپنی نے درپیش صورتحال کے مدنظر پانی کی سپلائی بھی بڑھا دی ہے۔