Tag: واٹر کینن

  • قانون پر یقین رکھتے ہیں، لیکن تنگ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا: راجہ پرویز اشرف

    قانون پر یقین رکھتے ہیں، لیکن تنگ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا: راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس تشدد کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں لیکن تنگ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جیالوں پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال اور گرفتاریوں پر سابق وزیر اعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امن اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، لیکن کارکنوں کو تنگ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا ہے کہ تبدیلی والے ایک نہتے لڑکے سے ڈرتے ہیں، کارکنان کو گرفتار اور سخت گرمی میں تشدد کیا گیا۔

    شیری رحمان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیب دفتر جاتے ہوئے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، ہمارے ورکرز کو گرفتار اور سخت گرمی میں تشدد کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کر دیا گیا ہے، یہ لاٹھی گولی کی سرکار کس سے ڈرا رہے ہیں؟ تمام کوششوں کے با وجود یہ کسی کو روک نہیں سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا: فیصل جاوید کا جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر رد عمل

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکنوں کی گرفتاریاں نا قابل برداشت ہیں، رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ اور مسرت مہیسر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے خواتین پارلیمنٹرینز اور کارکنان پر بھی تشدد کیا۔

    پی پی رہنما چوہدری منظور نے بھی کہا کہ جیالوں کو روکنا بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت بلاول بھٹو کی للکار سے گھبرا چکی ہے۔

  • اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    روم : اٹلی کے دارالحکومت روم میں بنیادی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی ہاوسنگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، عوام نے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی.

    حکومت نے ریلی کومرکزی اسکوائر جانےسے روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس مڈھ بھیڑ ہوگئی. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا.

    یاد رہے رواں ماہ 7 مئی کو بھی مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر پولیس کی جانب سے سینکڑوں مظاہرین پر آنسوگیس کا استعمال کیا تھا.

  • ترکی میں زمان اخباربند کرنے کےخلاف سیکڑوں افراد کامظاہرہ

    ترکی میں زمان اخباربند کرنے کےخلاف سیکڑوں افراد کامظاہرہ

    انقرہ: ترکی میں زمان اخبار بند کرنے کےخلاف سیکڑوں مظاہرین نےحکومت کے خلاف احتجاج کیا، پولیس کے واٹر کینن اورآنسو گیس کے استعمال سے مظاہرین منتشرہوگئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نےاخبارزمان کے دفتر کے باہر حکومت کی جانب سے اخبار کو بندکرنےکیخلاف احتجاج کیا۔زمان اخبار پرحکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایاگیاتھا۔

    زمان اخبار کی صحافتی سرگرمیاں معطل کرنے کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنےکیلئےترک پولیس نے آنسو گیس اورواٹر کینن کا استعمال کیا۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں اوریورپی حکام نے ترکی اور یورپی یونین کی ملاقات میں صحافتی ادارے پرچڑھائی کی شدید مذمت کی اورترک حکومت کی جانب سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے اور متوقع احتجاج پر اسلام آباد کی چون سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کنٹینرلگادیے گئے ہے اوردوسرے شہروں سے سیکیورٹی اہلکاربڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    جو ں جو ں تیس نو مبر کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے ملک کے سیا سی درجہ حرارت میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، اسلا م آباد ایک مرتبہ پھر سیاسی پنجہ آزما ئی کی زد میں ہے۔ حکومت ملکی دارالخلا فہ کو کنٹینرز کے حصار میں لینے پر کمر بستہ نظر آتی ہے اور مختلف شاہراہوں کی بندش بھی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    ایک جا نب ایوان اقتدار کی غلا م گردشو ں میں بیٹھکیں جا ری ہیں کہ کس طرح کپتان کے جلسے اور احتجا ج کو روکا جائے، حکومتی تیاریوں میں پی ٹی آئی کارکنا ن کی پکڑدھکڑ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور پو لیس کی مزید نفری طلبی بھی شامل ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ہنگا مہ آرائی کی صورت میں واٹر کینن، شیلنگ، ربر کی گو لیوں اور لا ٹھی چارج کے استعما ل پر بھی غور و خو ص جا ری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ احتجا جی عوام اپنارویہ، راستہ اور حکمت عملی خود طے کرتے ہیں اور کنٹینر، گرفتاریاں اور تشدد سے احتجا ج رک نہیں پا تا یہ عمل تحریک کو جلا بخشتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس اور ایف سی کے دوہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مزید اہلکار آج رات اور کل رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے تین ہزار اہلکار، آزاد کشمیر پولیس سے ایک ہزار اہلکار اور ایف سی سے تین ہزار ایف اہلکار وں کی درخواست کی تھی۔

  • حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے ہو گئی ہے پریشان اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کاجواب قانون کی طاقت سے دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مارکارروائیاں بھی شروع کردیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کودو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں۔ قزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کایہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔

    ادھراسلام آبادپولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کر روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔