لاہور : لاہور کے سرکاری اسکولوں میں واٹس اپ لرننگ پروگرام کے حوالے سے والدین کے لیے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور والدین کیلئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یونیسف کے تعاون سے پہلے مرحلے میں 10منتخب اسکولوں کا انتخاب کیا جائے گا، اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ہر اسکول کے گروپ میں 10والدین اور 5ٹیچرز کو شامل کیا جائے گا۔
اسکول ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ یونیسف کے تعاون سے منتخب والدین،اساتذہ کو 4 ہفتےکی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔3
ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولز سے خواہش مند اساتذہ اور والدین کی فہرست مانگ لی ہے، ٹریننگ کا مقصد پبلک اسکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔