Tag: واٹس ایپ استعمال

  • متحدہ عرب امارات، واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    متحدہ عرب امارات، واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کالز پر سے پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے کالنگ فیچر پر سے پابندی ہٹانے پر غور شروع کردیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے مملکت میں جلد یہ سروس دستیاب ہوگی۔

    متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ محمد الکیوتی کا کہنا تھا کہ ’’واٹس ایپ کے ساتھ ہمارے بہترین روابطہ قائم ہوگئے، ہم کمپنی کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے علاوہ مختلف امور پر کام کررہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے عندیہ دیا کہ واٹس ایپ کے تعاون اور سرمایہ کاری کے بعد متحدہ عرب امارات میں جلد ہی واٹس ایپ کال پر عائد ہونے والی پابندی ختم کردی جائے گی جس کے بعد وہاں رہنے والے افراد بھی واٹس ایپ کالز کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی، دیگر ممالک کے صارفین ویڈیو اور آڈیو کال فیچر سے فائدہ اٹھاتے ہیں البتہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں صرف میسج پر ہی بات ہوسکتی ہے۔

  • دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

    لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔