Tag: واٹس ایپ صارفین

  • واٹس ایپ صارفین کو جلد ہی ایک اور سہولت کی فراہمی

    واٹس ایپ صارفین کو جلد ہی ایک اور سہولت کی فراہمی

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

    WhatsApp

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

    میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔ کمپنی نے فیچر کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ویسے تو واٹس ایپ کی جانب سے اپنے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے تقریباً ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    اس بار بھی ایک نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

    میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    WhatsApp

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو کریئیٹ اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے دو آپشنز نظر آئیں گے۔

    ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔

    مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

     

  • واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت فراہم، نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت فراہم، نیا فیچر متعارف

    دنیا کے سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو ترجیح دینے کے حوالے سے چیٹ لاک فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

    بعد ازاں چیٹ لاک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ فیچر بھی متعارف کرایا گیا۔ اب کئی ماہ بعد واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ویب ورژن کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مخصوص چیٹس کو زیادہ سکیورٹی اور پرائیویسی مل سکے گی۔

    اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویب ورژن پر بھی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کی طرح ہی کام کرے گا۔یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جو کسی دفتر میں واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں۔

    اس فیچر کے ذریعے وہ ذاتی تفصیلات، خفیہ یا حساس معلومات دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھ سکیں گے۔

    ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک ویب ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

     

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے ’رپورٹ الرٹ فیچر‘ لانے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ’رپورٹ الرٹ فیچر‘ لانے کی تیاری

    دنیا بھر میں بے حد مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاریوں میں ہے جس کے تحت صارفین واٹس ایپ چینل کیخلاف رپورٹ کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ماہرین چینلز میں مواد کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات پر صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کرنے کے فیچر پر کام رہے ہیں اور جلد ہی اسے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینلز میں حال ہی میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے گئے تھے، جن میں چینلز کے متعدد ایڈمن اور ان میں پولز کو شیئر کرنے کا فیچر شامل تھے۔

    اب چینلز پر وائس نوٹ کو بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ جلد ہی ماہانہ فیس کے چینلز کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا۔

    اسی طرح اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ چینلز میں جلد رپورٹ الرٹ کے فیچر کو بھی پیش کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق رپورٹ الرٹ کے تحت صارفین نامناسب، جھوٹے اور دل آزاری کا سبب بننے والے مواد کو شیئر کرنے پر چینلز کو رپورٹ کر سکیں گے۔

    صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کیے جانے کے بعد الرٹ رپورٹ چینلز کے ایڈمنز کو نوٹی فکیشن کی صورت میں بھیجی جائے گی اور چینلز ایڈمنز کو اپنے مواد پر نظر ثانی کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی مذکورہ فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین کام کر رہے ہیں اور اس متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی لیکن جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف

    کیلیفورنیا : میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارفین کی پریشانی کو ختم کر دے گا اور وہ اپنے میسجز کو بہتر فارمیٹ میں تحریر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کوڈ بلاکس، کوٹس اور بُلِٹ پوائنٹ جیسے ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    میٹا کی ذیلی ایپ میں صارفین کے لیے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹیلِک یا اسٹرائیک تھرو اسٹائل پہلے ہی موجود ہیں جو کسی پیغام میں کسی بات پر زور دینے کے لیے مدد دیتے ہیں۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان ٹیکسٹنگ فارمیٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ

    صارفین کوڈنگ پر مشتمل کسی ٹیکسٹ کے مخصوص حصے کو نمایاں کرنے کے لیے کوڈ بلاکس کو استعمال کر سکیں گے۔ صارفین بیک ٹِک ((` کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص ٹیکسٹ کو ملفوف کیا جاسکتا ہے۔

    یعنی اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سافٹ ویئر انجینئر یا پروگرامر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان نئے ٹیکسٹنگ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے پیغامات کو نئی شکل دے سکیں گے۔

    quoteبلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔ صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی، نیا ورژن متعارف

    واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی، نیا ورژن متعارف

    دنیا بھر میں مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوریز سیکشن میں نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے، جسے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

     ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طریقے سے غائب ہوجاتی ہیں۔ اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اسٹیٹس اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

    web

    واٹس ایپ کے ویب ورژن پر فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن ہے۔ جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کی پروفائل فوٹو پر سبز رِنگ بن جائے گا جس پر کلک کرکے اسٹیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

    ایبیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق کروڑوں افراد واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کا استعمال دفتری امور کے لیے کیا جاتا ہے۔

    اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب پر اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کرکے مائی اسٹیٹس کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے پر نیچے فوٹوز اینڈ ویڈیوز اور ٹیکسٹ کے آپشن نظر آئیں گے۔

    اسٹیٹس فیچر کو متعدد افراد استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

    کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچرلانے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچرلانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے نئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے ’یوزر نیم‘ فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کیلئے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

    تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کئے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ ایسا بغیر نمبر شیئر کر سکیں گے۔

     

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

    واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

    پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سماجی رابطے کا ذریعہ ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس اب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں جلد اے آئی چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

    WABetaInfoکی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کے لیے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔

  • واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کیلئے اچھی خبر

    واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کیلئے اچھی خبر

    دنیا کے سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نےاپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بہت جلد واٹس ایپ صارفین کو اپنی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی سہولت میسر ہوجائے گی، اس مقصد کیلئے صارفین کی واٹس ایپ چیٹس تک دیگر افراد کی رسائی روکنے کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹ کوڈ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے ’بیٹا‘ ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

    صارفین اپنی لاک چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے، سیکرٹ کوڈ کا فیچر چیٹ لاک کی سیٹنگز کے اندر ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق جن چیٹس کو لاک کیا جائے گا، وہ چیٹ لسٹ میں نظر نہیں آئیں گی بلکہ ان تک رسائی کے لیے صارفین کو چیٹ ٹیب پر موجود سرچ بار میں سیکرٹ کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی کیونکہ ان کی لاک کی جانے والی چیٹس سامنے نظر نہیں آئیں گی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ لاک چیٹس کی لسٹ نظروں کے سامنے نہیں ہوگی تو کسی صارف کے فون کو اگر کوئی اور فرد استعمال کرے گا، تو بھی اس کے لیے حساس بات چیت کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • واٹس ایپ گروپ کیلئے نیا ’کمیونٹیز فیچر‘ متعارف

    واٹس ایپ گروپ کیلئے نیا ’کمیونٹیز فیچر‘ متعارف

    کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے باضابطہ طور پر نیا ڈسکشن گروپ فیچر کمیونٹیز متعارف کرادیا گیا ہے۔

    کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

    کمیونٹیز فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ کئی گروپ میں اعلانات کرسکیں گے۔

    فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوں گی بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے ایڈمن خود انوائیٹ کرے گا۔

    میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بتایا کہ کمیونٹیز میں گروپس کے سب گروپس، متعدد تھریڈز، اناؤنسمنٹ چینلز اور بہت کچھ کرنا ممکن ہوگا، ان سب کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

    اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد پر مشتمل ویڈیو کالزکے فیچر کو بھی صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ دونوں فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔